مندرجات کا رخ کریں

"شاہ احمد نورانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:


{{Infobox person
{{Infobox person

حالیہ نسخہ بمطابق 13:28، 19 نومبر 2026ء

سید احمد نورانی.jpg
پورا نامسید احمد نورانی.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش1926 ء
یوم پیدائش1 اپریل
پیدائش کی جگہمیرٹھ ہندوستان
وفات2003ء
یوم وفات11 دسمبر
مذہباسلام بریلوی، سنی
مناصبفلسفی ، سیاست دان ، مصنف

شاہ احمد نورانی ، (پیدائش: یکم اپریل1926ء— وفات: 11 دسمبر 2003ء) پاکستان کے اسلامی دینی اور سیاسی میدان میں ایک قد آور شخصیت تھے۔

پیدائش

قائد اہل سنّت مولانا شاہ احمد نورانی ؒ ایک عالم باعمل، مجاہد تحریک ختم نبوت اور پاکستان کے اہم ترین سیاست دان تھے۔ ان کے والد گرامی شاہ عبدالعلیم صدیقی اپنے زمانے کے شہرہ آفاق روحانی بزرگ اور عالمی مبلغ اسلام تھے جن کے ہاتھ پر بے شمار غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف ان کی گرانقدر خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے۔ حضرت مولانا شاہ احمد نورانی ایک سحر بیان خطیب، کمال ذکی، حاضر جواب اور فی البدیہہ گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ زبردست خوش الحان قاری قرآن بھی تھے۔

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بے پایاں محبت و عقیدت ان کی رگ رگ میں جاگزیں تھی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے سلسلہ میں حضرت نورانی میاںؒ کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انھوں نے بے شمار قادیانی مبلغین سے مناظرے کیے اور انھیں ہمیشہ شکست فاش دی۔ آپ نے بیرون ممالک میں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا مسلسل تعاقب کیا۔

انہوں نے آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف شامل کروائی۔ 30 جون 1974ء کو آپ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلانے کے لیے قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد پیش کی۔ قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا ناصر کو اپنی جماعت کے عقائد کے بارے میں صفائی اور موقف پیش کرنے کا مکمل اور آزادانہ موقع دیا گیا۔ 13 دن تک اس پر جرح ہوئی۔ بعدازاں ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ مولانا نورانی ؒ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ’’قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد کی سعادت اللہ تعالیٰ نے مجھے بخشی اور مجھے یقین کامل ہے کہ بارگاہ خاتم النبیینصلی اللہ علیہ وسلم میں میرا یہ عمل سب سے بڑا وسیلہ شفاعت و نجات ہوگا۔‘‘

تحریک ختم نبوت کی تحریک

حضرت مولانا نورانیؒ ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’1974ء کی تحریک ختم نبوت میں قادیانی خلیفہ مرزا ناصر قادیانی جماعت کی طرف سے محضر نامہ پڑھنے کے لیے جب قومی اسمبلی میں آیا تو خدا کی قدرت اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا اعجاز دیکھنے میں آیا کہ جس وقت اس نے محضر نامہ پڑھنا شروع کیا تو اسمبلی کے اس بند ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں اوپر کے چھوٹے پنکھے سے ایک پرندے کا پر جو غلاظت سے بھرا ہوا تھا، سیدھا اس محضر نامے پر آ کر گرا۔ جس سے مرزا ناصر ایک دم چونکا اور گھبرا کر کہا “I am disturbed” مرزا ناصر کی بدحواسی، ذلت آمیز پریشانی اور اس عجیب و غریب واقعہ پر اراکین اسمبلی ششدر رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی غلاظت اوپر چھت سے اس طریقہ سے گری ہو۔‘‘

ایک دفعہ آگرہ کے اکبر عادل صاحب سی۔ ایس۔ پی ریٹائرڈ سیکرٹری وزارت صنعت و حرفت حکومت پاکستان نے پروفیسر شاہ فرید الحق صاحب سے ذکر کیا کہ ’’آپ کے صدر جمعیت، عجیب آدمی ہیں کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے والی اپنی پیش کردہ قرارداد سے دو لفظوں کے اخراج پر انھیں بہت بھاری رقم مل رہی تھی جو انھوں نے ٹھکرا دی۔ مفصل واقعہ بیان کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں تحریک ختم نبوت 1974ء کے دوران میرے مکان پر علامہ شاہ احمد نورانی کی دعوت تھی۔

