"اسرائیل" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
(ایک ہی صارف کا 5 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے) | |||
سطر 249: | سطر 249: | ||
یاد رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 43,020 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، اس ادارے نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 101,110 تک پہنچ چکی ہے۔ | یاد رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 43,020 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، اس ادارے نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 101,110 تک پہنچ چکی ہے۔ | ||
واضح رہے کہ اتحادِ بحیرہ روم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں 143 ممالک شامل ہیں۔ اسے اوسلو معاہدوں کے بعد خطے میں امن اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا[https://ur.hawzahnews.com/news/403805/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%86-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%B4-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%D9%86-%DA%A9%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA وزیر خارجہ اردن: اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے] -ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 28 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 28 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | واضح رہے کہ اتحادِ بحیرہ روم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں 143 ممالک شامل ہیں۔ اسے اوسلو معاہدوں کے بعد خطے میں امن اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا | ||
== حوالہ جات == | <ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/403805/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%86-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%B4-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%D9%86-%DA%A9%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA وزیر خارجہ اردن: اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے] -ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 28 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 28 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | ||
== غاصب اسرائیل کے جرائم پر اسلامی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے == | |||
گلگت پاکستان میں وحدت امت کانفرنس بعنوان '''لبیک یا [[غزہ]]، لبیک یا [[مسجد اقصی|اقصیٰ]]''' کا انعقاد ہوا، جس میں تمام مسالک کے علماء اور [[مسلمان|مسلمانوں]] سمیت خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ | |||
گلگت، پاکستان میں "وحدت امت کانفرنس" بعنوان "لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ" کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مسالک کے علماء، مسلمان مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں [[ سید جواد نقوی|علامہ سید جواد نقوی]] اور [[جماعت اسلامی پاکستان|جماعت اسلامی]] کے سابق امیر [[ سراج الحق|مولانا سراج الحق]] نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس تحریک بیداری امت مصطفیٰ گلگت پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تھی۔ | |||
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گلگت، علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ آج غاصب اسرائیل تمام اسلامی ممالک کو للکار رہا ہے جبکہ اسلامی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ | |||
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس خاموشی پر عالم اسلام کے علماء اور عوام سے شکایت ہے کہ وہ ان مظالم پر خاموش کیوں ہیں؟ | |||
علامہ راحت حسین الحسینی نے غاصب اسرائیل کے غیر انسانی جرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج اگر فلسطین ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو گریٹر اسرائیل کے خواب کی تکمیل کے لیے دیگر اسلامی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ | |||
انہوں نے فرقہ واریت کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بازار اس قدر گرم ہے کہ یہاں سکردو میں کسی شخص نے زیارت عاشورا کے چند جملے ادا کیے، تو اس کے خلاف کراچی میں لوگ جمع ہوگئے، لیکن یہی لوگ فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف کہیں نظر نہیں آتے! | |||
امام جمعہ گلگت نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مزاحمتی تنظیموں نے عظیم شخصیات کی قربانی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ [[اسماعیل ہنیہ]] جیسی شخصیات کے پیدا ہونے میں صدیاں لگ جاتی ہیں۔ جناب [[یحیی سنوار|یحییٰ سنوار]] جیسے مجاہد، جو صف اول میں لڑتے ہوئے شہید ہو جاتے ہیں، ان جیسی شخصیات کے وجود میں آنے کے لیے شاید صدیاں لگیں، لیکن ایسی عظیم ہستیوں کو ظالموں نے ہم سے چھین لیا۔ | |||
سید راحت نے پاکستان میں مختلف امور پر احتجاجات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات منوانے کے لیے کئی دنوں تک سڑکیں بند کر دیتے ہیں، لیکن [[اسلام]] اور اپنے مسلمان بھائیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف کوئی مظاہرہ نہیں ہوتا۔ آج اگر پورے پاکستان میں عوام، مسلح افواج اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ فلسطین کے لیے نکلیں تو کوئی حل نکل سکتا ہے | |||
<ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/403795/%D8%BA%D8%A7%D8%B5%D8%A8-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%B4%DB%8C-%D9%86%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84-%D9%81%DB%81%D9%85-%DB%81%DB%92 گلگت؛ وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ و اقصیٰ؛ غاصب اسرائیل کے جرائم پر اسلامی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے، آغا سید راحت الحسینی]- ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 28 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 28 اکتوبر 2024ء۔ | |||
</ref>۔ | |||
== اسرائیل کا حقیقی دشمن نتن یاہو ہے ایران اور حزب اللہ نہیں == | |||
اسرائیل کا حقیقی دشمن نتن یاہو ہے ایران اور حزب اللہ نہیں، سابق صہیونی وزیراعظم | |||
سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے نتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا حقیقی دشمن قرار دیا ہے۔ | |||
مہر خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان پر جارحیت اور اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو پر اسرائیل کے اندر سیاسی اور عوامی حلقے شدید تنقید کررہے ہیں۔ | |||
سی این این کے مطابق سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے بے وقوفانہ اقدامات کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حقیقی دشمن ہیں۔ ایران اور حزب اللہ یہاں تک کہ حماس بھی انتہا پسند نتن یاہو کی طرح نہیں ہیں۔ | |||
انہوں نے صہیونی کابینہ کی جانب سے غزہ میں حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کو فراموش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ نتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ نے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرنا ہی چھوڑ دیا ہے <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1927788/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%DB%8C-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86-%D9%86%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%DB%81%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D9%82 اسرائیل کا حقیقی دشمن نتن یاہو ہے ایران اور حزب اللہ نہیں، سابق صہیونی وزیراعظم]- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 30 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | |||
== اسرائیل ایرانی صحرا میں بھی ایک تیر پھینکے تو اس کا بھی جواب دیا جائے گا == | |||
ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر نصیر زادہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مختصر ترین اور معمولی حملے کا بھی جواب دیا جائے گا۔ | |||
