"سید ساجد علی نقوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا 3 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 17: سطر 17:
| known for = {{افقی باکس کی فہرست | جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے سینئر رکن |اسلامی تحریک پاکستان کے بانی اور رہنما|عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن [[تقریب مذاهب اسلامی]] }}
| known for = {{افقی باکس کی فہرست | جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے سینئر رکن |اسلامی تحریک پاکستان کے بانی اور رہنما|عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن [[تقریب مذاهب اسلامی]] }}
}}
}}
'''سید ساجد علی نقوی''' راولپنڈی، [[پاکستان]] سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی [[شیعہ]] عالم دین ہیں۔ آپ پاکستان کے معروف علماء اور شیعہ مذہبی تنظیم اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ ہیں۔ آپ نے ملتان میں دینی علوم حاصل کیا اور  1970ء کو مزید علوم کے حصول کے لیے نجف اشرف اور حوزہ علمیہ قم چلے گئے۔ وطن واپس آنے کے بعد آپ نے تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ [[سید عارف حسین الحسینی]] کی شہادت کے بعد،  آپ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ منتخب ہوئے۔ سنہ 1989ء میں [[سید علی خامنہ ای|آیت اللہ خامنہ‌ای]] کی طرف سے آپ پاکستان میں ان کے نمائندہ منتخب ہوئے۔ آپ عالمی [[اہل بیت|اہل بیتؑ]] اسمبلی کی سپریم کونسل اور عالمی اسمبلی برائے [[تقریب مذاهب اسلامی]] کی سپریم کونسل کے بھی رکن ہیں۔ سید ساجد علی نقوی  پاکستان میں دینی، سیاسی اور مذہبی خدمات انجام دینے کے علاوہ تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات میں بھی مصروف ہیں۔   
'''سید ساجد علی نقوی''' قائد ملت جعفریہ [[پاکستان]] اور نمائند ولی فقیہ ہیں۔ آپ پاکستان کے معروف علماء میں سے ایک اور [[شیعہ]] مذہبی تنظیم [[تحریک جعفریہ پاکستان|اسلامی تحریک پاکستان]] کے سربراہ ہیں۔ آپ نے ملتان میں دینی علوم حاصل کیا اور  1970ء کو مزید علوم کے حصول کے لیے نجف اشرف اور حوزہ علمیہ قم چلے گئے۔ وطن واپس آنے کے بعد آپ نے تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ [[سید عارف حسین الحسینی]] کی شہادت کے بعد،  آپ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ منتخب ہوئے۔ سنہ 1989ء میں [[سید علی خامنہ ای|آیت اللہ خامنہ‌ای]] کی طرف سے آپ پاکستان میں ان کے نمائندہ منتخب ہوئے۔ آپ عالمی [[اہل بیت|اہل بیتؑ]] اسمبلی کی سپریم کونسل اور عالمی اسمبلی برائے [[تقریب مذاهب اسلامی]] کی سپریم کونسل کے بھی رکن ہیں۔ سید ساجد علی نقوی  پاکستان میں دینی، سیاسی اور مذہبی خدمات انجام دینے کے علاوہ تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات میں بھی مصروف ہیں۔   
== تعلیم ==
== تعلیم ==
آپ نے پاکستان میں مروجہ تعلیم کے بعد دینی تعلیم کے مختلف مراحل طے کیے جن میں فاضل عربی اور درس نظامی کے کورس امتیازی پوزیشن سے پاس کیے۔ اس عرصہ میں انہوں نے اپنے حقیقی چچا اور پاکستان کے بزرگ عالم دین [[علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی]] سے اکتساب علم کیا اور ان کے خصوصی اور لائق شاگرد کے طور پر متعارف ہوئے۔ طالب علمی کے دور سے ہی آپ کو دینی علوم کی عصری تشریح، اجتہاد، سیاسیات اور اصول فقہ کی طرف خصوصی رغبت تھی جس کی عملی شکل آپ کی عملی زندگی میں سامنے آئی۔ پاکستان سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے [[حوزہ علمیہ نجف اشرف]] [[عراق]] تشریف لے گئے جہاں نامور اور ماہر اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ ان شخصیات کی ہمراہی، شاگردی، صحبت اور تعلیمات نے علامہ موصوف کی علمی، فکری اور سیاسی صلاحیتوں کو چار چاند لگائے.