کچھ اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ قادیانی لاہوری گروپ سے تعلق رکھنے والے بعض سرکردہ لوگ وہاں آئے اور پوچھا کہ کیا آپ کے ہاں مولانا نورانی تشریف فرما ہیں، ہم ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں ان لوگوں کو اندر لے گیا اور حضرت نورانی صاحب سے کہا کہ یہ لوگ آپ سے کوئی بات کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت نے فرمایا کیا بات ہے؟ ان لوگوں میں تین چار اعلیٰ سرکاری افسر بھی تھے۔

ایک صاحب نے کہا جناب آپ نے قومی اسمبلی میں اپنی پیش کردہ قرارداد میں لاہوری گروپ کو بھی غیر مسلم قرار دیا ہے حالانکہ ہم مرزا قادیانی کو نبی نہیں مانتے بلکہ مجدد مانتے ہیں۔ لہٰذا آپ کی قرارداد میں ہمارا ذکر درست نہیں ہے۔ آپ یوں کریں کہ اپنی قرارداد سے ہمارا نام نکال دیں، ہم اس کے عوض آپ کو پچاس لاکھ روپے پیش کرتے ہیں۔ (یاد رہے 1974ء میں پچاس لاکھ روپے کروڑوں بلکہ اربوں کے برابر تھے) اس پر علامہ نورانی طیش میں آ گئے اور بلند آواز میں فرمایا، ’’اوکم نصیبو! ہمارا سودا تو دربار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہو چکا ہے۔

ہم آپ کی پیشکش جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اس لیے کہ ہمارا جوتا اس پیش کش سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔ مرزا قادیانی جھوٹا مدعی نبوت ہے اور جو اسے مجدد یا مسلمان مانتا ہے، وہ بھی کافر ہے اور میری قرارداد سے کوئی لفظ حذف نہیں ہوگا آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں ورنہ آپ کے لیے اچھا نہ ہوگا۔‘‘ اس پر وہ لوگ چلے گئے تو علامہ نورانی ؒ نے فرمایا کہ بڑی بڑی اعلیٰ حکومتی شخصیات سفارش کرتی ہیں کہ صاحب! ان لوگوں کا آپ کیوں ذکر لے آئے ہیں۔ یہ تو نبی نہیں مانتے لیکن الحمدللہ! اللہ کریم نے استقامت عطا فرمائی۔ یہ پیسے آنی جانی چیز ہے۔ اصل دولت ایمان کی دولت ہے جو سرمایۂ آخرت ہے۔‘‘

کسی نے کیا خوب کہا تھا: ’’مولانا نورانی نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے۔‘‘ نورانی میاںؒ نے اپنے ایک انٹرویو میں فرمایا: ’’ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے درمیان ایک متفقہ اور اجتماعی عقیدہ ہے اور سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ختم نبوت کا منکر، کافر اور مرتد ہے۔ اس امت میں فتنۂ ارتداد اور فتنہ انکار ختم نبوت کو بیخ و بن سے اکھاڑنے والے سب سے پہلے اور سچے عاشق رسول، حضور ختمی مرتبتصلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے خلیفہ راشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے، انھوں نے ہر مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر فتنۂ ارتداد، فتنہ انکار ختم نبوت کی سرکوبی کی، مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ یمامہ میں ہزاروں صحابہ کرام شریک ہوئے، جن میں سینکڑوں حفاظ قرآن بھی تھے اور بالآخر مسیلمہ کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

برصغیر میں متنبی قادیان کے خلاف بھی علما حق نے کفر و ارتداد کے فتاویٰ جاری کیے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلویؒ، اعلیٰ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑویؒ، مولانا لطف اللہ علی گڑھیؒ اور دیگر تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء نے مرزا قادیانی کی تکفیر کی۔ علما حق نے مناظرے اور مباہلے کے چیلنج دیے اور قبول کیے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کا سواد اعظم اس فتنے میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہا۔‘‘