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاعی بریگیڈئیر جنرل عزیز نصیر زادہ نے انتباہ کیا ہے کہ کہ ایران اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گا، خواہ یہ کارروائی ملک کے صحراؤں میں سے کسی ایک کی طرف تیر پھینکنے کی طرح معمولی اور غیر موثر کیوں نہ ہو۔ | |||
بدھ کی صبح کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے ہمارے ملک پر ایک تیر بھی چلایا تو ایران اسے معاف نہیں کرے گا اور وہ صیہونیوں کو ضرور منہ توڑ جواب دے گا۔ | |||
جنرل نصیر زادہ نے تاکید کی کہ جارحیت اور سالمیت پر حملے کا جواب دینا ہر ملک کا حق ہے۔ | |||
گذشتہ دنوں ایران کے خلاف اسرائیل کی دہشت گرد حکومت کے فضائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران دشمن کا کوئی لڑاکا طیارہ ملک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔ | |||
انہوں نے مزید کہا کہ میزائلوں کی پیداوار میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔ | |||
یاد رہے کہ ایرانی ائیر ڈیفنس کمانڈ نے ہفتے کے دن ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا۔ | |||
صہیونی حملے کے بعد ایرانی فوج نے کہا تھا کہ ان حملوں میں اس کے چار فوجی شہید ہو گئے ہیں <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1927791/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B5%D8%AD%D8%B1%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%DB%8C%D8%B1-%D9%BE%DA%BE%DB%8C%D9%86%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D9%88-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8 اسرائیل ایرانی صحرا میں بھی ایک تیر پھینکے تو اس کا بھی جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع]-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 30 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | |||
== فرار کا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو شکست تسلیم کریں == | |||
صیہونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے ملکی معیشت کی تباہی، ہلاکتیں اور سپاہیوں کے ڈیوٹی سے انکار کے متعلق صیہونی کابینہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ | |||
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے ملکی معیشت کی تباہی، ہلاکتیں اور سپاہیوں کے ڈیوٹی سے انکار کے متعلق صیہونی کابینہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ | |||
الجزیرہ کے مطابق، [[غزہ]] اور [[لبنان]] میں تاریخی جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی پر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ | |||
غاصب صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ میں اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ | |||
انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو دشمنوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری اور شکستوں کو بھی قبول کریں۔ | |||
انہوں نے ڈیوٹی سے فوجی اہلکاروں کے فرار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہی ہر روز ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور نیتن یاہو فرار ہونے والوں کے لئے قانون بنا رہے ہیں، یہ قابلِ قبول نہیں ہے، کیونکہ قانون منظور کرنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ | |||
انہوں نے کہا نیتن یاہو کابینہ کی جانب سے کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ نیتن یاہو سے بڑھ کر کسی نے بھی اسرائیل کو کمزور نہیں کیا ہے۔ | |||
غاصب صیہونی اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری معیشت دیوالیہ ہوگئی ہے، وزیر اقتصاد کے پاس کیلکولیٹر تک موجود نہیں، تاکہ اعداد وشمار کا اندازہ لگائیں۔ | |||
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ موجودہ کابینہ کو صیہونی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہے، اسی لئے برخاست کرنا چاہیے اس کابینہ نے سب سے زیادہ اسرائیل کو کمزور کردیا ہے | |||
<ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/403851/%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%B3%D8%AA%DB%81-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D8%B4%DA%A9%D8%B3%D8%AA-%D8%AA%D8%B3%D9%84%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%D8%B5%DB%8C%DB%81%D9%88%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%BE%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B4%D9%86 اسرائیل کے اندورنی حالات کیا ہیں؟ فرار کا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو شکست تسلیم کریں؛ صیہونی اپوزیشن لیڈر کی تنقید]-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 30 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | |||
== حوالہ جات == | |||
{{حوالہ جات}} | {{حوالہ جات}} | ||
[[زمرہ: ممالک]] | [[زمرہ: ممالک]] | ||
[[زمرہ: غیر اسلامی ممالک]] | [[زمرہ: غیر اسلامی ممالک]] | ||
[[زمرہ: اسرائیل]] | [[زمرہ: اسرائیل]] |
حالیہ نسخہ بمطابق 23:25، 30 اکتوبر 2024ء
اسرائیل جغرافیائی اعتبار سے بحیرۂ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر مغربی ایشیا میں واقع ہے۔ اس کے شمال مشرق میں شام، مشرق میں اردن، مشرق اور جنوب میں فلسطین، جنوب میں مصر، خلیج عقبہ اور بحیرہ احمر اور شمال میں لبنان واقع ہیں۔ اسرائیل خود کو یہودی جمہوریہ کہلاتا ہے اور دنیا میں واحد یہود اکثریتی ملک ہے۔
تاریخی پس منظر
لفظ اسرائیل کا مفہوم
تاریخی اعتبار سے لفظ اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب ہے۔ اس کے بعد آپ علیہ السلام کی قوم کو بنی اسرائیل یا اسرائیلی کہا جانے لگا۔ جدید ریاست اسرائیل کے شہریوں کو بھی اسرائیلی کہا جاتا ہے۔
ارض موعودہ
بائبل کے مطابق خداوند نے ”ارض اسرائیل“ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام،حضرت اسحاق علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے اسے ارض موعود ہ کہا جاتا ہے۔
ارض اسرائیل کا محل وقوع
” تناکا“ یعنی عبرانی بائبل میں ارض اسرائیل کی حدود کے حوالے سے متعدد بیانات ملتے ہیں، تاہم ان کے مطابق ارض اسرائیل مصر کے دریائے نیل سے دریائے فرات تک کے علاقے پر محیط ہے۔ گویا اس میں موجودہ دور کی ریاست اسرائیل غربی کنارہ، غزہ کی پٹی، شام اور لبنان شامل ہیں۔ ان علاقوں کے علاوہ جزیرہ نما سینائی(Sinai Peninsula) کو بھی ارض اسرائیل میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ مصر سے بنی اسرائیل کی ملک بدری اسی راستے سے ہوئی تھی۔ یہودی مقدس صحائف کے مطابق دریائے اردن کے مشرقی جانب کا علاقہ بھی، جس میں بیشتر اردن شامل ہے، ارض اسرائیل کا حصہ ہے۔ یہودی مقدس صحائف کے مطابق خداوند نے مصر سے نکلتے والے بنی اسرائیل کو ''ارض کنعان'' عطا کردی تھی [1]۔
ارض اسرائیل اور ریاست اسرائیل
29نومبر 1947ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس کی رو سے فلسطین کے برطانوی انتداب(British Mandate of Palestine) کو ریاست اسرائیل قرار دیا گیا۔ عبرانی زبان میں ریاست اسرائیل کو مدینات یسرایئل کہا جاتا ہے، جبکہ عربی زبان میں دولۃالاسرائیل کہتے ہیں۔
ریاست اسرائیل جغرافیائی اعتبار سے بحیرۂ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر مغربی ایشیا میں واقع ہے۔ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے لیکن اس کی حیثیت متنازعہ ہے چنانچہ بہت سے ملکوں نے اپنے سفارت خانے تل ابیب میں قائم کئے ہوئے ہیں۔ نظام حکومت کے اعتبار سے ریاست اسرائیل ایک پارلیمانی جمہوریہ ہے۔ یہ دنیا کی واحد یہودی ریاست ہے، تاہم اس کی آبادی مختلف نسلی اور مذہبی پس منظروں کی حامل ہے۔
ایلیاہ اور اسرائیل
یہودی دنیا کے مختلف حصوں میں آباد تھے۔ سب سے پہلے 1881ء میں وہ عیسائیوں کے مذہبی تشدد سے بچنے کے لیے ان علاقوں میں پناہ گزيں ہوئے جنہیں آج اسرائیل کہا جاتا ہے۔ یہودیوں کی اس نقل مکانی کو عبرانی میں ایلیاہ کہا جاتا ہے۔ ایلیاہ کی دوسری وجہ موشے ہیس کے سوشلسٹ صہیونی نظریات تھے۔ یہودیوں نے عثمانی حکومت کے کارپردازوں اور عرب زمینداروں سے اراضی خرید لی اور بستیاں بساکر کھیتی باڑی کرنے لگے۔ جس کے بعد مقامی عربوں کے ساتھ ان کی کشیدگی بھی رونما ہوئی۔
صہیونیت کی ابتداء
