صفحۂ اول
یوم القدس (جسے سرکاری طور پر عالمی یوم القدس کہا جاتا ہے) کے نام سے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونیت و اسرائیل کے قبضہ فلسطین کی مخالفت کا دن منایا جاتا ہے۔ اسلامی ایران کی ملت و حکومت نے بھی ، اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کے بعد سے غاصب صہیونیوں کے پنجۂ ظلم سے قدس کی آزادی کے مسئلے کو اپنا اولین نصب العین قراردے رکھا ہے اور ماہ رمضان مبارک کے آخری جمعہ کو روز قدس قراردے کر اس دن کو ستمگران تاریخ کے خلاف حریت و آزادی کے بلند بانگ نعروں میں تبدیل کردیا ہے۔ جاری ہے.
- رمضان قمری مہینوں کا نواں مہینہ ہے۔ قرآن پاک اس مہینے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوااسلامی قانون کے مطابقاس مہینے میں روزہ رکھنے والوں پر روزہ رکھنا فرض ہے اور اس مہینے کو قمری مہینوں میں ایک خاص فضیلت حاصل ہے۔
- علی بن ابی طالب علیہ السلام امام علی اور امیر المومنین کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ تمام شیعہ مکاتب کے پہلے امام، ایک صحابی، راوی،کاتب وحی اور اہل سنت کے چوتھے خلیفہ ہیں۔
- حسن بن علی علیہ السلام، امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سب سے بڑے بیٹے اور شیعوں کے دوسرے امام ہیں۔
قرآن کی نگاہ سے اسلام کے لباس میں چھپے ہوئے اسلام کے اصل دشمن! چاہے سوریہ میں 5000 مسلمانوں کا خون بہانے والے HTS کے دہشتگرد ہوں یا پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ مسلمانوں کا خون بہانے والے دہشتگرد، قرآن کی روشنی میں ان تمام دہشتگردوں اور انہیں بنانے والوں کو پہچانیں! قرآن صرف ایک مذہبی کتاب نہیں ہے، بلکہ انسان کی پوری زندگی کا مکمل دستورِ حیات ہے۔
نہج البلاغہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے کلام کا وہ مشہور ترین مجموعہ ہے جسے جناب سید رضیؒ برادر شریف مرتضیٰ علم الہدیٰ نے چوتھی صدی ہجری کے اواخر میں مرتب فرمایا تھا۔
- احمدیہ، تحریک احمدیہ کے بانی مرزاغلام احمد تھے۔ والد کا نام غلام مرتضی، دادا کا نام عطا محمد، پردادا کا نام گل محمد اور ان کی قوم مغل بر لاس تھی۔
- اہل حدیث، اسلامی علوم، حدیث وفقہ اور تاریخ وتراجم وغیرہ موضوعات پر لکھی گئی کتابوں میں اصحابِ حدیث، اہل حدیث، علمائے حدیث، جیسے الفاظ طلبہٴ حدیث اور حدیث کی روایت اور درس وتصنیف کے ذریعہ اس کی خدمت میں مشغول رہنے والوں کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