نورانی میاںؒ نے قادیانیوں کے بارے میں نہایت اہم انکشاف کرتے ہوئے فرمایا: ’’قادیانی حج کے لیے نہیں جاتے لیکن جب سے پاکستان بنا ہے، یہ لوگ وہاں جانے لگے ہیں کیونکہ ان کے پاسپورٹ میں قادیانی نہیں لکھا ہوتا، اس لیے سعودی حکومت انھیں نہیں روکتی۔ وہاں پہنچ کر یہ لوگ سازشیں کرتے ہیں اور یہاں یہ کہتے ہیں کہ ہم تبلیغ کی غرض سے گئے تھے اور چونکہ وہاں ان کو تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے وہ وہاں صرف جاسوسی کرتے ہیں اور یہودیوں کو وہاں کے حالات و واقعات سے آگاہ کرتے ہیں۔

صیہونیت کی ذیلی تنظیم

چونکہ میرے والد گرامی کا موضوع رد قادیانیت و مرزائیت تھا۔ ایک حوالے سے تو یہ موضوع مجھے ورثہ میں ملا اور پھر اس موضوع کا مطالعہ انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑتا ہے۔ انسان سوتے سے جاگتا ہے، اسے احساس ہوتا ہے کہ اے مصطفیصلی اللہ علیہ وسلم کے غلام، اٹھ اور جاگ، تیرے ہوتے ہوئے تیرے نبیصلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ کیسے جرأت و جسارت کے ساتھ دندنا رہے ہیں۔ یہ قادیانی سیاہ بخت، اللہ کے پیارے محبوبصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ختم کر کے ہندوستان کے جھوٹے نبی کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں ہر صاحب ایمان کا فرض ہے کہ وہ اٹھ کھڑا ہو اور میدان میں کود پڑے۔ اس منحوس فتنہ کی سرکوبی ہر بڑے فریضے سے اہم فریضہ ہے۔ یہ ایسا زہر ہے جو گڑ کی شکل میں کھلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے حالات میں بہت ضروری ہے کہ ہر مسلمان فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے موثر اقدام اٹھائے۔‘‘

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگر (ربوہ) میں ختم نبوت کانفرنس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا شاہ احمد نورانی ؒ نے فرمایا: ’’ایمان ایک ایسی قوت ہے جس کی بے شمار برکات ہیں اور تحفظ ختم نبوت خالصتاً ایمانیات کا مسئلہ ہے جس کے لیے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔ قادیانی حکومت کے کلیدی عہدوں پر فائز ہو کر مالی اور سیاسی فوائد حاصل کر رہے ہیں حالانکہ وہ اقلیت میں ہیں۔ وہ پاکستان میں اپنی وہی پوزیشن بنانا چاہتے ہیں جو امریکہ میں یہودیوں نے بنا لی ہے۔

اگر یہ فتنہ اس طرح پروان چڑھتا رہا تو آئندہ اس ملک پر ان کا قبضہ ہوگا اور ان کی مرضی کے بغیر کوئی حکومت نہ کر سکے گا۔ مرزائیت، یہودیت کی گود میں پروان چڑھ رہی ہے اور پاکستان میں تل ابیب کا ایجنٹ ربوہ ہے۔ اس کی معرفت جو چاہتے ہیں، کرواتے ہیں۔ مذہب کا تو ان لوگوں نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قادیانیت ایک بہت بڑی خطرناک سیاسی تحریک ہے اور صیہونیت کی ذیلی تنظیم ہے جو مسلمانوں کے اندر رہ کر مسلمانوں کی تباہی و بربادی کا سامان پیدا کر رہی ہے۔ ہر مسلمان کو ان کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔‘‘ وہ 1926ء کو میرٹھ میں مولانا عبدالعلیم صدیقی کے گھر پیدا ہوئے۔ جن کا شجرہ نسب حضرت ابوبکر صدیق سے اور شجرہ طریقت امام احمد رضا خان قادری سے جا ملتا ہے[1]۔

تعلیم

انھوں نے آٹھ سال کی عمر میں قرآنِ مجید حفظ کر لیا تھا۔ نيشنل عربک کالج سے گريجويشن کرنے کے بعد الہ آباد يونيورسٹی سے فاضل عربی اور دار العلوم عربيہ سے درس نظامی کی سند حاصل کی۔ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ۱۷ رمضان ۱۳۴۴ھ/ اپریل ۱۹۲۸ء کو میرٹھ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلہئ نسب خلیفہئ اول حضرت صدیق سے جا ملتا ہے‘ اسی نسبت سے آپ صدیقی کہلاتے تھے۔ انہوں نے آٹھ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔ حفظ قرآن کے بعد ثانوی تعلیم کے لئے ایسے سکول میں داخلہ لیا جہاں ذریعہ تعلیم عربی تھا۔ عربک کالج میرٹھ (یوپی ہندوستان) سے بھی ڈگریاں حاصل کیں۔ درس نظامی کی کتب متدوالہ مدرسہ اسلامیہ قومیہ میرٹھ میں اُستاذ العلماء علامہ غلام جیلانی میرٹھی سے پڑھیں۔

