"سید ریاض حسین شاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
| سطر 56: | سطر 56: | ||
==متعلقہ تلاشیں== | ==متعلقہ تلاشیں== | ||
* [[تحریک لبیک پاکستان]] | * [[تحریک لبیک پاکستان]] | ||
* | * [[اسلام]] | ||
* [[جماعت اسلامی پاکستان]] | * [[جماعت اسلامی پاکستان]] | ||
* [[نجف]] | * [[نجف]] | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 18:52، 26 اکتوبر 2025ء
| سید ریاض حسین شاہ | |
|---|---|
| دوسرے نام | پیر سید ریاض شاہ |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش کی جگہ | پاکستان پنجاب |
| مذہب | اسلام دیوبندی، سنی |
| مناصب |
|
سیدریاض حسین شاہ پاکستانی سنی عالم دین اور جماعت اہل سنت پاکستان اور ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے بانی سربراہ ہے۔ وہ اتحاد بین المسلمین کا علمبردار اور یزیدیت، خارجیت اور تکفیریت کا مخالف ہے۔
پیغام نبوت ؐکی ہر مسلمان کو ضرورت ہے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پیغام نبوتؐ کی ہر مسلمان کو ضرورت ہے زندگی اور آخرت کی زندگی کا راز دنیا و آخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت کوئی نئی نہیں ہے ہماری دعوت یہ ہے کہ بندگی صرف اللہ کی اور طریقہ بندگی صرف حضرت محمدؐ کا یہی دعوت صراط مستقیم کی دعوت ہے[1]۔
مسلم ممالک عالمی اسلامی عدالت قائم کریں
جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر خواتین کا قتل ظالمانہ اور غیر اسلامی فعل ہے، لڑکیوں کو زندہ جلانے والے مسلمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، روزہ بد نگاہی، بد کلامی، حسد اور غیبت جیسے گناہوں سے بچنے کیلئے ڈھال ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں نیکی کا ثواب اور مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، روزہ اسلام کا بنیادی رکن اور اہم دینی فریضہ ہے۔
ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور میں صدائے محراب کے عنوان سے منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیمرا رمضان نشریات کے نام پر ہونیوالی خرافات کو روکے، حکومت 27 رمضان المبارک کو سرکاری سطح پر یوم پاکستان منانے کا اعلان کرے، مسلم ممالک عالمی اسلامی عدالت قائم کریں جس میں اسلامی دنیا کے آپس کے تنازعات طے کئے جائیں۔
سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ غیرت کے نام پر خواتین کا قتل ظالمانہ اور غیر اسلامی فعل ہے، لڑکیوں کو زندہ جلانے والے مسلمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، روزہ بد نگاہی، بد کلامی، حسد اور غیبت جیسے گناہوں سے بچنے کیلئے ڈھال ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں نیکی کا ثواب اور مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، روزہ اسلام کا بنیادی رکن اور اہم دینی فریضہ ہے، دنیا بھر کے مسلمان حضور نبی کریم کے احکامات سے رو گردانی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں، رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں صلہ رحمی کو عام کیا جائے، معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت تشویش ناک ہے[2]۔
اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے کےلئےفکر حسینی اپنانا ہوگی
اسلام آباد (سدھیر کیانی) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سیدریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجزکامقابلہ کرنےاور اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے کےلئےفکر حسینی اپنانا ہوگی سیرت امام عالی مقام ہمیں ہر دورجینے کا باوقار انداز سکھاتی ہے ہمارا جینامرنا اسلام اور پاکستان کےلئےہے فکر حسینی کی روشنی میں اسلام کاعلم بلند رکھنے کےلئے قرآن و سنت کانور عام کرتے رہیں گے.
ان خیالات کااظہار انھوں نے جامع مسجد شیخ امین میں 14 ویں سالانہ قومی شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے علامہ حافظ محمد قاسم شیخ، مفتی محمد لیاقت علی نقشبندی ، پروفیسر علامہ رضوان انجم ،علامہ بشیر القادری ، علامہ آصف محمود اوردیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا جبکہ صدارت صاحبزداہ پیر سید فیصل ریاض اور صاحبزادہ سید نعمان شاہ نے کی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ قرآن سے وابستہ ہوکر زندگیاں قرٓان کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنا ہی فکر حسینی ہے اور حسینی کبھی مصلحتوں کاشکار نہیں ہوتے
آج ضرورت اس امر کی ہے انفرادی اوراجتماعی سطح پرسیرت امام حسین پاک پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں انقلاب برپا کردیا جائے کربلا اوراسوہ شبیر ہمیں جرات استقامت اور حریت کادرس دیتا ہے آج فلسطین سےلے کر کشمیر تک مسلمان لہو لہو ہیں دس ماہ میں چالیس ہزار سے زائد نہتے فلسطینوں کو عالمی دہشت گرد اسرائیل نے شہید کردیاایک لاکھ سےزائد زخمی ہیں مگر مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہےہیں.
