دارالعلوم دیوبند

ویکی‌وحدت سے
دارالعلوم دیوبند.png

دارالعلوم دیوبند برصغیر ہند و پاک کی سب سے بڑی اور قدیم اسلامی یونیورسٹی یا مدرسہ ہے۔ یہ مدرسہ ریاست اتر پردیش کے شہر دیوبند میں مظفر نگر اور سہارنپور کے درمیان واقع ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ مدرسہ ایشیا کا سب سے بڑا مدرسہ ہے۔ اس مدرسہ کی بنیاد ہندوستان کے علماء اور اشرافیہ نے رکھی تھی، جن میں محمد قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی، ذوالفقار علی دیوبندی اور شیخ حاج عابد حسین شامل ہیں۔

تاریخ

1857 کی بغاوت پر برطانوی ردعمل کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان باغیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور کئی مساجد اور مدارس تباہ ہو گئے۔ بغاوت اور مغل سلطنت کے زوال کی وجہ سے دہلی میں مسلمانوں کی تعلیم اور مدارس کی مالی امداد ختم ہو گئی۔ مدارس کی مالی اعانت اور ترقی کے لیے فکر مند، دارالعلوم دیوبند کے بانیوں نے 1866 میں دیوبند کی چھتہ مسجد میں کلاسز کا آغاز کیا۔ پہلے استاد محمود دیوبندی (متوفی 1886) تھے اور ان کے پہلے شاگرد محمود حسن دیوبندیالمعروف بہ شیخ الہند تھے جنہوں نے بعد میں مدرسہ کے انتظامی امور میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بانی کے طور پر قابل احترام شخصیات میں رشید احمد گنگوہی، یعقوب نانوتوی، رفیع الدین دیوبندی، سید محمد عابد، ذوالفقار علی، فضل الرحمن عثمانی اور محمد قاسم نانوتوی شامل ہیں [1]۔

دارالعلوم کی ترقی اور کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے، محمد موج نے دیوبند مدرسہ تحریک: انسداد ثقافتی رجحانات و میلانات میں بیان کیا ہے کہ ہندوستان میں مسلم ثقافت کے تحفظ پر مبنی بانیوں کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک مدرسہ کافی نہیں تھا۔ اس لئے انہوں نے شمالی ہندوستان کے بالائی دوآب علاقے میں اسی طرز پر بہت سے دوسرے مدراس کی بنیاد رکھی ۔ 1880 کے آخر تک، جامع طور پر اصل مدرسہ کے ماڈل کی پیروی کر نے والے کم از کم پندرہ مدارس دیوبند میں کام کر رہے تھے، اور انیسویں صدی کے آخر تک ہندوستان میں اس طرز کے پچاس سے زائد مدارس کام کر رہے تھے.

مقاصد

دارالعلوم دیوبند کا قیام ہندوستان کے مسلمانوں کو روایتی مذہبی تعلیم دینے کے لیے کیا گیا تھا اور اس کے عزم میں کبھی کوئی کمی نہیں آئی۔ تاہم، اس نے اپنے مشن کو آسان بنانے اور جنوبی ایشیا میں مسلم ثقافت اور روایات کے تحفظ کے اپنے مقصد کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کے لیے جدید طریقے بھی اپنائے۔

تعلیمی معیارات کو بلند کرنے اور اسلامی ایجوکیشن کو مقبول بنانے کے لئےدارالعلوم کی تین الگ الگ حکمت عملیوں کا تذکرہ کیا جا سکتا ہے: پہلی حکمت عملی عوامی فنڈ اکٹھا کرنا۔ دوسری تعلیمی ادارے کی انگریزی بیوروکریٹک تنظیم کی تقلید اور تیسری ذریعہ تعلیم کے طور پر اردو کی موافقت۔ یہ اقدامات مدرسہ کے ماڈرن ساختاری رجحانات کی وضاحت کے لئے کافی ہیں۔

یہ مغلیہ دور میں تھا کہ دینی مدارس کو مسلم حکمرانوں اور اشرافیہ کے درباروں کی سرپرستی حاصل تھی۔ نتیجتاً وہ ریاست کی مذہبی پالیسیوں کی پابندی کرنے اور ان کی توثیق کرنے کے پابند تھے، جس سے اجتماعی معاشرے کے بجائے حکمرانوں کے ذاتی مفادات کی تکمیل ہوتی تھی۔