دستار بندی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آپ کے استاذِ محترم مولانا سیدغلام جیلانی میرٹھی‘ آپ کے والد ماجد مولانا شاہ عبد العلیم صدیقی اور صدر الافاضل مولانا سےّد نعیم الدین مراد آبادی کے علاوہ شاہزادہ اعلیٰ مولانا شاہ مصطفےٰ رضا خان مفتی اعظم ہند بھی مسند افروز تھے۔آپ کئی عالمی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ عربی‘ فارسی‘ اردو‘ انگریزی(امریکن اور برٹش لہجہ میں)‘ سواحلی (افریقی)‘ فرانسیسی کے علاوہ بنگالی‘ گجراتی سبھی زبانیں بڑی روانی سے بول سکتے تھے۔

علامہ نورانی تحریک پاکستان کے دور میں طالب علم تھے۔ آپ نے نہ صرف تحریک پاکستان میں حصہ لیا بلکہ میرٹھ کی سطح پر نوجوانوں کو ہندوؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے عسکری انداز میں منظم بھی کیا۔مسلم لیگ کی حمایت میں ضلع مین پوری (یوپی‘ بھارت) میں سنی کانفرنس منعقد ہوئی تو آپ نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۱۹۵۲ء میں مرزائیوں کے خلاف کراچی میں آل پاکستان مسلم پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا تو آپ اس بورڈ کے اہم رکن مقرر ہوئے۔تحریک ختم نبوت ۱۹۵۳ء میں کراچی میں مولانا عبد الحامد بدایونی علیہ الرحمہ (م ۱۳۹۰ھ/ ۱۹۷۰ء) اور دیگر علماء کے ساتھ تحریک میں شریک ہوئے۔ آرام باغ میں جمعہ کے دن تحریک کا آغاز ہوا تو علامہ نورانی پیش پیش تھے۔

مارچ ۱۹۷۳ء میں علامہ نورانی متحدہ جمہوری محاذ کے قیام پر محاذ کی کی رابطہ اور اطلاعات کمیٹی کے چیئرمین منتخب کئے گئے اور پاکستان ک وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو کا مقابلہ کیا۔۲۰ جون ۱۹۷۴ء کو پاکستان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی طرف سے جو قرارداد مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی خاطر پیش کی گئی اس کا سہرا بھی حضرت علامہ شاہ احمد نورانی کے سر ہے۔ اس قرارداد پر حزب اختلاف کے ۲۲ افراد (جن کی تعداد بعد میں ۳۷ ہو گئی) نے دستخط کئے۔ ۱۹۷۵ء میں علامہ نورانی نے ورلڈ اسلامک مشن کے تحت مجاہد ملت مولانا محمدعبدالستار خان نیازی‘ پروفیسر شاہ فرید الحق اورعلامہ ارشد القادری کی رفاقت میں امریکہ‘ افریقہ اور یورپ کا تبلیغی دورہ کیا۔ مکہ معظمہ و مدینہ منورہ کی حاضری اور حج و زیارت کی سعادت سے بہرہ ور ہونے کے بعد یہ وفد ۱۲ جنوری ۱۹۷۵ء کو جدہ سے نیروبی (کینیا‘ افریقہ)

پہنچا۔ نیروبی کی جامع مسجد کھبرا میں علامہ نورانی نے عربی میں خطاب کیا۔ بعد میں تقریر کا سوڈانی زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا۔نیروبی ٹی وی اسٹیشن پر آپ کا انٹرویو ریکارڈ ہوا جس میں آپ نے فرمایا!”افریقی ممالک میں قادیانی اسلام کا نام لے کر مصروف کار ہیں مگر درحقیقت وہ ان ملکوں کے اتحاد کو کمزور کر رہے ہیں۔“ ۲۳ مارچ 1977 کولاہور سے آپ کو حراست میں لے لیا گیا گڑھی خیرو (سندھ) میں جو گرم ترین علاقہ ہے بجلی اور پنکھے کی سہولت کے بغیر رکھا گیا بلکہ پانی کی بنیادی سہولت تک سے محروم کیا گیا۔ کچھ عرصہ بعدعرب ممالک کی کوششوں سے رہائی ہوئی مگر ۵ جولائی ۱۹۷۷ء کو ملک میں مارشل لاء کے نفاذ پر آپ کو قومی اتحاد کے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ مری میں زیر حراست رکھا گیا۔