سطر 43: سطر 43:

والسّلام علیکم و علی جمیع الاخوة المؤمنین و رحمةا‌لله و برکاته
والسّلام علیکم و علی جمیع الاخوة المؤمنین و رحمةا‌لله و برکاته
[[سید علی خامنہ ای]] رجب‌الخیر 1410 <ref>[https://farsi.khamenei.ir/message-content?id=2262 khamenei.ir]
[[سید علی خامنہ ای]] رجب‌الخیر 1410 <ref>[https://farsi.khamenei.ir/message-content?id=2262 khamenei.ir]
</ref>
</ref>
== انقلاب اسلامی کی کامیابی محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے ==
== انقلاب اسلامی کی کامیابی محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے ==
علامہ ساجد نقوی نے [[  ایران|انقلاب اسلامی  ایران]] کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: انقلاب اسلامی نے آزادی ،استقلال، اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد اور استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سطر 76: سطر 78:

سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ھاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے دیگر افراد کو جوار معصومین علیہم السلام اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے<ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/399021/%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%B3%DB%8C%D8%AF-%D8%B3%D8%A7%D8%AC%D8%AF-%D8%B9%D9%84%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%DB%81%DB%8C%D9%84%DB%8C علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر دلی افسوس اور اظہارِ تعزیت]-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از 20مئی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ :21مئی 2024ء۔</ref>۔

