صفحۂ اول
منتخب مضمون
یوم اللہ 22 بہمن 1357ش ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کے دن کی یاد دلانے والی ، ایرانی مسلمان قوم کو استعمار کے چنگل سے آزادی ، ایرانی قوم کا اقتدار، آزادی اور امریکی و اسرائیلی تذلیل کا دن ہے۔ جاری ہے.
اسلامی دنیا
- شعبان اسلامی تقویم کا آٹھواں مہینہ ہے۔ اسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ اسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب کیا جاتا ہے۔
- عباس بن علی ابن امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (ع) 4 شعبان سن 26 ھ کو عثمان بن عفان کے دور خلافت میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔آپ کی کنیت " ابوالفضل" ہے. آپ کی والدہ مکرمہ حضرت فاطمہ بنت حزام "ام البنین" کے نام سے مشہور ہیں۔
- 'ابو عبداللہ حسین بن علی علیہ السلام' جن کا لقب سید الشہداء ہے، امام علی اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے دوسرے بیٹے اور شیعوں کے تیسرے امام ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے بچپن کے تقریباً سات سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم اور اپنی والدہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مبارک زندگی میں گزارے۔
نوٹس اور تجزیے
غزہ جنگ؛ نیتن یاہو کے خواب جو حسرت میں بدل گئے (مضمون) صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا آغاز چار بڑے اہداف کے اعلان کے ساتھ کیا۔ انہوں نے بڑے طمطراق سے کہا تھا کہ وہ ان اہداف کو حاصل کرکے ہی دم لیں گے، لیکن اہداف کا حصول تو دور کی بات، انہیں شرمناک شکست قبول کرتے ہوئے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنا پڑا۔!
منتخب اثر
نہج البلاغہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے کلام کا وہ مشہور ترین مجموعہ ہے جسے جناب سید رضیؒ برادر شریف مرتضیٰ علم الہدیٰ نے چوتھی صدی ہجری کے اواخر میں مرتب فرمایا تھا۔
مذاہب اور فرقے
- احمدیہ، تحریک احمدیہ کے بانی مرزاغلام احمد تھے۔ والد کا نام غلام مرتضی، دادا کا نام عطا محمد، پردادا کا نام گل محمد اور ان کی قوم مغل بر لاس تھی۔
- اہل حدیث، اسلامی علوم، حدیث وفقہ اور تاریخ وتراجم وغیرہ موضوعات پر لکھی گئی کتابوں میں اصحابِ حدیث، اہل حدیث، علمائے حدیث، جیسے الفاظ طلبہٴ حدیث اور حدیث کی روایت اور درس وتصنیف کے ذریعہ اس کی خدمت میں مشغول رہنے والوں کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