اپنی وفات سے ٹھیک 20سال قبل ایمسٹرڈیم (ہالینڈ) میں آپ نے ۱۱ دسمبر ۱۹۸۳ء کو جامع مسجد طیبہ کا باقاعدہ افتتاح اور ایک عظیم اجتماع سے خطاب فرمایا۔ افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ‘ ہندوستان‘ انڈونیشیا‘ مراکش اور مغربی جرمنی سے کثیر تعداد میں علماء ڈاکٹر‘ دانشور حضرات ہالینڈ پہنچے۔ ہیگ (ہالینڈ) میں مدینۃ الاسلام یونیورسٹی کے قیام کے بعد وہاں کے مسلمانوں نے ایک بڑی جامع مسجد کی ضرورت محسوس کی تھی تاکہ وہاں کے مسلمان ایک ہی جگہ عیدین اور جمعہ کی نماز ادا کر سکیں۔

ایران عراق جنگ بندی کے لیے

اس سلسلے میں انہوں نے لاکھوں روپے کی مالیت سے چار ہزار گز زمین خرید کر جامع مسجد طیبہ کے لئے وقف کر دی۔ اس مسجد میں تقریباً ہزار آدمی بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔ جامع مسجد طیبہ کی افتتاحی تقریب کے بعد علامہ نورانی نے قادیانیوں اور عیسائیوں کو بھی مسلمان کیا جو جرمنی‘ برطانیہ‘ ماریشس‘ نیروبی (کینیا) اور یورپ کے مختلف شہروں سے ہالینڈ پہنچے تھے۔

ایران عراق جنگ بندی کے لیے مولانا نورانی نے کلیدی کردار ادا کیااور عراقی صدر صدام حسین سے ملاقات کر کے مصالحتی کمیٹی کے اہم رکن کی حیثیت کے علاوہ ذاتی رسوخ استعمال کیا جس کے نتیجہ میں گیارہ سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔جب پاکستان کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی آگ میں جھونک دیا گیا تو قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی نے پہلے ملی یکجہتی کونسل اور پھر متحدہ مجلس عمل قائم کی اور تمام مکاتب فکر کو ایک چھتری کے سائے تلے بٹھا کر ملکی سالمیت کو برقرار رکھا۔ 7جولائی 2001کو ملک عزیزکی 6بڑی سیاسی و دینی جماعتوں نے ملی وحدت اور اقامت دین کے لیے آپ کی جدوجہد سے ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم تشکیل دیا۔

7جولائی 2002کو جمعیت علمائے پاکستان، جماعت اسلامی پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،جمعیت اہل حدیث اور جے یو آئی کے دونوں گروپوں نے مل کر اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل تشکیل دی اور متفقہ طور پر مولانا شاہ احمد نورانی کو اس کا سربراہ بنایا گیا آپ ہی کی سربراہی اور سیاسی حکمت عملی کی برکت سے اکتوبر 2002کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں اور فروری2003ء کے سینٹ کے انتخابات میں ایم ایم اے کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔یہ ان کا بہت بڑا کارنامہ تھا اور ان کی جدوجہد سے عالمی طاغوت کے سامنے امت مسلمہ کی وحدت واخوت کے اس عملی مظاہر ہ نے من حیث القوم مسلمانوں اک سر فخر سے بلند کر دیا اور دوسری طرف فرقہ واریت کی وباء کو کنٹرول کر لیا گیا۔

16شوال المکرم 1424ھ کو ساڑھے بارہ بجے دن اسلام آباد میں اسلام کا یہ بے لوث مجاہد داعی حق کے پیغام پر لبیک کہتے ہوئے واصل حق ہو گیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔علامہ شاہ احمد نورانی ریسرچ سنٹر پاکستان حضرت قائد اہل سنت کے وصال کے بعد ان کے مشن کی ترویج واشاعت کے لیے مصروف عمل ہے[2]۔