ایک آسٹریائی یہودی تھیوڈور ہرزل(Theodor HerzL) ویانا کا شہری اور یہودی صحافی تھا۔ 1895ء میں ایک فوجی رسم میں شرکت نے اسے انقلابی سوج دی۔ اس رسم میں ایک یہودی کیٹین الفریڈڈریفس کو بطور سزا قتل کیا جانے والا تھا۔ مجمع نے جب بلند آواز میں کہا، اس غدارو کو مار دو تو ہرزل کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ اس نے صہیونی تحریک کی بنیاد رکھی جو صہیون نامی مقدس پہاڑ سے منسوب ہے۔ سو صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ لکھا جس کا عنوان تھا” یہودی ریاست“ ۔صہیونیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس سوئزرلینڈ کے ایک کاسینو (قمار خانے) میں منعقد ہوئی جس میں ہرزل کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس نے یہودی نیشنل فنڈ اور ایک بینک قائم کیا تاکہ فلسطین میں زمین خریدی جاسکے۔ سفید اور نیلے رنگ کا ایک قومی جھنٹدا بھی بنایا گیا۔ سوویت روس میں یہودیوں کے قتل عام نے فلسطین کی طرف یہودیوں کی ہجرت کو بڑھاوادیا اور یہی لوگ صہیونیت کے پہلے علمبردار بنے۔ [2]۔1897 میں اس نے پہلی عالمی صہیونی کانگرس منعقد کی۔ صہیونی تحریک کے نتیجے میں 1904ء سے 1914ء کے دوران ایلیاہ کی دوسری لہر امڈی اور تقریبا چالیس ہزار یہودی ان علاقوں میں جا بسے جنہیں آج ریاست اسرائیل کہا جاتا ہے۔
اسرائیل کا رقبہ
اسرائیل کا کل رقبہ بشمول مقبوضہ علاقوں کے 22145 مربع کلومیٹر ہے ۔ یہ دنیا کا 149واں بڑا ملک ہے۔
بالفور اعلامیہ
1917ء میں برطانوی وزیر خارجہ آرتھر جیمس بالفور نے بالفور اعلامیہ پیش کیا، جس میں یہودی عوام کے لیے فلسطین میں ایک الگ قومی وطن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 1920ء میں فلسطین کو لیگ آف نیشنز کا برطانیہ کے زیر انتظام انتداب بنا دیا گیا۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد 1919ء تا 1923ء اور 1924ء تا 1929ء میں ایلیاہ کی تیسری اور چوتھی لہر امڈی۔ اس دوران مقامی آبادی اور یہودیوں کے مابین تصادم بھی ہوئے۔ 1933ء میں نازي ازم کے ابھار کے نتیجے میں ایلیاہ کی پانچویں لہر امڈي۔1922ء میں علاقے کی آبادی میں یہودیوں کا تناسب 11 فی صد تھا، جو 1940ء تک بڑھ کر 30 فی صد ہو گیا۔اس وقت تک علاقے کی 28 فیصد ارا ضی صہیونی تنظیموں اور یہودیوں کی انفرادی ملکیت میں آ چکی تھی۔ ہولوکاسٹ کے نتیجے میں یورپ کے مختلف حصوں میں آباد یہودی فلسطین آبسے۔ دوسری عالمی جنگ کے اختتام تک فلسطین میں آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد چھ لاکھ ہو چکی تھی۔ عربوں نے ابتدائی مدت کے دوران انتداب اور اعلان بالفور کے خلاف سخت مہم جاری رکھی۔ عربوں کا پہلا ملک گیر احتجاج اپریل 1920ء کو ہوا اسی طرح دوسرا 1921ء اور تیسرا 1929ء کو ہوا۔ پھر 1936ء اور 1939ء کے دوران بغاوت رونما ہوئی۔ جس کے تحت چھ ماہ کی ہڑتال کی گئی۔ عربوں نے تین مطالبات پر زور طریقے سے پیش کئے: یہودیوں کی فلسطین آمد فوری روکی جائے عرب زمین یہودیوں کو الاٹ نہ کی جائے جمہوری حکومت کا قیام، جس میں عربوں کو آبادی کے تناسب سے نمائندگی دی جائے [3]۔
زیر زمین یہودی گروپ
جب مقامی عربوں اور باہر سے آکر آباد ہونے والے یہودیوں میں کشیدگی بڑھی اور انگریزوں کی حمایت میں قدرے کمی آئی تو یہودیوں نے ہگاناہ (Haganah)کے نام سے دفاعی گروپ بنا لیا۔ بعد از اں ہگاناہ کے چند اراکین نے عسکری گروپ ارگن(Irgun) بنالیا۔ اس کے بعد اوراہام سٹرن نے ارگن سے الگ ہو کر ایک زیادہ انتہا پسند گروپ لیہی(Lehi) بنالیا، جسے عرف عام میں ”سٹرن گینگ“(Stern Gang) کہا جاتا تھا۔ 1948ء کی عرب اسرائیلی جنگ چھڑنے میں ان گروپوں کا بڑا اہم کردار تھا۔ اس کے علاوہ یورپ سے یہودیوں کی نقل مکانی، اسرائیلی دفاعی افواج کی تشکیل، فلسطین سے برطانیہ کے انخلاء اور اسرائیل کی بہت سی موجودہ سیاسی پارٹیوں کے قیام میں بھی ان زیر زمین یہودی گروپوں نے اساسی کردار ادا کیا ہے۔
ریاست اسرائیل کی تشکیل
بڑھتے ہوۓ تشدد اور یہودیوں اور عربوں میں مفاہمت کروانے میں ناکام ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے 1947ء میں فلسطینی انتداب سے دست برداری کا فیصلہ کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1947ء کا یو این پارٹیشن پلان منظور کیا، جس کے تحت علاقے کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہودیوں کو 55 فی صد جبکہ عربوں کو 45 فی صد دینا منظور کیا گیا۔ اس منصوبے کے مطابق یروشلم کو بین الاقوامی علاقہ قرار دیا گیا تھا، جس کا انتظام اقوام متحدہ کے پاس ہوta۔ 29 نومبر 1947ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے تقسیم کے منصوبے کی منظوری کے فوری بعد ڈیوڈ بن گوریان نے اسے تسلیم کرلیا جبکہ عرب لیگ نے اسے مسترد کردیا۔
ریاست اسرائیل کے قیام کا اعلامیہ
14مئی 1948ء کو جاری کیا جانے والا ریاست اسرائیل کے قیام کا اعلامیہ اس امر کا باقاعدہ اعلان تھا کہ فلسطین کے برطانوی انتداب(British Mandate of Palestine) میں ایک نئی یہودی ریاست قائم کردی گئی ہے۔ یہ اعلامیہ برطانوی انتداب کے خاتمے سے ایک دن پہلے تل ابیب میں واقع تل ابیب میوزیم آف آرٹ میں منعقدہ واد لیومی (یہودی قومی کونسل) کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا اور منظور کیا گیا۔ منظوری سے پہلے اس کی تیاری پر کئی ماہ غور و غوض کیا گیا تھا۔ 12 مئی 1948ء کو یہودی قومی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غور کیا گیا کہ امن معاہدے کی امریکی تجویز قبول کی جائے یا نئی ریاست کا قیام کا اعلان کیا جائے۔ کونسل کے دس میں سے چھ اراکین نے نئی ریاست کے قیام کے حق میں ووٹ دیا۔ اس اعلان کے بعد چند منٹوں میں نئی ریاست اور اس کی حکومت کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے تسلیم کرلیا۔ تین دن بعد سوویت یونین کے صدر سٹالن نے بھی اسرائیل کو قبول کر لیا۔ جبکہ عرب ریاستوں اور فلسطینوں نے اس کی مخالفت کی۔
قیام اسرائیل کے اسباب اور نقصانات
انسانی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ بیسویں صدی کے وسط سے قبل دنیا کے نقشے پر کوئی ایسی مملکت موجود نہ تھی جو کسی مذہبی نظرئیے یا تفریق کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہو۔ دنیا میں موجود ممالک نسل، زبان اور علاقائی ثقافت اور رسوم و رواج کی بنیاد پر قائم ہوئے ۔ بیسویں صدی کے وسط میں جب دنیا دوسری عالمگیر جنگ سے نبرد آزما ہوکر زندہ رہنے کے نئے اصول مرتب کر رہی تھی تو اسی وقت ایک ایسی سازش نے جنم لیا جو اب تک عالم انسانیت اور بالخصوص عرب دنیا کو بے چین کیے ہوئے ہے۔ کیونکہ یہ بے چینی ایک ایسے خطہ زمین کے تقدس کے حوالے سے ہے جو انبیاء کی سرزمین کہلاتی ہے۔ اس لحاظ سے پوری امت مسلمہ مضظرب ہے اور وہ مسئلہ ہے اسرائیلی ریاست جو خالصتا مذہبی تفریق کی بنیاد پر قائم ہوئی اور اس کا کوئی قوی پہلو دنیا کے سامنے موجود نہیں۔ اسرائیل اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلسل اپنی سرحدی حدبندیوں ( جو تسلیم شدہ نہیں) کو بڑھا رہا ہے۔ اس کے لیے ظلم اور بربریت کے سب ہتکھنڈوں کو استعمال کر رہا ہے۔ عرب علاقے میں قائم حزب اللہ میلیشیا جو ایک عسکری تنظیم ہے۔یہ بھی مذہب کی بنیاد پہ نہیں بلکہ اپنی سرزمین کے تحفظ اور اس کے حصول کے لیے جس پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے، اسرائیل سے بر سر پیکار ہے [4]۔
امریکی اسرائیلی تعلقات
امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی کہانی بہت پرانی ہے۔ کئی ذہنوں میں سوال اٹھتا ہے کہ آخر امریکہ اسرائیل کی حمایت کیوں کرتا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ امریکہ ہر معاملے میں اسرائیل کی حمایت کرتا ہے؟ یا امریکیوں کے دلوں میں اسرائیل کے لیے انتہائی نرم گوشہ کیوں ہے؟
سیاسی حمایت
امریکہ وہ پہلا ملک ہے جس نے اسرائیل کو 1948ء میں تشکیل کے چند منٹ بعد ہی تسلیم کرلیا۔ اس وقت سے آج تک دونوں ممالک کے تعلقات چٹان کی طرج مظبوط رہے ہیں۔ امریکہ یا اسرائیل میں حکومت کوئی بھی ہو، ان تعلقات میں کبھی فرق نہیں آیا۔ حالانکہ یہ تعلقات نشیب و فراز سے بھی گزرے مگر بنیادی تعلق میں کوئی فرق نہیں رہا۔ اسرائیل مشرق وسطی کا واحد ملک ہے جو اس خطے میں امریکی مفادات کی حفاظت کے لیے امریکہ کے بھروسے کے قابل ہے۔ دونوں ممالک کو یقین ہے کہ عوام کی فلاح ، بہبود، عالمی امن، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی اس وقت ممکن ہے کہ جب امریکہ اسرائیل کا بھرپور ساتھ دے۔
فوجی حمایت