== موجودہ دور میں حضرت ابوذر غفاری کے نظریات اور افکار سے استفادہ اشد ضروری ہے ==
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: جناب ابوذر غفاری کے نظریات اور افکار انتہائی پختہ تھے، موجودہ دور میں ان سے استفادہ اشد ضروری ہے۔ حضرت ابوذزر غفاری نے حق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات کا سامنا کیا، ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ علم و کمال کے سبب بے شمار احادیث [[حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ|نبوی (ص)]] کے راوی قرار پائے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صحابی رسول اکرم اکرم (ص) حضرت جندب ابن جنادہ ابوذر غفاری کے یوم وفات (5 ذی الحجہ)کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جناب ابوذرغفاری کے نظریات اور افکار انتہائی پختہ تھے اور وہ اپنی مثال آپ تھے ۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت ابو ذر غفاری دین [[اسلام]] کی تعلیمات سے متاثر ہوکر خود خدمت پیغمبر اکرم (ص) میں آ کر اسلام قبول کیا اور انہوں نے رسول خدا (ص) کی قدر و منزلت اور فضیلت و مقام کو سب پر واضح اور آشکار کیا اور اسی پاداش میں مختلف قبائل کی جانب سے ظلم و تشدد کی طویل اور صبر آزما صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن پایہ استقلال میں لغزش نہ آئی۔
انہوں  نے کہا کہ تاریخ اسلام شاہد ہے کہ اعلان رسالت کے بعد اولین ایام میں جن مصائب و مشکلات سے [[مسلمان]] دچار رہے ان کا جرأت و بہادری اور دلیری سے مقابلہ کرنے والوں اور ختمی مرتبت کا دفاع و تحفظ اور ان کے رحلت کے بعد حق و صداقت کا علم بلند کرنے والوں میں حضرت ابوذر غفاری پیش پیش رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابوذر غفاری کی شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ علم و کمال کے سبب بے شمار احادیث نبوی (ص) کے راوی قرار پائے۔ ان کی حق و سچ کے اظہار میں بے باکی اور بے خوفی کی وجہ سے انہیں یہ سند امتیاز عطا ہوئی کہ " زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر اٹھایا نہیں اور آسمان نے اس پہ سایہ نہیں کیا جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو" اور حضرت ابوذر غفاری کی عظمت ہے کہ سرداران جنت حضرات حسنین کریمین (ع) آپ کو چچا کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ نے حق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات کا سامنا کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: حضرت ابوذر پیغمبر اکرم (ص) کی قربت کی وجہ سے پختہ نظریات کے حامل تھے۔ خاص کر معاشی و سیاسی حوالے سے وہ ایک واضح نقطہ نگاہ رکھتے تھے ،ہمیشہ آیہ کریمہ تلاوت کرتے رہتے جس کا ترجمہ یہ کہ "اور جو لوگ سونا چاندی ذخیرہ کرتے ہیں اور اسے راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے انہیں در دناک عذاب کی خبر سنا دیجئے۔ جس روزوہ مال آتش جہنم میں تپایا جائیگا اسی سے ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پشتیں داغی جائیں گی (اور ان سے کہا جائیگا) یہ ہے وہ مال جو تم نے اپنے لئے ذخیرہ کر رکھا تھا لہذا اب اسے چکھ جسے تم جمع کیا کرتے تھے"۔ سورة توبہ آیت 34/35
حضرت ابوذر کے نظریات پر اسلامی سکالرز نے متعدد کتابیں لکھیں ان میں سے ایک کتاب الاشتراکی الزاہد "سوشلسٹ پرہیزگار" کے نام سے بھی شائع ہوئی ان کے نظریات کیلئے ان کتب سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
حضرت ابوذرغفاری کوحق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات جن میں سماجی بائیکاٹ، حتیٰ کہ کئی بار جلاوطنی جیسے مصائب جھیلنے پڑے۔ جلاوطنی کے وقت حضرت علی اور حسنین کریمین (ع) نے بیرون مدینہ تک ان کی ہمراہی کی اور اسی جلاوطنی کے دوران کمسن دختر کے ہمراہ مدینہ سے فاصلے پر ربذہ کے مقام پر عالم مسافرت میں جان آفرین کے سپرد کردی۔
ان کاجنازہ مشہور صحابی مالک اشتر نے پڑھایاجو قافلہ کے ساتھ وہاں سے گزر رہے تھے۔ اس عظیم المرتبت صحابی رسول (ص) کو جلاوطن کرکے جس خطہ میں بھیجا گیا وہاں کے لوگ آج بھی سامراجی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے مظالم کے خلاف نبرد آزما ہیں<ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/399694/%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF%DB%81-%D8%AF%D9%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B0%D8%B1-%D8%BA%D9%81%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%B8%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%81%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D9%81%D8%A7%D8%AF%DB%81 قائد ملت جعفریہ پاکستان: موجودہ دور میں حضرت ابوذر غفاری کے نظریات اور افکار سے استفادہ اشد ضروری ہے]- ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 11 جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 12 جون 2024ء</ref>۔
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}

حالیہ نسخہ بمطابق 13:55، 13 جون 2024ء

سید ساجد علی نقوی
سید ساجد علی نقوی.jpg
دوسرے نامقائد ملت جعفریہ
ذاتی معلومات
پیدائش1940 ء، 1318 ش، 1358 ق
پیدائش کی جگہپاکستان
مذہباسلام، شیعہ
مناصب
  • جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے سینئر رکن
  • اسلامی تحریک پاکستان کے بانی اور رہنما
  • عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن تقریب مذاهب اسلامی

