سانچہ:صفحۂ اول
یہ معرکہ حق و باطل ہے جی شیخ حرم! آپ خود ہی ارشاد فرما دیجئے کہ یہ فتنہ ہے یا مسلم قوم کی نسل کشی ہے۔ یہ فتنہ ہے یا ظلم ہے۔؟ مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنے دل سے یہ بیان نہیں دیا ہوگا۔ آپ سے دلوایا گیا ہوگا۔ آپکو اپنی نوکری اور ملازمت کی یقیناً فکر ہوگی، لیکن آج جو غزہ کے مظلوموں کے ساتھ غداری کرے گا، وہ کبھی بھی سکون اور چین نہیں پائے گا۔ وہ لوگ آج نہیں تو کل تباہ و برباد ہوں گے، جو غزہ پر ہونے والے مظالم کے بارے میں خاموش ہیں یا طاغوت اور استکبار کا ساتھ دے رہے ہیں۔ جاری ہے.
- رمضان قمری مہینوں کا نواں مہینہ ہے۔ قرآن پاک اس مہینے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوااسلامی قانون کے مطابقاس مہینے میں روزہ رکھنے والوں پر روزہ رکھنا فرض ہے اور اس مہینے کو قمری مہینوں میں ایک خاص فضیلت حاصل ہے۔
- علی بن ابی طالب علیہ السلام امام علی اور امیر المومنین کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ تمام شیعہ مکاتب کے پہلے امام، ایک صحابی، راوی،کاتب وحی اور اہل سنت کے چوتھے خلیفہ ہیں۔
- حسن بن علی علیہ السلام، امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سب سے بڑے بیٹے اور شیعوں کے دوسرے امام ہیں۔
مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے داخلی رکاوٹیں کے عنوان سے لکھی گئی تحریر ایک نوٹس ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلامی جمہوریہ ایران کو دیئے جانے والے اس خط کا حوالہ دیا گیا ہے جو تخفیف اسلحہ پر مبنی تھا۔ آج دشمنوں کی ساری گفتگو، جو کہ مزاحمتی محاذ کے تمام ارکان سے متعلق ہے، کا مرکزی نکتہ ’’ تخفیف اسلحہ ‘‘ ہے۔
نہج البلاغہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے کلام کا وہ مشہور ترین مجموعہ ہے جسے جناب سید رضیؒ برادر شریف مرتضیٰ علم الہدیٰ نے چوتھی صدی ہجری کے اواخر میں مرتب فرمایا تھا۔
- احمدیہ، تحریک احمدیہ کے بانی مرزاغلام احمد تھے۔ والد کا نام غلام مرتضی، دادا کا نام عطا محمد، پردادا کا نام گل محمد اور ان کی قوم مغل بر لاس تھی۔
- اہل حدیث، اسلامی علوم، حدیث وفقہ اور تاریخ وتراجم وغیرہ موضوعات پر لکھی گئی کتابوں میں اصحابِ حدیث، اہل حدیث، علمائے حدیث، جیسے الفاظ طلبہٴ حدیث اور حدیث کی روایت اور درس وتصنیف کے ذریعہ اس کی خدمت میں مشغول رہنے والوں کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