اسرائیل کی تشکیل کے بعد امریکہ اسرائیل کو فوجی اسلحہ کی فروخت کے معاہدہ کا حصہ بن گیا۔ گو کہ 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں امریکہ نے کئی ملین ڈالرز میں کا فوجی اسلحہ عرب ممالک کو بھی فروخت کیا مگر 1962ء تک اسرائیل کو باک ہاک اینٹی ائیر کرافٹ میزائل فروخت کیے اور امریکہ کی طرف اسرائیل کو فوجی حمایت ابھی تک جاری ہے۔
معاشی تعاون
1951ء میں امریکہ نے پہلی بار اسرائیل کو یہودیوں کی آبادکاری کے لیے 65 ملین ڈالر کی امداد دی۔ تین سال میں 650000 آبادی کے اسرائیل میں پوری دنیا اور یورپ سے مزید 6 لاکھ یہودی آبادکار منتقل ہوئے جس کے بعد مختلف شکلوں میں یہ امداد تعلقات میں بڑھنے والی گرمجوشی کے ساتھ بڑھتی رہی۔
مسئلہ فلسطین کب اور کیسے شروع ہوا؟
جنوری 1915 میں لبرل پارٹی کے سیاست دان ہربرٹ سیموئل نے اپنا خفیہ میمو ’دی فیوچر آف فلسطین‘ تیار کیا، جسے کابینہ میں تقسیم کیا گیا اور جس میں انہوں نے الحاق اور سلطنت برطانوی کی بتدریج سرپرستی میں ایک خودمختار یہودی ریاست بنانے کی حمایت کی۔ 1907 تک برطانیہ مشرق وسطیٰ میں اپنے غلبے کو مضبوط کرنے کے لیے بفرسٹیٹ کی ضرورت پر غور کر رہا تھا۔ برطانوی صہیونی رہنما چائم ویزمین، جو ایک حیاتیاتی کیمیا دان تھے، نے اس وقت مقبوضہ بیت المقدس جا کر جافا کے قریب زمین خرید کر ایک کمپنی قائم بنائی۔ تین سال کے اندراندر شمالی فلسطین کے علاقے مرج بن عامر میں تقریبا 10 ہزاردونم زمین حاصل کی گئی، جو ایکڑ کے برابر زمین کی پیمائش ہے، جس کی وجہ سے 60 ہزار مقامی کسانوں کو یورپ اور یمن سے آنے والے یہودیوں کو مجبوراً جگہ دینی پڑی۔ 14 مئی 1948 کو برطانوی مینڈیٹ ختم ہوتے ہی وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریون کی قیادت میں اسرائیل کی ریاست قائم کی گئی، جس کو امریکہ اور سوویت یونین سے فوری طور پر تسلیم کرلیا۔
لیکن خونی عرب اسرائیل جنگ چھڑ گئی۔ جس میں تین ہزار مزاحمتی جنگجو نئی قوم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور سات لاکھ فلسطینی عوام کو لڑائی سے بھاگ کر اردن، لبنان، شام، مغربی کنارے اور غزہ میں پناہ لینی پڑی۔
یوم نکبہ
اس تاریخ کو فلسطینی عوام کی نقل مکانی، اب بھی ہر سال ’یوم نکبہ‘ کے طور پر منائی جاتی ہے، جسے عربی میں ’تباہی‘ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اور جس دن فلسطینی تقاریر کرتے ہیں، ریلیاں نکالتے ہیں اور ان گھروں کی چابیاں لہراتے ہیں جنہیں وہ پیچھے چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے اور اب بھی واپسی کی امید رکھتے ہیں۔ دسمبر 1948 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد 194 منظور کی جس میں تسلیم کیا گیا کہ فلسطینی عوام ’جو اپنے گھروں کو واپس جانا اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں انہیں جلد از جلد ایسا کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔‘ اسرائیل نے اس قرارداد کو نئی ریاست، خاص طور پر یہودی آبادی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا [5]۔
فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی داستان
اسرائیل نے کب اور کیسے فلسطین پر قبضہ کیا، کتنی زندگیاں ختم کیں؟ صیہونی حملوں میں 7 مئی سے 18 مئی کی سہ پر تک 85 بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے تھے۔ صیہونی ریاست اسرائیل نے مسلمانوں کے لیے اہم مہینے رمضان المبارک میں مقدس ترین رات ليلۃ القدر کے موقع پر فلسطینیوں پر مظالم اور حملوں کا آغاز کیا۔ اسرائیل فوج نے اس مرتبہ ليلۃ القدر کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالے جانے کے دوران حملے شروع کیے جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد ہوگئے۔ اسرائیلی کارروائیوں سے 7 سے 18 مئی کی سہ پہر تک 58 بچوں اور 34 خواتین سمیت 201 افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتنے کم عرصے میں پرتشدد کارروائیاں کرکے اتنی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی زندگیاں ختم کی ہوں۔
اسرائیل گزشتہ 73 برس سے وقتاً بوقتاً فلسطینیوں پر حملے کرتا آ رہا ہے، جس میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبور کیے گئے۔ اگرچہ گزشتہ 73 سال کا مستند ڈیٹا دستیاب نہیں ہے تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قبضے کے بعد فلسطینی سرزمین پر ہونے والے حملوں میں ایک سے ڈھائی لاکھ تک فلسطینی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ (یو این) کے فلسطینی سرزمین پر نظر رکھنے والے خصوصی ادارے (او سی ایچ اے) کے اعداد و شمار کے مطابق صرف آخری 20 سال میں ہی اسرائیلی حملوں میں 10 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے۔
اقوام متحدہ سمیت دنیا کے تمام ادارے فلسطینی سرزمین ہر ہونے والی دہشت گردی کو اسرائیل - فلسطین تنازعے کے طور پر رپورٹ کرتے ہیں، جس پر پوری مسلم دنیا سمیت دنیا کے 135 سے زائد ممالک کو اعتراض رہتا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2008 سے 2020 کے اختتام تک اسرائیلی حملوں سے 5 ہزار 590 فلسطینی جاں بحق جب کہ فلسطینیوں کی جوابی کارروائیوں سے محض 251 اسرائیلی ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر تعداد اسرائیلی فوجیوں کی تھی۔
اقوام متحدہ اپنی رپورٹس میں متعدد مرتبہ تسلیم کرچکا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود عالمی ادارے نے کبھی بھی اسرائیلی جارحیت کو دہشت گردی یا حملے قرار نہیں دیا۔
اقوام متحدہ کو چھوڑ کر اگر یہودیوں کی جانب سے بنائی گئی ورچوئل لائبریری کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کے ہلاک ہونے کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
یہودیوں کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 1948 سے 2014 تک اسرائیلی حملوں میں 91 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے جب کہ اسی عرصے کے دوران 24 ہزار اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔
ووکس میڈیا کی 2014 کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی سرزمین پر ہونے والے حملوں میں ہونے والی ہر 24 اموات میں سے 23 اموات فلسطینیوں کی ہوتی ہیں جب کہ وہاں ہونے والے ہر طرح کے دہشت گردانہ حملوں میں اسرائیلیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے امکانات 15 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2000 سے 2014 تک فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں میں 7 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ان حملوں کے رد عمل میں کیے جانے والی کارروائیوں میں 1100 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر قبضہ کیے جانے کے ابتدائی دو سال میں ہی صیہونی فوج نے 70 قتل عام کے واقعات میں 15 ہزار فلسطینیوں کو قتل کیا۔
رونگٹے کھڑے کردینے والی مذکورہ رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کو بنائے جانے کے وقت میں اسرائیلی مظالم کے دوران فسلطینیوں کی 10 فیصد مرد آبادی کو قتل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ریاست کے باضابطہ قیام سے بھی 6 ماہ قبل اسرائیلی فوج نے برطانوی و مغربی ممالک کے تعاون سے فلسطینیوں کے 220 گاؤں پر حملے کرکے وہاں سے ساڑھے 4 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کو نکال دیا اور صیہونی ریاست بننے سے قبل ہی متعدد قتل عام کے واقعات میں معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ 9 اپریل 1948 کو 110 فلسطینی افراد کو ذبح بھی کیا گیا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ریاست کے قیام کے فوری بعد ساڑھے 7 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی آبائی سرزمین چھوڑ کر قریبی ممالک مصر، اردن، عراق، لبنان اور شام جانے پر مجبور کیا گیا جب کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب فلسطینی اس وقت بنائی گئی اسرائیلی ریاست میں رہ گئے، جن کے ساتھ آج تک مظالم جاری ہیں۔
اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد 3 لاکھ کے قریب فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر گھروں سے محروم ہوگئے اور ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔
مذکورہ 2017 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ غرب ارد (مغربی پٹی) میں 30 لاکھ کے قریب فلسطینی افراد گھروں کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کیوں کہ ان کے گھر صیہونی ریاست کی جانب سے مسمار کرکے وہاں 100 سے زائد یہودی بستیاں قائم کی جا چکی ہیں۔
