"ابلقیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
{{خانہ معلومات مذاہب اور فرقے | {{خانہ معلومات مذاہب اور فرقے | ||
| عنوان = | | عنوان = ابلقیہ | ||
| تصویر = | | تصویر = | ||
| تصویر کی وضاحت = | | تصویر کی وضاحت = | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 14:29، 8 مئی 2026ء
| ابلقیہ | |
|---|---|
| نام | ابلقیہ |
| عام نام | ابلقیہ |
| نظریہ | غالیانہ عقائد رکھتے تھے۔ |
ابلقیہ، فرقہ «راوندیہ» کی ایک شاخ ہیں جو ابو مسلم خراسانی کے قتل کے بعد اور منصور عباسی کے حکم سے ایک مذہبی فرقے کی صورت میں ایرانیوں کے ہاتھوں قائم کیا گیا۔
تاریخ
اس فرقے کا بانی ایک ابلاق رنگ کا آدمی تھا جسے عربی زبان میں ابلق کہتے ہیں۔ وہ راوندی غالیوں میں سے تھا اور آل عباس کے بارے میں غلو کرتا تھا۔ کہتا تھا کہ وہ روح جو عیسیٰ بن مریم میں تھی، وہ علی بن ابی طالب (علیہ السلام)
اور دیگر ائمہ شیعہ میں حلول کر گئی اور ان کے جسموں سے ابراہیم بن محمد امام عباسی کے جسم میں منتقل ہوئی اور پھر ابو جعفر منصور میں «حلول» کر گئی اور یہ سب خدا ہیں。
وہ تمام حرام اور نا جائز چیزوں کو حلال اور جائز سمجھتا تھا۔ وہ اپنے پیرووں کے ایک گروہ کو اپنے گھر دعوت دیتا اور انہیں شراب پلاتا اور انہیں اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستر کرتا
یہاں تک کہ اسد بن عبداللہ القسری البجلی نے اس پر دست یابی کی اور اسے اور اس کے افراد کو قتل کر دیا۔ طبری کہتا ہے: اس کے پیرو اس کے زمانے تک موجود رہے۔
وہ ابو جعفر منصور کو امام ابراہیم کا جانشین مانتے اور اس کی پرستش کرتے تھے اور اسے خدا سمجھتے تھے اور اس کے سبز محل میں داخل ہوئے اور چھت پر جا کر اڑنے کے ارادے سے خود کو محل کے اوپر سے زمین پر پھینک دیتے اور خود کو ہلاک کر لیتے۔
ان میں سے ایک جماعت ہتھیار باندھ کر "یا ابا جعفر" کا نعرہ لگاتی اور کہتی: اے ابو جعفر! «انت، انت» تو وہی ہے، یعنی تو خدا ہے یہاں تک کہ ایک دن ابو جعفر منصور اپنے کچھ سپاہیوں کے ساتھ ان پر ٹوٹ پڑا جو اس کے خلاف ہتھیار اٹھا کر نکلے تھے اور انہیں تلوار کے گھاٹ اتار دیا۔
ظاہراً یہ فرقہ اسی «راوندیہ» میں سے ہے جو بنی عباس کے حمایتی غالیوں میں سے ہیں اور انہیں امام ابراہیم بن محمد کی الوہیت کے اعتقاد کی مناسبت سے ابراہیمیہ بھی کہا جاتا ہے[1].
متعلقہ تلاشیں
حوالہ جات
- ↑ محمد جواد مشکور، فرہنگ فرق اسلامی، مشہد، انتشارات آستان قدس رضوی، سن 1372 ہجری شمسی، ایڈیشن دوم، ص 14، بعض جملات میں مختصر ترمیم و تبدیلی کے ساتھ۔