سید ساجد علی نقوی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور نمائند ولی فقیہ ہیں۔ آپ پاکستان کے معروف علماء میں سے ایک اور شیعہ مذہبی تنظیم اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ ہیں۔ آپ نے ملتان میں دینی علوم حاصل کیا اور 1970ء کو مزید علوم کے حصول کے لیے نجف اشرف اور حوزہ علمیہ قم چلے گئے۔ وطن واپس آنے کے بعد آپ نے تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سید عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد، آپ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ منتخب ہوئے۔ سنہ 1989ء میں آیت اللہ خامنہ‌ای کی طرف سے آپ پاکستان میں ان کے نمائندہ منتخب ہوئے۔ آپ عالمی اہل بیتؑ اسمبلی کی سپریم کونسل اور عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاهب اسلامی کی سپریم کونسل کے بھی رکن ہیں۔ سید ساجد علی نقوی پاکستان میں دینی، سیاسی اور مذہبی خدمات انجام دینے کے علاوہ تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات میں بھی مصروف ہیں۔

تعلیم

آپ نے پاکستان میں مروجہ تعلیم کے بعد دینی تعلیم کے مختلف مراحل طے کیے جن میں فاضل عربی اور درس نظامی کے کورس امتیازی پوزیشن سے پاس کیے۔ اس عرصہ میں انہوں نے اپنے حقیقی چچا اور پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی سے اکتساب علم کیا اور ان کے خصوصی اور لائق شاگرد کے طور پر متعارف ہوئے۔ طالب علمی کے دور سے ہی آپ کو دینی علوم کی عصری تشریح، اجتہاد، سیاسیات اور اصول فقہ کی طرف خصوصی رغبت تھی جس کی عملی شکل آپ کی عملی زندگی میں سامنے آئی۔ پاکستان سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق تشریف لے گئے جہاں نامور اور ماہر اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ ان شخصیات کی ہمراہی، شاگردی، صحبت اور تعلیمات نے علامہ موصوف کی علمی، فکری اور سیاسی صلاحیتوں کو چار چاند لگائے.

عراق کے بعد ایران کے شہر قم المقدسہ کے حوزہ علمیہ میں جید فقہا اور نامور مجتہدین سے کسب علم کیا۔ عراق اور ایران سے تعلیمی سلسلہ مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان تشریف لائے اور درس و تدریس کے ساتھ قومی و ملی اور سماجی و سیاسی امور میں مشغول ہو گئے۔ آپ متعدد ممالک میں بہت سی بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت اور خطاب کر چکے ہیں۔

سرگرمیاں

تحریک نفاذ فقه جعفریه

آپ پاکستان کی سب سے بڑی شیعہ تحریک نفاذ فقه جعفریه کے سربراہ بھی تھے۔ 1995 میں حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد یہ تحریک اسلامی کے نام سے کام کرنے لگی۔ ایک بار پھر تحریک اسلامی پر پابندی لگا دی گئی اور شیعہ علماء کونسل کے نام سے ایک نئی جماعت بنائی گئی۔ ساجد نقوی تحریک اسلامی کے مذہبی امور یعنی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ بھی تھے۔

آپ علامہ مفتی جعفر حسین کی قیادت میں بننے والی جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے سینئر رکن رہے۔ مفتی صاحب کی رحلت کے بعد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی قیادت میں چار سال سے زائد عرصہ تک سینئر نائب صدر کی حیثیت سے فعال کردار ادا کیا۔ 1988میں علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی قیادت سنبھالی اور قومی و ملی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔

دیگر سرگرمیاں

1992 میں حکمت عملی کے تحت اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے اپنی جماعت کا سابقہ نام تبدیل کر کے تحریک جعفریہ پاکستان رکھا۔

2002 میں قومی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی قائد منتخب ہوئے۔ اس جماعت کو پی پی او کے قانون کے تحت الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرایا اور اسی پلیٹ فارم سے تاحال اپنی سیاسی، دینی، علمی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ شیعہ عوام کی نمائندگی و ترجمانی اور قومی جماعت کی سربراہی کے ناطے آپ’’قائد ملت جعفریہ پاکستان‘‘ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ آپ کئی بین الاقوامی اور قومی فورمز کے رکن ہیں۔