غزہ کی پٹی میں بھی 20 لاکھ کے قریب فلسطینی صیہونیوں کے ظلم و جبر کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ اس وقت اسرائیلی ریاست میں 18 لاکھ کے قریب فلسطینی اقلیتی برادری کے طور پر سخت قوانین کے تحت انتہائی کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
تین سال قبل 2017 تک 75 لاکھ سے زائد فلسطینی افراد دنیا کے مختلف ممالک میں مہاجرین کی زندگی گزار رہے تھے، جن میں سے زیادہ تر فلسطینی اقوام متحدہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں بنائے گئے 50 ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔
گزشتہ 73 برس میں اسرائیلی فوج نے 10 لاکھ فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں سزائیں دیں جب کہ حملوں میں ایک لاکھ سے زائد گھروں کو مسمار کیا اور بدقسمتی سے 7 دہائیوں سے اسرائیل اور فلسطین کی سرحد کے قریب کوئی فلسطینی بستی تعمیر نہیں ہوئی جب کہ درجنوں یہودی بستیاں قائم کی جا چکی ہیں۔ اسرائیل کا قیام کیسے ہوا؟
اگرچہ اسرائیل کے وجود کو 73 برس ہی گزرے ہیں لیکن اسے فلسطینی سرزمین پر بنائے جانے کی کوششیں 200 سال پرانی ہیں اور یہودیوں کو صیہونی ریاست بنانے کی پہلی پیش کش فرانسیسی ڈکٹیٹر نیپولین بونا پارٹ نے 1799 میں کی تھی۔
اس کے بعد 1882 میں فلسطینی سرزمین پر پہلی یہودی بستی قائم کی گئی اور گزرتے سالوں میں فلسطینی سرزمین پر دنیا کے مختلف ممالک اور کونوں سے یہودیوں کو لاکر آباد کیا جانے لگا اور اس عمل میں جنگ عظیم اول کے بعد تیزی دیکھی گئی۔
جنگ عظیم اول کے خاتمے کے بعد برطانیہ اور فرانس نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک اور خطوں پر کنٹرول حاصل کیا اور فلسطین انگریزوں کے حصے میں آیا۔ اقوام متحدہ نے 23 ستمبر 1947 کو ریزولیشن 181 کے تحت فلسطین کو یہودیوں اور عرب قوم میں تقسیم کرکے ’بیت المقدس‘ کو ایک الگ اور خودمختار حیثیت دے دی، جس کے بعد فلسطینی سرزمین پر برطانیہ اور دیگر ممالک کے تعاون سے یہودیوں نے خونریزی شروع کردی [6]۔ خود اسرائیلی حکومتی ویب سائٹس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کا عمل مختلف ممالک اور اداروں کے تعاون کے بعد 1948 میں عمل میں آیا۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ، اس وقت کے سوویت یونین اور حالیہ روس سمیت دیگر بڑے ممالک نے صیہونی ریاست کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تو وہ کس طرح اب صیہونیوں کے حملوں کو دہشت گردی قرار دیں گے؟ [7]۔
صیہونیت پر سب سے پہلے اعتراض اور اشکال یہودیوں نے ہی کیا تھا
ایران میں مقیم یہودی برادری (کلیمین) کے مذہبی رہنما نے کہا:صیہونیت پر سب سے پہلے اعتراض اور اشکال یہودیوں نے ہی کیا تھا۔ حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ربی یونس حمامی لالہ زار نے اسلامک کلچر اینڈ تھاٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مذہبی رہنماؤں کی موجود گی میں غزہ کے مسئلے پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: کہ تمام مذاہب میں توحید اور وحدانیت کے بعد انسان کی عزت و کرامت کا مسئلہ پیش کیا گیا ہے، اس مسئلے کے مطابق کوئی شخص اپنے آپ کو دوسرے سے برتر نہیں سمجھ سکتا، تمام انسان حضرت آدم علیہ السلام کی نسل سے ہیں، یہی وجہ ہے جو کہا جاتا ہے کہ جس انسان نے کسی انسان کو بچایا گویا اس نے پوری دنیا کے لوگوں کو بچایا، اور اس کے برعکس ، یعنی اگر کوئی انسان کسی انسان کا قتل کرتا ہے تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کیا ہے۔
یونس حمامی لالہ زار نے مزید کہا: کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج کی دنیا میں میڈیا کا غلط استعمال کر کے استعمار اپنے نظریات کو دنیا میں پھیلا رہے ہیں، غزہ میں آج سات مہینوں سے بڑے پیمانے پر قتل و غارت جاری ہے، جب کہ اخلاقیات اور تمام مذہبی اور بین الاقوامی قوانین ہسپتالوں، اسکولوں اور شہری مراکز کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتے، پھر بھی غزہ میں ان مراکز کو ہر روز نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: کہ پچھلے 100 سالوں کے دوران، صیہونیت نے سیاسی حربوں کو کو استعمال کرکے طاقت حاصل کی اور وہ خود کو یہودیوں کے نمائندے کے طور پر دنیا میں متعارف کروانا چاہتی ہے، جب کہ صیہونیت کی پہلی مخالفت یہودیوں کی طرف سے ہوئی ہے [8]۔
غزہ میں جنگ بندی کی جائے، اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں
غزہ میں جنگ بندی کی جائے، اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم
سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں پر لبنانی مزاحمتی تنظیم کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی رہنما شمالی سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔ ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ لبنان سے حزب اللہ شمالی فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حملوں میں مزید تیزی لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہونا چاہئے۔ ہم ڈرامائی طور پر اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ رفح پر حملوں کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ اس کے عوض ہم سنگین قیمت ادا کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی تنصیبات کو حملوں میں تیزی لائی ہے۔ حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات پر جدید ترین میزائل، راکٹ اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں [9]۔ == بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں شامل ہونے پر اسرائیل اقوام متحدہ پر برہم ==
اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ حکومت بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے خلاف انتقامی اقدامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسرائیلی حکومت کے سفیر گیلاد اردان نے جمعہ کی شب اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ ایجنسی (UNRWA) کو ایک دہشت گرد تنظیم کہا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے گزشتہ رات اسرائیلی حکومت کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں، جسے میڈیا میں شرمناک فہرست کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ جماعتیں شامل ہیں جو جنگی علاقوں میں بچوں کو نقصان پہنچاتی ہیں،انہیں مارتی ہیں یا ان کا استعمال کرتی ہیں یا جنسی زیادتی کا شکار بناتی ہیں۔
الجزيرہ کی رپورٹ کے مطابق آج (ہفتہ) اسرائیلی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے کل رات اطلاع دی کہ تل ابیب اقوام متحدہ کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی حکومت کے نمائندے نے تجویز دی ہے کہ تل ابیب اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور ایجنسیوں کے سربراہوں کو ویزے جاری نہ کرے اور مغربی کنارے میں ان کی سرگرمیوں کو روکے۔
واضح رہے کہ غزہ حکومت نے حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند مہینوں میں15 ہزار 438 بچوں کو شہید اور ہزاروں بچوں کو زخمی کیا۔ اس بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 17 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اپنے والد، ماں یا والدین سے محروم ہو چکے ہیں اور تقریباً 3500 بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں[10]۔
صہیونی آرمی چیف کی عرب فوجی سربراہوں سے خفیہ ملاقات کا انکشاف
ایک امریکی ویب سائٹ نے صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی چار عرب ممالک کے فوجی سربراہوں سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی رجیم کے جوائنٹ چیف اسٹاف کے سربراہ ہرتزی ہالیوی نے رواں ہفتے بحرین کی میزبانی اور امریکی سینٹکام (CENTCOM) کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا کی نگرانی میں چار عرب ممالک کی افواج کے سینئر کمانڈروں سے ملاقات کی۔