تعلیمی اداروں کی مالی اعانت کی اس روایت سے ہٹ کر دارالعلوم دیوبند نے شاہی یا اعلیٰ خاندانوں سے چندہ اکٹھا کرنے کے بجائے عوامی عطیات وصول کرنے کو ترجیح دی، جس کا دوہرا اثر ہوا: ایک طرف اس نے مدرسہ کو آزادانہ طور پر اپنے فیصلے لینے کے قابل بنایا۔ دوسری طرف عام لوگوں کے لئے بھی اس کے ساتھ اپنی شناخت کرنا ممکن ہو گیا۔ ہر طبقے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے آنے والے لوگوں نے اس میں جتنا ہو سکا اپنا حصہ ڈالا۔ ان عوامل نے واقعی لوگوں میں اس کی ساکھ کو بڑھایا اور ساتھ ہی تعلیم اور میرٹ کے معیار کو بھی او نچا کیا۔

تعلیم

دیوبند مدرسہ کا قیام اسلامی مذہبی تعلیمی اداروں کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ تھا۔ بانیوں اور منتظمین نے اس کے تعلیمی، علمی اور انتظامی امور کو چلانے کے لیے تنظیم کے انگریزی ڈھانچے کی تقلید کی۔ مدرسہ گھر یا مسجد سے متصل نہیں تھا۔ رفتہ رفتہ ممکنہ سہولیات کے ساتھ اور فوری تقاضوں کے مطابق کلاس رومز اور مرکزی لائبریری وجود میں آ گئی۔ پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ عملے کو طلباء کی تعلیم و تربیت اور انتظامی کاموں سے نمٹنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

ایک مقررہ مدت کے دوران، اچھی طرح سے طے شدہ نصاب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبہ کا داخلہ لیا گیا اور نصاب کی تکمیل کے بعد انہیں سالانہ تقریبات میں انعامات سے نوازا گیا۔ مدرسہ اپنی سٹریٹجک منصوبہ بندی میں پہلے کے مقابلے میں منفرد تھا، کیونکہ اس نے پیش رفت اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور جانچنے کے لیے سالانہ چھپی ہوئی رپورٹس جاری کیں۔

اس مدرسہ کا تعلیمی نظام فقہ حنفی کے اصولوں پر مبنی ہے۔

تعلیمی نصاب

ابتدائی اسکول

تعلیم کے پہلے پانچ سالوں میں طلباء اردو، عربی، فارسی اور انگریزی زبانیں سیکھتے ہیں۔

مڈل اسکول

اس کورس میں طالب علم قرآن پاک حفظ کرتا ہے اور یہ کورس دو سے چار سال تک جاری رہتا ہے۔

بیچلر ڈگری

اس کورس میں، طالب علم کو تجوید یا حفظ کے دو شعبوں میں سے کسی ایک میں پڑھنا ہوتا ہے۔

اضافی کورس

اس کورس میں جسے فضیلت کا کورس کہا جاتا ہے، طلبہ قرآن کی سات اور دس تلاوتیں پڑھتے اور سیکھتے ہیں اور آخر میں انہیں ماسٹر ڈگری سے نوازا جاتا ہے۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد انہیں ’’مولوی‘‘ کے لقب سے نوازا جاتا ہے۔

خصوصی کورس

تقریباً ایک چوتھائی طلباء فضیلت کورس یا ماسٹر ڈگری کے بعد خصوصی مطالعہ اور تحقیق کے لیے حدیث کے کورس میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ کورس مکمل طور پر جدید ہے اور اس میں فقہ اور قانون الہی، عربی اور فارسی ادب اور علوم حدیث شامل ہیں۔ گریجویٹس کو عموماً مفتی کے خطاب سے نوازا جاتا ہے۔

انتظامیہ

مدرسہ کے شریک بانی سید محمد عابد پہلے مہتمم تھے۔ ابوالقاسم نعمانی نے 24 جولائی 2011 کو غلام محمد وستانوی کی جگہ مدرسے کے تیرھویں مہتمم کے طور پر عہدہ سنبھالا. [2]

سابق طلباء

  • دارالعلوم دیوبند کے سابق طلباء کی فہرست :
  • محمود حسن دیوبندی، تحریک ریشمی رومال کے رہنما جو شیخ الہند کے نام سے مشہور ہیں۔
  • انور شاہ کشمیری، عظیم محدث
  • اشرف علی تھانوی، صاحب نسبت بزرگ اور بہشتی زیور و بیان القرآن کے مصنف
  • محمد شفیع دیوبندی، پاکستان کے پہلے مفتی اعظم اور معارف القرآن کے مصنف
  • محمد الیاس کاندھلوی ، تبلیغی جماعت کے بانی
  • حسین احمد مدنی ، متحدہ قومیت اور اسلام کے مصنف
  • طہ کران ، سابق صدر مفتی - مسلم جوڈیشل کونسل، جنوبی افریقہ۔
  • منت اللہ رحمانی امارت شرعیہ کے چوتھے امیر [3].

حوالہ جات

  1. hamdardislamicus.com.pk
  2. https://darululoom-deoband.com/home
  3. Maulana Mufti Abul Qasim Nomani, New Acting Mohtamim of Darul Uloom Deoband". Deoband Online. Retrieved 13 April 2019