پاکستان آمد

قیام پاکستان کے وقت آپ متحدہ برطانوی ہند میں ایک طالب علم اور تحریک پاکستان کے ایک سرگرم کارکن تھے۔ قیام پاکستان کے کچھ عرصہ بعد پاکستان چلے آئے۔

جمعیت علماء پاکستان

1948ء میں علامہ احمد سعید کاظمی نے جمیعت علمائے پاکستان کے نام سے جماعت بنائی، مولانا نورانی نے 1970ء میں جب پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تو جمیعت میں شامل ہوئے، اس وقت جمیعت کے سربراہ خواجہ قمر الدین سیالوی تھےـ 1970ء میں جمعیت علمائے پاکستان کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ذوالفقار علی بھٹو کے مدمقابل انھوں نے وزیر اعظم کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لیا۔ آپ دو مرتبہ رکن اسمبلی اور دو مرتبہ سینٹر بھی منتخب ہوئے۔

قیادت

1972ء میں مولانا نورانی جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ بنے اور اپنی وفات تک اس کے سربراہ رہے ـ

تحریک نظام مصطفیٰ

1977ء میں تحریک نظام مصطفیٰ کے پلیٹ فارم پر فعال ہونے کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ورلڈ اسلامک مشن

مولانا نے دنیا بھر میں اسلام کا آفاقی پیغام عام کرنے کے لیے 1972ء میں ورلڈ اسلامک مشن کی بنیاد رکھی۔ اور مختلف ممالک میں اس کے دفاتر بنا کر اسے فعال کیا۔ نرم مزاجی اور حلم کی وجہ سے وہ دوستوں اور دشمنوں میں یکساں مقبول تھے۔

تحریک ختم نبوت1974

صفحہ تحریک ختم نبوت1974 مولانا شاہ احمد نورانی نے 30 جون 1974ء میں قومی اسمبلی میں بل پیش کیا اور 7 ستمبر 1974ء سے قادیانیوں کے خلاف آئین میں ہونے والی (2) دوسری ترمیم کے اصل محرک تھے جس کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے تحت قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرارد دیا گیا۔ مولانا نے اس موقع پر قادیانیوں کے سربراہ ناصر مرزا کو مناظرے میں شکست فاش بھی دی تھی۔

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے سلسلہ میں مولانا شاہ احمد نورانی کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انھوں نے بے شمار قادیانی مبلغین سے مناظرے کیے اور انھیں ہمیشہ شکست فاش دی۔ آپ نے بیرون ممالک میں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا مسلسل تعاقب کیا۔ انھوں نے آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف شامل کروائی۔ 30 جون 1974ء کو آپ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد پیش کی۔ قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا ناصر احمد کو اپنی جماعت کے عقائد کے بارے میں صفائی اور موقف پیش کرنے کا مکمل اور آزادانہ موقع دیا گیا۔ 13 دن تک اس پر جرح ہوئی۔ بعد ازاں ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بنا پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ مولانا نورانی اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ’’قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد کی سعادت اللہ تعالیٰ نے مجھے بخشی اور مجھے یقین کامل ہے کہ بارگاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں میرا یہ عمل سب سے بڑا وسیلہ شفاعت و نجات ہوگا۔ ‘[1]

ملی یکجہتی کونسل

اتحاد بین المسلمین کے لیے انھوں نے 1995ء میں ملی یکجہتی کونسل بنائی۔ جس میں تمام مسالک کے علما کو ایک پلیٹ فارم پر مجتمع کر کے کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔

متحدہ مجلس عمل

مشرف کے دور حکومت میں 2002ء دینی جماعتوں کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مذہبی جماعتوں کا اتحاد عمل میں آیا تو انھیں متفقہ طور پر سربراہ مقرر کیا گیا۔ جمہوریت کے لیے ان کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اپنی موت تک وہ ایم ایم اے(متحدہ مجلس عمل) کے سربراہ رہے۔

وفات

دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں 16 شوال 1424ھ 11 دسمبر 2003ء کو ان کا انتقال ہوا۔

جنازہ

ان کی نماز جنازہ ان کے بیٹے انس نورانی نے پڑھائی۔

مزار

انھیں کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار (کلفٹن) کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔

حوالہ جات

  1. ↑ حضرت مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ-اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 نومبر 2026ء
  2. ↑ علامہ شاہ احمد نورانی…… شخصیت،خدمات،احوال وآثار-شائع شدہ از:23 مئی 2023ء-اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 نومبر 2026ء