امریکی Axios بیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہ خفیہ ملاقات "علاقائی سیکورٹی تعاون" کا جائزہ لینے کے مقصد سے ہوئی جس میں سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن کی افواج کے کمانڈرز اور صہیونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ "ہترزی ہالیوی" نے شرکت کی۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات غزہ کی جنگ سے متعلق علاقائی حساسیت کی وجہ سے میڈیا کی توجہ سے دور اور پیشگی اعلان کے بغیر ہوئی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملاقات سے امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی زیرنگرانی صیہونی رجیم اور مذکورہ عرب ممالک کے درمیان خفیہ فوجی تعاون کے شواہد ملتے ہیں جب کہ یہ عرب ممالک منافقانہ طرز عمل اپناتے ہوئے عرب عوام اور مسلم رائے عامہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ظاہری طور پر اسرائیل پر کھل کر تنقید کرتے ہیں او غزہ پر صیہونی رجیم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن درپردہ اسرائیل کے ساتھ نہ صرف پینگیں بڑھاتے ہیں بلکہ غزہ کے بلکتے بچوں اور سسکستی ماوں پر آگ برسانے کے لئے صیہونی درندوں کو فوجی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں [11]۔
اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل پر فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی حقوق کے کمشنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صہیونی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت الشاطی کیمپ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینی کسی قسم کی جہادی کاروائی میں ملوث نہیں تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے مختلف کیمپوں میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حکومت کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک مسلسل صہیونی حکومت کی مدد کررہے ہیں [12]۔
ایران پر ممکنہ حملہ، تین عرب ممالک کا اسرائیل کو فضائی حدود دینے سے انکار
مشرق وسطی کے تین اہم ممالک نے اسرائیل کو ایران پر حملوں کے لئے اپنی سرزمین دینے انکار کردیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے کہا ہے کہ عرب ممالک صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملوں کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے پر تیار نہیں ہیں۔
ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن کے بعد اسرائیل کو جوابی کاروائی کرنے میں دشواری محسوس ہورہی ہے۔ ایران نے کئی مرتبہ ہمسایہ ممالک کو انتباہ کیا ہے کہ اس کے خلاف کسی ملک کی سرزمین استعمال ہونے کی صورت میں شدید ردعمل دکھایا جائے گا۔
امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے جمعہ کے روز انکشاف کیا تھا کہ ایران نے خطے میں امریکی اتحادیوں کو وارننگ دی ہے کہ اس کے خلاف کاروائی میں کسی ملک کی سرزمین استعمال ہونے کی صورت میں اس کو ہدف بنایا جائے گا۔
سی این این نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور عرب امارات نے امریکہ کو مطلع کردیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کے لئے اسرائیل کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب اردن کے اعلی عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا [13]۔
حزب اللہ کا ڈرون حملہ اسرائیلی فوج کے لئے ایک سنگین چیلنج بن گیا
حزب اللہ کا حیفہ میں "گولانی" بریگیڈ کی ٹریننگ بیس پر خودکش ڈرون سے حملہ صہیونی فوج کے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی اخبار"معاریو" نے حزب اللہ کی جانب سے تل ابیب کے دفاعی نظام کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: حزب اللہ کا گذشتہ روز حیفہ پر حملہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک سنگین چیلینج اور پریشان کن واقعہ تھا۔ اس اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیل کے پاس اس وقت لبنان، غزہ، شام، عراق، ایران اور یمن سے حملہ آور ڈرونز سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی دفاعی نظام موجود نہیں ہے۔
معاریو نے مزید لکھا کہ بنیامینا میں یہ سنگین واقعہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ کو ایک نئی سطح پر لے آیا ہے اور یہ ان پیچیدہ چیلنجوں کی تصدیق کرتا ہے جس سے اس تنظیم کا فضائی نظام مکمل طور پر آراستہ ہے۔ اخبار نے لکھا کہ اگرچہ اسرائیلی فوج نے آئرن ڈوم کا پتہ لگانے اور انسدادی اقدامات کے نظام میں تبدیلیاں کی ہیں اور دفاعی صنعت بشمول لیزر پر مبنی انسدادی نظام ترقی کر رہا ہے لیکن ڈرونز اب بھی نہ صرف اسرائیل پہنچ رہے ہیں بلکہ اہنے اہداف کو ٹھیک سے نشانہ بناتے ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت کے مرکزی ذرائع ابلاغ نے حیفہ کے جنوب میں "گولانی اڈے" پر حزب اللہ کے حملے کو "آفت" قرار دیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی اتوار کے روز لبنان کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے کی گئی جس میں حیفا کے جنوب میں "بینیامینا" میں "گولانی" بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک تربیتی اڈے پر خودکش ڈرونز کے ایک گروپ نے فائر کیا تھا۔ آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ کم از کم چار فوجی مارے گئے جب کہ اسرائیل ہیوم نے بتایا کہ حملے میں 67 افراد زخمی ہوئے [14]۔
پاکستانی عوام میں اسرائیل کی نسبت شدید نفرت و غضب
- پاکستانی عوام میں اسرائیل کی نسبت شدید نفرت و غضب ہے۔ لیکن ان جذبات کا صحیح استعمال کیلئے سسٹم کی ضرورت ہے۔
- کسی حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ اسے ہتھیار دے اور اسے اسرائیل لے خلاف لڑنے کیلئے موقع فراہم کرے۔
- فلسطینی جوانوں کی بھی یہی صورتحال تھی، جذبہ موجود تھا، لیکن سسٹم نہیں تھا۔
- انقلاب اسلامی ایران نے اسی جذبے کو صحیح جہت دی ہے اور راہنمائی کی اور سسٹم بنا کر دیا۔
- آج یہی جذبہ لے کر غزہ کے جوانوں نے طوفان الاقصی برپا کیا۔
- عرب دنیا اور پاکستان کے اہل سنت کے اندر تشیع اور انقلاب اسلامی ایران کی دشمنی اسی لئے ایجاد کی ہے، تاکہ پاکستان کے جوانوں کی اس نفرت کو عملی جہت نہ ملے۔
- پاکستان میں اسرائیل کے خلاف کوئی قدم اٹھانے والے حماس کی طرح گروہ نہ بنے۔
- اسی لئے اسرائیل اور اسرائیلی لابیوں نے پاکستان میں جوانوں کا رخ تشیع کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے اور
- انقلاب اسلامی سے دور کیا ہے۔ کیونکہ اگر یہ اہل سنت جوان جو اسرائیل کے جھنڈے پر رحم نہیں کرتا اگر انہیں اسرائیل کے خلاف جہاد کا موقع مل جائے تو سو فیصد اسرائیل ناکام ہوں گے۔
- حکومتیں بھی اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کرتی، جو حکومت یعنی ایران کچھ کرتی ہے، ان سے دور رکھا ہوا ہے۔
- لہذا یہ جوان اپنے غصے کو اسرائیل کے جھنڈے پر نکالتے ہیں۔
- اگرچہ یہ ویڈیو لوگوں نے طنز کے طور پر پیش کیا ہوا ہے۔
- لیکن اگر آپ اس کی سوشل سائیکالوجی کو دیکھے تو یہ اسرائیل کے خاتمے کیلئے ایک بہترین پوٹینشل ہے۔
نیتن یاہو بند گلی میں/ تل ابیب کی جنگی اسٹریٹجی کی ناکامی ہوگئی
جیسے جیسے بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے، نیتن یاہو نہ صرف جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہیں، بلکہ امریکہ کو بھی اس دلدل میں گھسیٹ کر جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی اخبار "ہارٹز" کے تجزیہ کار اور رپورٹر نے نیتن یاہو کے جنگی جنون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے: وہ نہ صرف یہ کہ جنگ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں بلکہ ایران کے خلاف اس کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔
اخبار ہاریٹز کے تجزیہ کار اور تفتیشی رپورٹر رافیو ڈرکر نے کہا: "اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو یحییٰ السنوار کے قتل (شہادت) کے بعد بھی جنگ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں بلکہ وہ تیزی سے اپنے اگلے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں، جو کہ ایران ہے، تاکہ وہ جنگ کو طول دے سکے اور امریکہ کو اس تنازع میں گھسیٹنے کی اپنی دیرینہ خواہش حاصل کر سکے۔
ڈرکر نے اس تناظر میں کہا کہ "نیتن یاہو اور ان کے حامی جان بوجھ کر ذرائع اور اہداف میں فرق نہیں کرتے"، نیتن یاہو نے اسرائیل کے رد عمل کو درست ثابت کرنے کے لیے اپنی قاتلانہ کوشش کو ایران سے جوڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے "جنگ کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے ڈرکر نے نشاندہی کی کہ "ماضی میں اسرائیل کی طرف سے حماس کے رہنماؤں کے قتل کا الٹا اثر ہوا ہے، کیونکہ ہر دفعہ حماس اور حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگئی ہیں اور انہیں ایک بے مثال طاقت حاصل ہو گئی ہے۔