ان میں عالمی مجلس اہلبیت، مجمع التقریب بین المذاہب الاسلامیہ اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مدارس دینیہ، ائمہ جمعہ و جماعت، علمائے کرام اور دینی تشخص کے حامل متعدد اداروں کے رکن، معاون،نگران اور سرپرست ہیں اور تاحال اسی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ آپ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلیٰ کے رکن، دینی ادارہ مدرسہ آیت اللہ الحکیم کے سربراہ اور سرپرست ہیں۔ 1970 سے دینی و علمی اور فکری جدوجہد میں شریک و دخیل ہیں اور1984سے قومی سیاست میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کے آئینی، بنیادی، قومی اوراجتماعی حقوق، اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ، عدل و انصاف کے قیام، جمہوریت کی اصل روح کے مطابق بحالی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں [1]

پاکستان میں بطور نمائندہ ولی فقیہ

آپ کو پاکستان میں مندرجہ ذیل حکمنامہ کے مطابق ولی امر مسلمین کا نمائندہ بنایا گیا ہے۔

جناب حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

اپنےپاکستانی مومن بھائیوں، مخلص دوستوں اور غیور مومنین کے احترام اور تکریم کے ساتھ، میں آپ کو اس سرزمین کے لوگوں کے مذہبی اور دینی امور میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ اس اسلامی سرزمین میں آپ اور دیگر علماء و مشائخ کا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ خدا کے فضل و توفیق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ائمہ اطهار معصومین علیہم السلام بالخصوص خدا صاحب الامر، امام زمان کی توجہات کی مدد سے مومنین بالخصوص جوانوں کے درمیان اسلامی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی معارف کی تبیین کے لے کوشاں رہیے اور ان کے آمادہ اورمشتاق دلوں کو خالص محمدی اسلام کے نور سے منور کیجئے اور دشمنان اسلام ، سامراجی ایجنٹوں اور مال و زر کے غلاموں کی سازشوں کے تئیں ہوشیار رہنے کے ساتھ، خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی بنیادیں مضبوط کیجئے اور انہیں تفرقہ سے بچائیے۔ نیز شیعہ بھائیوں اور اہل بیت کے مخلص چاہنے والوں کے درمیان مکمل یکجہتی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔جناب عالی کو ، میری طرف سے، رقومہ شرعیہ من جملہ سہمین کو حاصل کرنے اور اسے مقررہ امور میں خرچ کرنے کی اجازت ہے۔

والسّلام علیکم و علی جمیع الاخوة المؤمنین و رحمةا‌لله و برکاته

سید علی خامنہ ای رجب‌الخیر 1410 [2]

انقلاب اسلامی کی کامیابی محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے

علامہ ساجد نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: انقلاب اسلامی نے آزادی ،استقلال، اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد اور استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والا انقلاب اسلامی اس خصوصیت کا حامل ہے کہ جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ پوری امت مسلمہ کو متحد و متفق کرتا ہ،انقلاب برپا کرنے کے لئے جو طریقہ کار اختیارکیا گیا اس سے استفادہ کرکے دنیا کے دوسرے خطوں میں بھی اسی قسم کی جدوجہد کی جا سکتی ہے، جس ملک میں بھی کوشش کی جائے اور عوام کو آگاہی دی جائے تو عوام کی طرف سے مثبت تعاون سامنے آئے گا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: انقلاب اسلامی نے آزادی ،استقلال، اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد اور استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین موڑ میں داخل ہوچکی ہے چنانچہ عالمی استعمار خائف ہو کر مختلف خطوں میں اسلامی دنیا کے خلاف نت نئی سازشوں میں مشغول ہے. انقلاب اسلامی کی کامیابی محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے، وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ انقلاب عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، اخوت و وحدت کے ثمرات دنیا کے تمام ممالک میں نظر آ رہے ہیں

علامہ ساجد نقوی نے انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر انقلاب کو مضبوط اور اس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے پر رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ العالی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا [3]۔

وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے اہداف کے حصول کیلئے یکجا ہوں

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: برادر ہمسائیہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سمیت وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئے گی،مسئلہ فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی قوم کی طرف سے معزز مہمان ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیس الساداتی (ابراہیم رئیسی)، ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر قانون سمیت اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا: پاکستانی اور ایرانی عوام قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں میں جڑے ہیں، صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئے گی، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے بین الاقوامی موقف پر جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے، امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے، مسلم ریاستوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر بڑے ہدف کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستانی اور ایرانی عوام کے تعلقات قدیم مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں پر استوار اور بڑی تاریخ سے وابستہ ہیں۔ قائد ملت جعفریہ نے مزید کہا: آنیوالے عالمی یوم وفود کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا ایرانی صدر کا سرکاری دورہ ایسے وقت میں ہورہاہے جب خطہ خصوصاً مشرق وسطیٰ ایسی کشیدہ صورتحال سے گزر ہاہے جب فلسطین میں ظالم استعماریت و صیہونیت کے گٹھ جوڑ نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں جبکہ استعماریت کی جارحیت مختلف مسلم ممالک پر کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، ایسے حالات میں امہ کے اہم ممالک کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا نہ صرف انتہائی ضروری ہے بلکہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد میں مضمر ہے، لہٰذا بین الاقوامی وفود کے تبادلوں کو صرف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی طور پر آگے بڑھنا چاہے۔

پاکستان سمیت مسلم ریاستوں اور خصوصاً خطے کے ممالک کو امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود مختار خارجہ پالیسی اور باہمی احترام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی یوم کتاب و اشاعت کے یوم پر مشہور عربی شاعر المتنبی کے شعر وَخَیرْجَلِیس فِی الزَّمَانِ کِتَابکا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کتاب بہترین ہم نشیں ہے [4]۔

ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر دلی افسوس اور اظہارِ تعزیت

علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر دلی افسوس اور اظہارِ تعزیت قائد ملت جعفریہ سید ساجد نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان و دیگر شخصیات کی شہادت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس جانگداز حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مراجع کرام اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: کہ جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی نے عالمی سطح پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا۔ نما‏ئندہ ولی فقیہ نے کہا : دکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر نے مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے اور باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے جرأت مندانہ عملی اقدامات سمیت ان ممالک کے دورہ جات کئے۔

سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ھاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے دیگر افراد کو جوار معصومین علیہم السلام اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے[5]۔

