مندرجات کا رخ کریں

"جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا 2 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 4: سطر 4:
| نام =  جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل
| نام =  جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل
| قیام کی تاریخ = 1971 ء
| قیام کی تاریخ = 1971 ء
| بانی = مرحوم حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد مفید
| بانی =   شیخ محمد مفید
| رہنما = حجت الاسلام و المسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی
| رہنما = شیخ ناظر مہدی محمدی
| مقاصد = لوگوں کو دینی رہنمائی فراہم کرنا| [[نماز]] جمعہ کے اجتماعات کا اہتمام|علماء کو دور دراز علاقوں میں بھیج کر شرعی مسائل میں مشورہ دینا  
| مقاصد = لوگوں کو دینی رہنمائی فراہم کرنا| [[نماز]] جمعہ کے اجتماعات کا اہتمام|علماء کو دور دراز علاقوں میں بھیج کر شرعی مسائل میں مشورہ دینا  
}}
}}
سطر 11: سطر 11:
'''جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل''' (Jamiat-ul-Ulama Isna Asharia Kargil-Ladakh) ایک معروف  سماجی و مذہبی تنظیم  ہے جو لداخ کے کرگل علاقے میں اثنا عشری [[شیعہ]] مسلم معاشرہ کی روحانی، تعلیمی، اقتصادی اور سماجی ضروریات کی تکمیل کے لیے کام کرتی ہے۔
'''جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل''' (Jamiat-ul-Ulama Isna Asharia Kargil-Ladakh) ایک معروف  سماجی و مذہبی تنظیم  ہے جو لداخ کے کرگل علاقے میں اثنا عشری [[شیعہ]] مسلم معاشرہ کی روحانی، تعلیمی، اقتصادی اور سماجی ضروریات کی تکمیل کے لیے کام کرتی ہے۔
== تاریخِ تاسیس و بانی ==
== تاریخِ تاسیس و بانی ==
* نام: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل-لداخ (Jamiat-ul-Ulama Isna Asharia Kargil-Ladakh)([JUIAK]
* نام: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل-لداخ (Jamiat-ul-Ulama Isna Asharia Kargil-Ladakh)  
* تاسیس: 1953ء‎ (تقریباً 71+ سال قبل)([JUIAK])
* تاسیس: 1953ء‎ (تقریباً 71+ سال قبل)  
* مؤسس:مرحوم حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد مفید (رَحمَۃُ اللہِ علیہ) آپ نے کرگل میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی تاکہ شیعہ معاشرہ کو یکجا کیا جا سکے اور روحانی و سماجی خدمات فراہم ہوں۔([JUIAK][1])
* مؤسس:مرحوم حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد مفید (رَحمَۃُ اللہِ علیہ) آپ نے کرگل میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی تاکہ شیعہ معاشرہ کو یکجا کیا جا سکے اور روحانی و سماجی خدمات فراہم ہوں۔
* نوعیت: ایک رجسٹرڈ سوسائٹی / سماجی-مذہبی ادارہ جو اپنے علماء (Ulema) کو مختلف گاؤں میں مقرر کرتا ہے۔
* نوعیت: ایک رجسٹرڈ سوسائٹی / سماجی-مذہبی ادارہ جو اپنے علماء (Ulema) کو مختلف گاؤں میں مقرر کرتا ہے۔
* مرکز: کرگل، لداخ۔
* مرکز: کرگل، لداخ۔
== اہداف و مقاصد ==
== اہداف و مقاصد ==
=== روحانی رہنمائی و مذہبی خدمات ===
=== روحانی رہنمائی و مذہبی خدمات ===
لوگوں کو دینی رہنمائی فراہم کرنا، نماز جمعہ کے اجتماعات کا اہتمام، اور علماء کو دور دراز علاقوں میں بھیج کر شرعی مسائل میں مشورہ دینا۔([JUIAK][1])
لوگوں کو دینی رہنمائی فراہم کرنا، نماز جمعہ کے اجتماعات کا اہتمام، اور علماء کو دور دراز علاقوں میں بھیج کر شرعی مسائل میں مشورہ دینا۔  
=== تعلیم و تربیت ===
=== تعلیم و تربیت ===
* حوزہ علمیہ اثنا عشریہ جیسے دینی مدارس کا قیام۔
* حوزہ علمیہ اثنا عشریہ جیسے دینی مدارس کا قیام۔