فلسطینی تو اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مگر مسلم امہ کہاں ہے انھوں نے کہاکہ فکر حسینی کو فروغ دیناہی پیغام کربلا ہے عزت وقارکا راستہ فکر حسینی میں ہے علامہ حافظ محمد قاسم شیخ نے کہا کہ فکر حسینی کوعام کرنے کےلئے ماہ محرم میں ایک ہزار سےزائد ملک بھر میں کانفرنسز اجتماعات منعقد کریں گے ہم قرآن کانورعام کریں گےعلامہ سید ریاض حسین شاہ کی ہدایت کی روشنی میں ملک بھرمیں فکر حسینی عام کرنے کےلئے مساجد میں قرآن کادرس دینے ااور قرآن پڑھانے کی مہم جاری ہے کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ نصاب تعلیم میں فکر حسینی پیغام حسین کو شامل کیا جائے ،فرقہ واریت کےخاتمے کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیاجائے کانفرنس میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا[3]۔
یزیدیت اور خارجیت کے تدارک کے لئے حسینی فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا
علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد کی ملاقات، اتحاد اہل سنت اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، وفد میں مفتی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، غلام اصغر صدیقی، خلیل احمد حنفی و دیگر شامل تھے۔
لاہور (13 نومبر 2020ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے اداراہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی کے سربراہ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی، وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں دیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اتحاد اہل سنت کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یزیدیت اور خارجیت کے تدارک کے لئے حسینی فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات کو سراہا اور کہا کہ لادینیت، خارجیت اور فرقہ واریت کے خلاف انہوں نے نسل نو کے لئے بے مثال تحریری، تقریری کام کیا ہے، موجودہ دور میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے، بعض حادثاتی جماعتوں اور ان کے قائدین اہل سنت کے محبت، آداب اور شائستگی والے علمی رویے کی بجائے انتہا پسندی، بداخلاقی اور نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔
ایسے حالات میں اہل سنت کے سنجیدہ فکر علماء و مشائخ کو باہمی اتحاد و اتفاق اور موثر رابطہ کے ذریعے دین کی اصل تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وفد میں علامہ مفتی امداد اللہ قادری صدر منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ میر آصف اکبر قادری ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، مفتی غلام اصغر صدیقی صوبائی صدر، علامہ خلیل احمد حنفی ناظم لاہور، علامہ محمد عثمان سیالوی ناظم رابطہ اور علامہ بہاؤالدین شامل تھے[4]۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بارے میں تاثرات
مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان اور ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے بانی و سربراہ معروف عالم دین سید ریاض حسین شاہ نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی پرامن تعلیمات اور فروغ عشق مصطفی کے حوالے سے جو قرض امت پر تھا اسے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ادا کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے، آج اگر گلی گلی اور نگر نگر میں یارسول اللہ کے نعرے سنائی دے رہے ہیں تو یہ دراصل ڈاکٹر طاہرالقادری کے سینے میں موجود علم و عرفان کا نور ہے جو لاکھوں، کروڑوں لوگوں کو فیض یاب کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب! اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم، حلم اور حسن تکلم کی نعمت سے نوازا ہے، آپ اہانت آمیز خاکوں پر پوری دنیا کے سربراہان کو خط لکھ کر اس سنگینی پر ان کی توجہ مبذول کروائیں یہ عمل سنت رسول بھی ہے، ہو سکتا ہے کہ اس نبوی عمل سے جو آج دشمن ہیں وہ کل دوست بن جائیں اور اسلام مخالف جذبات کی تہہ تک جائیں تاکہ صحیح حکمت عملی وضع کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے شاندار عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے جملہ قائدین و کارکنان کو مبارکباد دی[5]۔
علامہ ریاض حسین شاہ کی قرآن کی تفسیر تبصرہ جلد ہشتم ، نہم کی تقریب رونمائی آج ہوگی
علامہ سید ریاض حسین شاہ کی قرآن کی تفسیر تبصرہ جلد ہشتم ، نہم کی تقریب رونمائی آج بعد از نماز مغرب بمقام ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سر سید راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تعلیمات اسلامیہ حافظ محمد قاسم شیخ کے مطابق تقریب کی صدارت دیوان احمد مسعود چشتی دربار عالیہ بابا فرید پاک پتن شریف کریں گے ۔جبکہ مہمانان گرامی میں الحاج پیر شمیم صابر صابری دربار عالیہ آستانہ کلس شریف ، پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف، پیر سید ناصر سلطان شاہ مشہدی آستانہ عالیہ دارالفضل شریف، پیر سید شاہ محمد کمال کاظمی آستانہ عالیہ طوری شریف, پیر سید حیدر علی شاہ بخاری ، صاحبزادہ پیر سید عامر حسین گیلانی قادری و شامل ہونگے۔
علامہ مفتی چمن خان نجم القادری، علامہ ڈاکٹر پروفیسر محمد اصف ہزاروی، پروفیسر عرفان جمیل کے خطابات کے علاوہ خصوصی خطاب مفسر قران علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کا ہوگا۔ تلاوت قرآن مجید ملک کے مایہ ناز قاری پروفیسر محمد مشتاق انور اور الحاج غلام زین العابدین سعیدی ، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نعت رسول مقبول پیش کریں گے۔ تقریب میں ملک بھر سے مشائخ عظام ، علما کرام ، ثناہ خوان رسول کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے[6]۔
متعلقہ تلاشیں
حوالہ جات
- ↑ پیغام نبوت ؐکی ہر مسلمان کو ضرورت ہے، ریاض حسین شاہ- شائع شدہ از: 20 جون 2020ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 21 اکتوبر 2025ء
- ↑ مسلم ممالک عالمی اسلامی عدالت قائم کریں، علامہ ریاض شاہ-شائع شدہ از:13 جون 2016ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 21 اکتوبر 2025ء
- ↑ اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے کےلئےفکر حسینی اپنانا ہوگی،ریاض شاہ-شائع شدہ از: 18 جولائی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 21 اکتوبر 2025ء
- ↑ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد کی ملاقات-13 نومبر 2020ہ- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 اکتوبر 2025ء
- ↑ پیر سید ریاض حسین شاہ کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بارے تاثرات- شائع شدہ از: 29 اکتوبر 2020ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 اکتوبر 2025ء
- ↑ علامہ ریاض حسین شاہ کی قرآن کی تفسیر تبصرہ جلد ہشتم ، نہم کی تقریب رونمائی آج ہوگی، حافظ محمد قاسم شیخ-شائع شدہ از: 5 اگست 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 اکتوبر 2025ء