مندرجات کا رخ کریں

انوار الحق کاکا خیل

ویکی‌وحدت سے
انوار الحق کاکاخیل
پورا نامانوار الحق کاکاخیل
دوسرے نامسید انوار الحق کاکاخیل
ذاتی معلومات
پیدائش1920ء
یوم پیدائش4 اپریل
پیدائش کی جگہضلع پشاور، برطانوی ہند (موجودہ ضلع پشاور، خیبر پختونخوا، پاکستان)
وفات1968ء
وفات کی جگہپیشاور
مذہباسلام، اہل سنت
اثراتانوار القرآن، تفسیر قرآن بزبان پشتو ،انوار النظر على شرح نخبته الفكر، انوار العلوم شرح سلم العلوم
مناصبلیکچرر ، مصنف ، مذہبی رہنما ، عالم ، مفسر قرآن ، مذہبی لکھاری

انوار الحق کاکاخیل، پاکستانی عالم دین،مفسر قرآن،مصنف،مدرس اور لیکچرار تھے۔ آپ دارلعلوم دیوبند کے فاضل اور حسین احمد مدنی کے شاگرد تھے۔ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل میں شبیر احمد عثمانی کے ساتھ مدرس بھی رہے [1]۔

پیدائش

سید انوار الحق کاکاخیل 1920ء میں بمقام پشاور صوبہ سرحد پیدا ہوئے۔

نسب

آپ عیاض بابا جد خاندان سرشتہ میاں گان کی اولاد سے اور آگے شجرہ حضرت رحمکار سے جاملتا ہے [2]۔

تعلیم وتدریس

ابتدائی تعلیم علاقہ کے علما سے حاصل کی تکمیل، دار العلوم دیوبند میں حسین احمد مدنی سے کی، فراغت کے بعد کچھ عرصہ شبیر احمد عثمانی کے ساتھ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل میں تدریس کی۔ اسلامیہ کا لجیٹ اسکول جامعہ پشاور میں کچھ مدت پڑھاتے رہے۔ پھربطور لیکچرار اسلامیات آپ کا تقرر ہوا اور ایک عرصے تک تدریس کی [3]۔

تصانیف

جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے عرصہ تدریس میں تصنیف کا آغاز ہوا ،جو آخر تک جاری رہا۔

کتب

  • انوار القرآن، تفسیر قرآن بزبان پشتو
  • انوار النظر على شرح نخبته الفكر
  • انوار العلوم شرح سلم العلوم
  • رد بدعات
  • چهل حدیث معہ ترجمہ و تشریح
  • اسلامیات برائے بی اے (آپشنل)
  • اسلامیات برائے انٹر
  • انوارالاسلام ( مڈل جماعتوں کے لیے)
  • انمول موتی (چہل حدیث کا مجموعہ )

رسائل

  • گفتہ نیکاں
  • ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
  • رفقائے محسن اعظم
  • نماز کی سورتیں
  • امت کی مائیں
  • حج زکوۃ اور ان کے مسئلے
  • اسلامی عقیدے
  • افتتاح تعلیمات قرآن
[4]

اولاد

اولاد میں چار فرزند، افتخار علی شاہ ، وقار علی شاہ ، نجم الحسن اور ذوالفقارعلی شاہ مذکور ہیں

انتقال

ان کا دوران ملازمت دسمبر 1968ء کو پشاور میں وصال ہوا

حوالہ جات

  1. ↑ علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،ص 26،27، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
  2. ↑ علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،ص 26، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
  3. ↑ علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،ص 26، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
  4. ↑ پشتو زبان اور ادب کی تاریخ ، از محمد مدنی عباسی،ص 117،مرکزی اردو بورڈ لاہور