حالیہ نسخہ بمطابق 00:29، 5 جنوری 2026ء

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل
پارٹی کا نامجمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل
قیام کی تاریخ1971 ء، 1349 ش، 1390 ق
بانی پارٹیشیخ محمد مفید
پارٹی رہنماشیخ ناظر مہدی محمدی
مقاصد و مبانیلوگوں کو دینی رہنمائی فراہم کرنا

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (Jamiat-ul-Ulama Isna Asharia Kargil-Ladakh) ایک معروف سماجی و مذہبی تنظیم ہے جو لداخ کے کرگل علاقے میں اثنا عشری شیعہ مسلم معاشرہ کی روحانی، تعلیمی، اقتصادی اور سماجی ضروریات کی تکمیل کے لیے کام کرتی ہے۔

تاریخِ تاسیس و بانی

  • نام: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل-لداخ (Jamiat-ul-Ulama Isna Asharia Kargil-Ladakh)
  • تاسیس: 1953ء‎ (تقریباً 71+ سال قبل)
  • مؤسس:مرحوم حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد مفید (رَحمَۃُ اللہِ علیہ) آپ نے کرگل میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی تاکہ شیعہ معاشرہ کو یکجا کیا جا سکے اور روحانی و سماجی خدمات فراہم ہوں۔
  • نوعیت: ایک رجسٹرڈ سوسائٹی / سماجی-مذہبی ادارہ جو اپنے علماء (Ulema) کو مختلف گاؤں میں مقرر کرتا ہے۔
  • مرکز: کرگل، لداخ۔

اہداف و مقاصد

روحانی رہنمائی و مذہبی خدمات

لوگوں کو دینی رہنمائی فراہم کرنا، نماز جمعہ کے اجتماعات کا اہتمام، اور علماء کو دور دراز علاقوں میں بھیج کر شرعی مسائل میں مشورہ دینا۔

تعلیم و تربیت

  • حوزہ علمیہ اثنا عشریہ جیسے دینی مدارس کا قیام۔
  • Jaffaria Academy of Modern Educationجیسی جدید تعلیمی اداروں کے ذریعے اسلامی اور عصری تعلیم کا انضمام۔
  • Daar ul Quran (مکتبِ اثنا عشریہ)میں بچوں کو قرآن و دینی تعلیم دی جاتی ہے۔

کرگل کشمیر، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کا قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد

شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے صدارتی خطاب میں معاشرے کو ایک قرآنی اور اہل بیت دوست معاشرہ بنانے پر زور دیا اور اپنے بچے بچیوں کو قرآن مجید اور ائمہ معصومین (ع) سے نزدیک کرنے اور دنیوی تعلیم کیساتھ علوم آل محمد (ع) سے انکے دلوں کو منور کرنے پر زور دیا۔

جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے ذیلی ادارے مکاتب اثنا عشریہ شعبۂ مکاتب کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ان مقابلوں سے قبل تحصیل اور بلاک سطح پر قرآنی و دینیات کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ضلعی سطح پر منعقدہ قرآنی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں وادی کشمیر سے تشریف لائے ہوئے ڈاکٹر سید کرار جعفری نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

جبکہ عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن معراج الدین صوفی، کونسلر کرگل ٹاؤن حاجی محمد عباس اور انچارج سیاسی امور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سجاد حسین کرگلی نے بطور مہمانان ذی وقار شرکت کی۔ جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی نے اس تقریب کی صدارت کی، جبکہ جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر مولانا شیخ غلام علی مفیدی، مرکزی امام الجمعہ و جنرل سیکرٹری مولانا شیخ ابراہیم خلیلی، جمعیتِ العلماء کے ممبران مولانا شیخ علی نقی مبغلی، مولانا شیخ عبداللہ منوری دیگر معزز علماء کرام، مکاتب اثنا عشریہ کے اساتذہ و مسئولین اور جمعیت العلماء کے دیگر شعبۂ جات کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ان مقابلوں میں مولانا ڈاکٹر سید کرار جعفری، قاری قرآن معراج الدین صوفی اور شعبۂ مکاتبِ اثنا عشریہ کرگل کے مسؤولین مولانا شیخ احمد ارمان اور مولانا شیخ موسی علی عرفانی نے بطور جج اپنے فرائض انجام دیئے۔ ان مقابلوں میں ضلع کرگل کی مختلف تحصیل اور بلاک میں مکاتبِ اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ انتظام کام کرنے والے 120 سے زائد مکاتب کے 257 طلبہ و طالبات نے تحصیل اور بلاک سطح پر حصہ لینے کے بعد آخر میں 38 طلبہ و طالبات ضلعی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے کامیاب قرار دیئے گئے۔