ڈرکر نے نتیجہ اخذ کیا کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیل کی موجودگی جاری رکھنے سے صرف مزید جانی نقصان ہو گا اور اس سے شمالی اسرائیل میں کوئی امن نہیں آئے گا، کیونکہ حزب اللہ دوبارہ اپنی طاقت حاصل کر رہی ہے اور بین الاقوامی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس صورتحال سے نکلنا ناممکن نظر آتا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ جنگ جاری رہنے کے بہت سے منظرنامے ہیں، لیکن جنگ کے خاتمے کا امکان بہت کم ہے!
اس سلسلے میں برطانوی اخبار "گارڈین" نے صیہونی حکومت میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنور کا قتل (شہادت) واقعی حماس کی شکست کا باعث بنے گا؟
روزنامہ نے مزید کہا کہ "اسرائیل نے السنوار کے قتل پر خوشی کا اظہار کیا ہے، لیکن یہ صرف عارضی خوشی ہے، کیونکہ بہت سے اسرائیلی (صہیونی) اس بارے میں شکوک و شبہات کے شکار ہیں۔
دی گارڈین نے واضح کیا کہ "ماہرین نے طویل عرصے سے مزاحمتی تحریکوں کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی تاثیر پر بحث کی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ حکمت عملی الٹا اسرائیل کے گلے پڑے گی۔ صہیونی میڈیا نے بھی اس سے قبل یہ اطلاع دی تھی کہ "مزاحمتی محور کی یہ تنظیمیں رہنماوں کے قتل سے مزید ابھرتی ہیں، کیونکہ یہ ٹھوس نظریات پر استوار ہیں" [15]۔
صہیونی قابض ریاست خاتمے کے قریب!
صہیونی ریاست کا ریٹائر جنرل Yitzhak Brick Maariv کہتا ھے کہ "آج اسرائیل اقتصادی طور پر تباہی کی حالت میں ہے۔ اگر یہ صورت حال جاری رہی تو ملک جلد ہی پوری طرح دیوالیہ ہو جائے گا "۔ اسرائیلی ماہر اقتصادیاتShir Hever کہتا ھے کہ،"اسرائیل کے اندر 46,000 کاروباری ادارہ دیوالیہ ہو چکے ہیں اور 60,000 تک سال کے آخر تک بند ہو جائیں گے".
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد کمی ===
- سیاحت ختم ہوگئی ہے۔
- تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے۔
- ہزاروں ڈاکٹرز ملک چھوڑ چکے ہیں۔
- لاکھوں لوگ یورپ میں اپنے اصل گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
- اسرائیل کی سب سے بڑی ٹیک انڈسٹری 56٪ گر گئی ہے اور انٹیل نے 25 بلین ڈالر کے پروجیکٹس منسوخ کر دیے ہیں۔
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران زبردست احتجاج/ شیم شیم نیتن یاہو کی صدائیں بلند
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ہے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ہے۔
شہاب نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اقدامات اور ناکامیوں پر مشتعل آباد کاروں کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں کی تازہ لہر میں، فلسطینی مزاحمت کی قید میں موجود صہیونیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے دستخط نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ان کے خلاف "شیم شیم" کے نعرے لگاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری جنگ میں صیہونی حکومت کی فوجی ناکامی کے باعث مقبوضہ علاقوں میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نیتن یاہو کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یاہو اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے کے لیے اقتدار میں رہنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ واضع رہے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ صیہونی حکومت وقت ضائع کیے بغیر فلسطینی مزاحمت کے ساتھ معاہدہ کرکے قیدیوں کو رہا کروائے اور غزہ کی پٹی پر بے جا حملے بند کرے، تاکہ غزہ میں موجود صیہونی قیدی محفوظ رہیں [16]۔
اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ نویں علاقائی اجلاس برائے اتحادِ بحیرہ روم میں کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت تمام فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکال دینا چاہتی ہے، اور ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمن الصفدی نے پیر کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو ہماری خاموشی نے یہ جرات دی ہے کہ وہ غزہ اور لبنان پر جاری حملوں میں قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے۔
انہوں نے بارسلونا میں نویں علاقائی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ اسرائیل یورپی یونین کے ساتھ اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور اگر اس مسئلے پر جرات مندانہ اقدامات نہ کیے گئے تو اتحاد کی ساکھ ختم ہو جائے گی۔ ایمن الصفدی نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت تمام فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا چاہتی ہے، اور ہم خاموش ہیں اور تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 43,020 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، اس ادارے نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 101,110 تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ اتحادِ بحیرہ روم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں 143 ممالک شامل ہیں۔ اسے اوسلو معاہدوں کے بعد خطے میں امن اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا [17]۔
غاصب اسرائیل کے جرائم پر اسلامی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے
گلگت پاکستان میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ کا انعقاد ہوا، جس میں تمام مسالک کے علماء اور مسلمانوں سمیت خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گلگت، پاکستان میں "وحدت امت کانفرنس" بعنوان "لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ" کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مسالک کے علماء، مسلمان مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی اور جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا سراج الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس تحریک بیداری امت مصطفیٰ گلگت پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تھی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گلگت، علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ آج غاصب اسرائیل تمام اسلامی ممالک کو للکار رہا ہے جبکہ اسلامی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس خاموشی پر عالم اسلام کے علماء اور عوام سے شکایت ہے کہ وہ ان مظالم پر خاموش کیوں ہیں؟ علامہ راحت حسین الحسینی نے غاصب اسرائیل کے غیر انسانی جرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج اگر فلسطین ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو گریٹر اسرائیل کے خواب کی تکمیل کے لیے دیگر اسلامی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے فرقہ واریت کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بازار اس قدر گرم ہے کہ یہاں سکردو میں کسی شخص نے زیارت عاشورا کے چند جملے ادا کیے، تو اس کے خلاف کراچی میں لوگ جمع ہوگئے، لیکن یہی لوگ فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف کہیں نظر نہیں آتے! امام جمعہ گلگت نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مزاحمتی تنظیموں نے عظیم شخصیات کی قربانی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ جیسی شخصیات کے پیدا ہونے میں صدیاں لگ جاتی ہیں۔ جناب یحییٰ سنوار جیسے مجاہد، جو صف اول میں لڑتے ہوئے شہید ہو جاتے ہیں، ان جیسی شخصیات کے وجود میں آنے کے لیے شاید صدیاں لگیں، لیکن ایسی عظیم ہستیوں کو ظالموں نے ہم سے چھین لیا۔
سید راحت نے پاکستان میں مختلف امور پر احتجاجات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات منوانے کے لیے کئی دنوں تک سڑکیں بند کر دیتے ہیں، لیکن اسلام اور اپنے مسلمان بھائیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف کوئی مظاہرہ نہیں ہوتا۔ آج اگر پورے پاکستان میں عوام، مسلح افواج اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ فلسطین کے لیے نکلیں تو کوئی حل نکل سکتا ہے [18]۔
اسرائیل کا حقیقی دشمن نتن یاہو ہے ایران اور حزب اللہ نہیں
