"سید رضی جعفر نقوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 27: | سطر 27: | ||
* آداب بندگی <ref>[https://alfehrest.com/product/%D8%A2%D8%AF%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C/ آداب بندگی (علامه سید رضی جعفر نقوی صاحب)]-alfehrest.com-اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔</ref>۔ | * آداب بندگی <ref>[https://alfehrest.com/product/%D8%A2%D8%AF%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C/ آداب بندگی (علامه سید رضی جعفر نقوی صاحب)]-alfehrest.com-اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔</ref>۔ | ||
{{اختتام}} | {{اختتام}} | ||
== دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے == | |||
اپنے بیان میں سربراہ جعفریہ الائنس نے حالیہ توہین صحابہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ توہین کی تعریف کئے بغیر اس طرح کا بل پاکستان میں دیگر مذاہب اور فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں اضافہ کا سبب بنے گا، یہ بل پاکستان کے استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، صدر مملکت فوری اس بل کو مسترد کریں۔ | |||
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ کی مذمت کرتے ہیں، دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے، مسیحی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، یہاں کا قانون اسلامی ہے، کسی ہجوم کو یہ حق حاصل نہیں کہ ماورائے قانون کوئی عمل انجام دے، اگر کسی جانب سے توہین بھی ہوئی ہے تو اس کیلئے عدالت میں ثبوت پیش کرکے اسے سزا دلائی جاسکتی ہے، مگر یہ حق کسی کو حاصل نہیں کہ کسی ایک شخص کے عمل جو کہ ثابت بھی نہیں ہے پر پوری آبادی پر حملہ کردیا جائے اور ان کی عبادت گاہوں تک کو نقصان پہنچایا جائے۔ | |||
ان کا مزید کہنا تھا کہ انجیل چار آسمانی کتابوں میں سے ایک ہے جس پر ایمان رکھے بغیر ہم خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے، اسے بھی نذر آتش کیا گیا، ایک طرف تو امت مسلمہ سوئیڈن اور ہالینڈ میں [[قرآن]] کو جلانے پر سراپا احتجاج ہے اور اسے توہین مذہب اور اسلاموفوبیا قرار دے رہی ہے، ایسے میں مسلمان ملک میں مسیحی عبادت گاہوں پر حملہ اور بائبل کو جلانا خود پاکستانی قوم کی عزت و وقار پر حملہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے حالیہ توہین صحابہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ توہین کی تعریف کئے بغیر اس طرح کا بل پاکستان میں دیگر مذاہب اور فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں اضافہ کا سبب بنے گا، یہ بل پاکستان کے استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، صدر مملکت فوری اس بل کو مسترد کریں <ref>[https://www.islamtimes.org/ur/news/1076696/%D8%AF%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DB%81%D8%A8-%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B3-%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81-%DB%8C%D8%B2%DB%8C%D8%AF%DB%8C-%D9%81%D8%B9%D9%84-%DB%81%DB%92-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%B1%D8%B6%DB%8C-%D8%AC%D8%B9%D9%81%D8%B1-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے، علامہ رضی جعفر نقوی]-islamtimes.org-شائع 19 اگست 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔</ref>۔ | |||
== حوالہ جات == | == حوالہ جات == | ||
{{حوالہ جات}} | {{حوالہ جات}} |
نسخہ بمطابق 15:50، 23 جون 2024ء
سید رضی جعفر نقوی
حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے
کراچی کے نشتر پارک میں میلاد سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین نے کہا کہ آپ (ص) کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ (ص) کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے۔
نشتر پارک میں جشن عید میلاد النبی (ص) اور ولادت امام جعفر صادق علیہ السلام کا سالانہ قدیمی جلسہ بزرگ عالم دین رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اپنے خطاب میں علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے، آپ (ص) کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ (ص) کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے کیونکہ آپ نے انسانیت کی فلاح کا سلیقہ سیکھایا اور انسانی حرمت اور محبت کا پیغام دیا [1]۔
امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے
جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے پیامبر اکرم اور قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کلمہ گو کفر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ جن مشکلات اور پر یشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سب کلمہ گو کفر کے مقابل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں ہر چند کے امت مسلمہ مختلف فقہی اور نظر یاتی طبقات میں تقسیم ہے لیکن مسلمات عقائد ایک ہیں توحید، نبوت، عقیدہ ختم نبوت اور قیامت وہ اصول ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے گروہ امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلا کرکے صہیونی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں[2]۔
تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) پر عمل سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے
کراچی کی مسجد محفل مرتضیٰ میں جشن عید میلاد البنی (ص) اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے سربراہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ نبی کریم (ص) کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ (ص) نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی درست اور بہتر سمت رہنمائی کی، آج مسلمان تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) پر عمل پیرا ہوجائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ خانوادہ رسول (ص) کی عظیم اور بے مثل قربانی نے دین کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کیا لہٰذا ہمیں پرچم اسلام کو بلند کرنا ہوگا اور دین کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا [3]۔
ریاست تکفیری قوتوں کی سرکوبی کیلئے اقدامات کرے
جعفریہ الائنس پاکستان کے زیراہتمام علماء زاکرین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الائنس کے سربراہ وصدر سید رضی جعفر نقوی نے کی، اجلاس میں ہیت آئمہ مساجد کے صدر سید رضی حیدر زیدی، محمد عقیل موسی، مولانا اصغر شہید علامہ،ماجد رضا عابدی، مولانا سلیم، فرقان حیدر عابدی،علامہ ریاض جوہری،مولانا محمد رضا داؤدانی نے تجاویز پیش کیں، کنونشن کی نظامت کے فرائض ذاکرین امامیہ پاکستان علامہ نثار قلندری نے سرانجام دیئے۔
نائب صدر وترجمان علامہ سید باقر حسین زیدی نے جعفریہ الائنس کا ضابطہ اخلاق پیش کیا اور زور دیا کہ تمام ادارے اور احباب ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں تو ملت تشیع کو مسائل سے محفوظ کیا جا سکتا ہے، سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی تائید کی اور کہا کہ ریاست تکفیری قوتوں کی سرکوبی کے لیے اقدامات کرے تاکہ ملک کو افراتفری اور انتشار سے بچایا جاسکے صدر کنونشن سید رضی جعفر نقوی نے علمائے خطبہ ذاکرین اور شعراء پر زور دیا کہ پیغام کربلا کو عام کریں [4]۔
علمی آثار
- سیّد الساجدین علیہ السلام
- مولا حسن علیہ السلام - سوانح حیات
- مولا حسین علیہ السلام - سوانح حیات [5]۔
- امام صادق علیه السلام [6]۔
- امام محمّد باقر علیہ السلام
- تاجدار وفا - عبّاس ابن علی علیہ السلام
- آداب بندگی [7]۔
دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے
اپنے بیان میں سربراہ جعفریہ الائنس نے حالیہ توہین صحابہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ توہین کی تعریف کئے بغیر اس طرح کا بل پاکستان میں دیگر مذاہب اور فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں اضافہ کا سبب بنے گا، یہ بل پاکستان کے استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، صدر مملکت فوری اس بل کو مسترد کریں۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ کی مذمت کرتے ہیں، دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے، مسیحی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، یہاں کا قانون اسلامی ہے، کسی ہجوم کو یہ حق حاصل نہیں کہ ماورائے قانون کوئی عمل انجام دے، اگر کسی جانب سے توہین بھی ہوئی ہے تو اس کیلئے عدالت میں ثبوت پیش کرکے اسے سزا دلائی جاسکتی ہے، مگر یہ حق کسی کو حاصل نہیں کہ کسی ایک شخص کے عمل جو کہ ثابت بھی نہیں ہے پر پوری آبادی پر حملہ کردیا جائے اور ان کی عبادت گاہوں تک کو نقصان پہنچایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انجیل چار آسمانی کتابوں میں سے ایک ہے جس پر ایمان رکھے بغیر ہم خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے، اسے بھی نذر آتش کیا گیا، ایک طرف تو امت مسلمہ سوئیڈن اور ہالینڈ میں قرآن کو جلانے پر سراپا احتجاج ہے اور اسے توہین مذہب اور اسلاموفوبیا قرار دے رہی ہے، ایسے میں مسلمان ملک میں مسیحی عبادت گاہوں پر حملہ اور بائبل کو جلانا خود پاکستانی قوم کی عزت و وقار پر حملہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے حالیہ توہین صحابہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ توہین کی تعریف کئے بغیر اس طرح کا بل پاکستان میں دیگر مذاہب اور فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں اضافہ کا سبب بنے گا، یہ بل پاکستان کے استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، صدر مملکت فوری اس بل کو مسترد کریں [8]۔
حوالہ جات
- ↑ حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے، علامہ رضی جعفر نقوی-wifaqtimes.com- شائع شدہ از: 21اکتوبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔
- ↑ جعفریہ الائنس پاکستان:امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے، علامہ سید رضی جعفر نقوی- شائع از: 10 ستمبر 2020ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 جون 2024ء۔
- ↑ تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) پر عمل سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے:علامہ رضی جعفر - shianews.com.pk- شائع شدہ از: 3 اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 جون 2024ء۔
- ↑ ریاست تکفیری قوتوں کی سرکوبی کیلئے اقدامات کرے، علامہ سید رضی جعفر نقوی-shianews.com.pk- شائع شدہ از: 2 جولائی 2021- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء
- ↑ امام محمّد باقر علیہ السلام-ziyaraat.net- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔
- ↑ سید رضی جعفر نقوی امام صادق علیه السلام-al-mostabserin.com-اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔
- ↑ آداب بندگی (علامه سید رضی جعفر نقوی صاحب)-alfehrest.com-اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔
- ↑ دین کے نام پر دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات پر حملہ یزیدی فعل ہے، علامہ رضی جعفر نقوی-islamtimes.org-شائع 19 اگست 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22جون 2024ء۔