موجودہ دور میں حضرت ابوذر غفاری کے نظریات اور افکار سے استفادہ اشد ضروری ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: جناب ابوذر غفاری کے نظریات اور افکار انتہائی پختہ تھے، موجودہ دور میں ان سے استفادہ اشد ضروری ہے۔ حضرت ابوذزر غفاری نے حق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات کا سامنا کیا، ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ علم و کمال کے سبب بے شمار احادیث نبوی (ص) کے راوی قرار پائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صحابی رسول اکرم اکرم (ص) حضرت جندب ابن جنادہ ابوذر غفاری کے یوم وفات (5 ذی الحجہ)کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جناب ابوذرغفاری کے نظریات اور افکار انتہائی پختہ تھے اور وہ اپنی مثال آپ تھے ۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت ابو ذر غفاری دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر خود خدمت پیغمبر اکرم (ص) میں آ کر اسلام قبول کیا اور انہوں نے رسول خدا (ص) کی قدر و منزلت اور فضیلت و مقام کو سب پر واضح اور آشکار کیا اور اسی پاداش میں مختلف قبائل کی جانب سے ظلم و تشدد کی طویل اور صبر آزما صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن پایہ استقلال میں لغزش نہ آئی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام شاہد ہے کہ اعلان رسالت کے بعد اولین ایام میں جن مصائب و مشکلات سے مسلمان دچار رہے ان کا جرأت و بہادری اور دلیری سے مقابلہ کرنے والوں اور ختمی مرتبت کا دفاع و تحفظ اور ان کے رحلت کے بعد حق و صداقت کا علم بلند کرنے والوں میں حضرت ابوذر غفاری پیش پیش رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابوذر غفاری کی شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ علم و کمال کے سبب بے شمار احادیث نبوی (ص) کے راوی قرار پائے۔ ان کی حق و سچ کے اظہار میں بے باکی اور بے خوفی کی وجہ سے انہیں یہ سند امتیاز عطا ہوئی کہ " زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر اٹھایا نہیں اور آسمان نے اس پہ سایہ نہیں کیا جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو" اور حضرت ابوذر غفاری کی عظمت ہے کہ سرداران جنت حضرات حسنین کریمین (ع) آپ کو چچا کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ نے حق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات کا سامنا کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: حضرت ابوذر پیغمبر اکرم (ص) کی قربت کی وجہ سے پختہ نظریات کے حامل تھے۔ خاص کر معاشی و سیاسی حوالے سے وہ ایک واضح نقطہ نگاہ رکھتے تھے ،ہمیشہ آیہ کریمہ تلاوت کرتے رہتے جس کا ترجمہ یہ کہ "اور جو لوگ سونا چاندی ذخیرہ کرتے ہیں اور اسے راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے انہیں در دناک عذاب کی خبر سنا دیجئے۔ جس روزوہ مال آتش جہنم میں تپایا جائیگا اسی سے ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پشتیں داغی جائیں گی (اور ان سے کہا جائیگا) یہ ہے وہ مال جو تم نے اپنے لئے ذخیرہ کر رکھا تھا لہذا اب اسے چکھ جسے تم جمع کیا کرتے تھے"۔ سورة توبہ آیت 34/35

حضرت ابوذر کے نظریات پر اسلامی سکالرز نے متعدد کتابیں لکھیں ان میں سے ایک کتاب الاشتراکی الزاہد "سوشلسٹ پرہیزگار" کے نام سے بھی شائع ہوئی ان کے نظریات کیلئے ان کتب سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

حضرت ابوذرغفاری کوحق و صداقت کی راہ میں لاتعداد مشکلات جن میں سماجی بائیکاٹ، حتیٰ کہ کئی بار جلاوطنی جیسے مصائب جھیلنے پڑے۔ جلاوطنی کے وقت حضرت علی اور حسنین کریمین (ع) نے بیرون مدینہ تک ان کی ہمراہی کی اور اسی جلاوطنی کے دوران کمسن دختر کے ہمراہ مدینہ سے فاصلے پر ربذہ کے مقام پر عالم مسافرت میں جان آفرین کے سپرد کردی۔

ان کاجنازہ مشہور صحابی مالک اشتر نے پڑھایاجو قافلہ کے ساتھ وہاں سے گزر رہے تھے۔ اس عظیم المرتبت صحابی رسول (ص) کو جلاوطن کرکے جس خطہ میں بھیجا گیا وہاں کے لوگ آج بھی سامراجی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے مظالم کے خلاف نبرد آزما ہیں[6]۔

حوالہ جات

  1. انگریزی اردو ویکیپیڈیا سے ماخوذ.
  2. khamenei.ir
  3. انقلاب اسلامی کی کامیابی محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے، hawzahnews.com
  4. وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے اہداف کے حصول کیلئے یکجا ہوں-ur.hawzahnews.com-شائع شدہ از:23اپریل 2024ء-اخذ شدہ بہ تاریخ:24اپریل 2024ء۔
  5. علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر دلی افسوس اور اظہارِ تعزیت-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از 20مئی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ :21مئی 2024ء۔
  6. قائد ملت جعفریہ پاکستان: موجودہ دور میں حضرت ابوذر غفاری کے نظریات اور افکار سے استفادہ اشد ضروری ہے- ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 11 جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 12 جون 2024ء