اسرائیل کا حقیقی دشمن نتن یاہو ہے ایران اور حزب اللہ نہیں، سابق صہیونی وزیراعظم سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے نتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا حقیقی دشمن قرار دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان پر جارحیت اور اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو پر اسرائیل کے اندر سیاسی اور عوامی حلقے شدید تنقید کررہے ہیں۔ سی این این کے مطابق سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے بے وقوفانہ اقدامات کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حقیقی دشمن ہیں۔ ایران اور حزب اللہ یہاں تک کہ حماس بھی انتہا پسند نتن یاہو کی طرح نہیں ہیں۔
انہوں نے صہیونی کابینہ کی جانب سے غزہ میں حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کو فراموش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ نتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ نے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرنا ہی چھوڑ دیا ہے [19]۔
اسرائیل ایرانی صحرا میں بھی ایک تیر پھینکے تو اس کا بھی جواب دیا جائے گا
ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر نصیر زادہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مختصر ترین اور معمولی حملے کا بھی جواب دیا جائے گا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاعی بریگیڈئیر جنرل عزیز نصیر زادہ نے انتباہ کیا ہے کہ کہ ایران اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گا، خواہ یہ کارروائی ملک کے صحراؤں میں سے کسی ایک کی طرف تیر پھینکنے کی طرح معمولی اور غیر موثر کیوں نہ ہو۔
بدھ کی صبح کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے ہمارے ملک پر ایک تیر بھی چلایا تو ایران اسے معاف نہیں کرے گا اور وہ صیہونیوں کو ضرور منہ توڑ جواب دے گا۔ جنرل نصیر زادہ نے تاکید کی کہ جارحیت اور سالمیت پر حملے کا جواب دینا ہر ملک کا حق ہے۔
گذشتہ دنوں ایران کے خلاف اسرائیل کی دہشت گرد حکومت کے فضائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران دشمن کا کوئی لڑاکا طیارہ ملک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میزائلوں کی پیداوار میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی ائیر ڈیفنس کمانڈ نے ہفتے کے دن ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا۔ صہیونی حملے کے بعد ایرانی فوج نے کہا تھا کہ ان حملوں میں اس کے چار فوجی شہید ہو گئے ہیں [20]۔
فرار کا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو شکست تسلیم کریں
صیہونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے ملکی معیشت کی تباہی، ہلاکتیں اور سپاہیوں کے ڈیوٹی سے انکار کے متعلق صیہونی کابینہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے ملکی معیشت کی تباہی، ہلاکتیں اور سپاہیوں کے ڈیوٹی سے انکار کے متعلق صیہونی کابینہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، غزہ اور لبنان میں تاریخی جارحیت کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی پر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ غاصب صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ میں اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو دشمنوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری اور شکستوں کو بھی قبول کریں۔
انہوں نے ڈیوٹی سے فوجی اہلکاروں کے فرار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہی ہر روز ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور نیتن یاہو فرار ہونے والوں کے لئے قانون بنا رہے ہیں، یہ قابلِ قبول نہیں ہے، کیونکہ قانون منظور کرنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا۔
انہوں نے کہا نیتن یاہو کابینہ کی جانب سے کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ نیتن یاہو سے بڑھ کر کسی نے بھی اسرائیل کو کمزور نہیں کیا ہے۔ غاصب صیہونی اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری معیشت دیوالیہ ہوگئی ہے، وزیر اقتصاد کے پاس کیلکولیٹر تک موجود نہیں، تاکہ اعداد وشمار کا اندازہ لگائیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ موجودہ کابینہ کو صیہونی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہے، اسی لئے برخاست کرنا چاہیے اس کابینہ نے سب سے زیادہ اسرائیل کو کمزور کردیا ہے [21]۔
حوالہ جات
- ↑ محمد حسن بٹ، جدید اسرائیل کی تاریخ، لاہور علی فرید پرنٹرز، 2007م، ص9-10
- ↑ منور رضوی، قیام اسرائیل، 2015ء، ص6-7
- ↑ محمد اعظم چوہدری، بین الاقوامی تعلقات، کراچی، قمر کتاب گھر، 2004ء، ص618-619
- ↑ محمد اسلم لودھی، اسرائیل ناقابل شکست کیوں؟ وفا پبلی کیشنز، 2007ء، ص77-87
- ↑ مسئلہ فلسطین کب اور کیسے شروع ہوا؟independenturdu.com
- ↑ یوسف ظفر، یہودیت، جنگ پبلشرز، 1997ء، ص267
- ↑ اسرائیل نے کب اور کیسے فلسطین پر قبضہ کیا، کتنی زندگیاں ختم کیں؟ dawnnews.tv
- ↑ صیہونیت کی سب سے پہلے مخالفت یہودیوں نے ہی کی- ur.hawzahnews.com-شائع شدہ از:8 مئی 2024ء-اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 مئی 2024ء۔
- ↑ غزہ میں جنگ بندی کی جائے، اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں، سابق صہیونی وزیراعظم-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 7 جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔
- ↑ بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں شامل ہونے پر اسرائیل اقوام متحدہ پر برہم-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 8 جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔
- ↑ صہیونی آرمی چیف کی عرب فوجی سربراہوں سے خفیہ ملاقات کا انکشاف-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 13 جون - اخذ شدہ بہ تاریخ: 13 جون 2024ء۔
- ↑ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اقوام متحدہ-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 22جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ : 24 جون 2024ء۔
- ↑ ایران پر ممکنہ حملہ، تین عرب ممالک کا اسرائیل کو فضائی حدود دینے سے انکار-mehrnews.com- شائع شدہ از: 13 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 13 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ حزب اللہ کا ڈرون حملہ اسرائیلی فوج کے لئے ایک سنگین چیلنج بن گیا، صیہونی میڈیا- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 14 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 14 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ نیتن یاہو بند گلی میں/ تل ابیب کی جنگی اسٹریٹجی کی ناکامی ہوگئی، صیہونی تجزیہ کار-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 21 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 21 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران زبردست احتجاج/ شیم شیم نیتن یاہو کی صدائیں بلند-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 28 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 28 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ وزیر خارجہ اردن: اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے -ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 28 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 28 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ گلگت؛ وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ و اقصیٰ؛ غاصب اسرائیل کے جرائم پر اسلامی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے، آغا سید راحت الحسینی- ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 28 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 28 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ اسرائیل کا حقیقی دشمن نتن یاہو ہے ایران اور حزب اللہ نہیں، سابق صہیونی وزیراعظم- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 30 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ اسرائیل ایرانی صحرا میں بھی ایک تیر پھینکے تو اس کا بھی جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 30 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ اسرائیل کے اندورنی حالات کیا ہیں؟ فرار کا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو شکست تسلیم کریں؛ صیہونی اپوزیشن لیڈر کی تنقید-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 30 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 اکتوبر 2024ء۔