اس موقع پر بلاک و تحصیل اور ضلعی سطح پر کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اور طلبہ و طالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے صدارتی خطاب میں معاشرے کو ایک قرآنی اور اہل بیت دوست معاشرہ بنانے پر زور دیا اور اپنے بچے بچیوں کو قرآن مجید اور ائمہ معصومین (ع) سے نزدیک کرنے اور دنیوی تعلیم کے ساتھ علوم آل محمد (ع) سے ان کے دلوں کو منور کرنے پر زور دیا، تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو اور دنیا و آخرت دونوں میں سرفراز ہو سکیں۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے قرآن کے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات، مکاتبِ اثنا عشریہ کے اساتذہ، مسئولین، مسئولین مکاتبِ اثنا عشریہ (شعبۂ مکاتب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انصار المہدی جمعیت العلماء ابنا عشریہ، حسینی تبرک کمیٹی جمعیت العلماء اثنا عشریہ، اثنا عشریہ نیٹورک جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور بالخصوص اس تقریب میں کشمیر سے تشریف لائے مہمانانِ عزیز ڈاکٹر سید کرار جعفری و قاری قرآن معراج الدین صوفی اور کونسلر کرگل ٹاؤن حاجی محمد عباس کا اس تقریب میں شرکت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے شکریہ ادا کیا[1]۔

سماجی و فلاحی خدمات

  • یتیموں کی پرورش کے لیے Az-Zahra Girls Orphanage جیسی اسکیمیں۔
  • نوجوانوں، طلباء اور کمزور طبقات کی مدد کے منصوبے، جیسے Jawadiah Project CARE جو تعلیم اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
  • Haye’te Fatimiyah جیسی خواتین کی شاخیں۔

معاشی اور ثقافتی ترقی

  • مقامی کاروبار، ہاتھ کی صنعت (Artisan support)، اور خود کفالت کو فروغ دینا۔
  • مقامی ثقافت اور روایات کی حفاظت اور اشاعت۔

بین المذاہب ہم آہنگی

اشتراک، رواداری اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان احترام و اتحاد کی حوصلہ افزائی۔

سرگرمیاں و خدمات

مذہبی اجتماعات

  • نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات کا انعقاد۔
  • مناسبتوں مثل ولادتیں، عزاداری، اجتماعاتِ دعا وغیرہ کے پروگرام منعقد کرنا۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن امام مہدیؑ کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں عاشقان امامؑ کی شرکت

ولادت با سعادت منجی عالم بشریت، قائم آل محمد امام مہدی زمان عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں تشریف لائے عاشقان امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ولادت با سعادت منجی عالم بشریت، قائم آل محمد امام مہدی زمان عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں تشریف لائے عاشقان امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے شرکت کی، محفل کا آغاز آخوند مسلم قرائتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

اس موقع پر مقررین نے فلسفۂ ظہور امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کو امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کیلئے ہر وقت دعا کرتے رہنے کی تلقین کی، جن مقرین نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا ان میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین محمدی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد امینی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق رضوی تکت، مولانا نثار بروی اور صدر انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس موقع متعدد قصیدہ خوان نے اپنے خوبصورت آوازوں میں امام زمانہ کے عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے شان میں بلتی اور اردو زبانوں میں قصیدہ اور منقبت پیش کئے، جن قصیدہ و منقبت خوانوں نے اپنے نظرانہ عقیدت پیش کئے ان میں آخوند لیاقت ذاکری طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل، محمد علی طالب علم جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (لور ونگ)،کمیل احمدی طالب علم جوادیہ پروجیکٹ کیئر، شجاعت علی شاہی، سہیل علی، سکندر وزیر، کمیل حسین، محمد موسی اور انصار حسین کے نام قابل ذکر ہیں۔

انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد ابراہیم خلیلی نے جشن ولادتِ با سعادت امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے اس محفل با برکت میں نظامت کے فرائض انجام دیئے، اس سے قبل شب ولادت با سعادت و شب نیمہ شعبان کے موقع پر انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ نے حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کو خوبصورت لائٹنگ، پھولوں اور جھنڈوں سے سجایا اور حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے ساتھ ساتھ ضلع صدر مقام کے محلہ جات اور ضلع کے مختلف علاقوں میں مساجد، امام بارگاہ اور گھروں کو لائٹنگ اور چراغاں کے ذریعے سجایا گیا اور اونچے پہاڑوں پر بھی چراغاں کر کے شب نیمہ شعبان اور شب ولادت با سعادت امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے موقع پر عاشقانِ امام زمانہ نے اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کیا[2]۔

علمی مقابلے اور پروگرام

دینی اور علمی مقابلے جیسے بک ریڈنگ مقابلے۔

جوانان انصار المہدی جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام “انٹر اسکول قصیدہ و منقبت” خوانی مقابلے کا اہتمام

حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنی صدارتی تقریر میں مختلف اسکولوں سے اس پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں اور ہمراہ تشریف لائے اساتذہ اور طلاب علموں کا جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ اور اثنا عشریہ نیٹ ورک جمعیت العلماء اثنا عشریہ کا اس پروگرام کو بہترین انداز میں انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت حضرت شہزادہ قاسم ابن امام حسن مجتبی علیہ السلام اور حضرت علی اکبر ابن امام حسین علیہ السلام کی مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی ذیلی شاخ جوانان انصار المہدی اثنا عشریہ کے زیر اہتمام ایک انٹر اسکول قصیدہ و منقبت خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل اور ضلع کرگل کے صدر مقام کے گردونواح سے مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے پندرہ طالب علموں نے حصہ لیا۔

اس کے علاوہ ہر اسکول سے ایک استاد اور 9 طالب علموں کو بھی مدعو کیا گیا جو اپنے اپنے اسکول کے مدح خواں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے، ان طلباء نے اپنی منفرد آوازوں میں اہل البیت علیہم السلام کی شان میں قصیدہ اور منقبت پیش کی اور مقابلہ قصیدہ و منقبت خوانی اور جشن محفل کی رونق کو دوبالا کیا.

اس موقع پر صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے اس بابرکت جشن اور محفل میلاد میں شرکت کی۔ شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے صدر سید ہادی شاہ آغا اور ممبران سید رضا رضوی، آخوند اصغر علی بشارت، کرگل کے معروف قصیدہ و نوحہ خواں حاجی محمد حسین بابا اور شمیم احمد چنگراہ نے پروگرام میں جج کے فرائض انجام دیئے۔

مقابلہ قصیدہ اور منقبت خوانی میں جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (لور ونگ) کرگل کے احمد رضا نے پہلی پوزیشن جبکہ سورو ویلی پبلک سکول کرگل کے شجاعت علی شاہی نے دوسری پوزیشن اور یونیٹی پبلک سکول منجی کے محمد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے علاوہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طالب علموں کو بہترین انعامات سے نوازا گیا۔

ججن طالب علموں نے مقابلہ قصیدہ و منقبت خوانی میں حصہ لیا ان میں آخوند محمد حسین حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل، محمد حسین منشی حبیب اللہ مشن سکول، محمد علی خان JK Northern پبلک سکول، مجتبی سلام پوائنیر پبلک سکول،احمد حسین کرگل پبلک سکول،ذیشان حیدر سر اقبال پبلک سکول،محمد ساحل حسین جعفریہ ماڈرن پبلک سکول گونگما کرگل، پرویز احمد جودایہ پروجیکٹ کیئر، احمد رضا جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (لور ونگ)، انور حسین جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن چھوسکور، محمد زاکریہ جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن ہائیر سیکنڈری سکول کرگل، اعجاز حسین ثواب پبلک سکول برو،شجاعت علی سورو ویلی پبلک سکول کرگل، شجاعت حسین اسلامیہ پبلک سکول اپاتی اور محمد حسین یونیٹی پبلک سکول منجی کے نام شامل ہیں۔

حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنی صدارتی تقریر میں مختلف اسکولوں سے اس پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں اور ہمراہ تشریف لائے اساتذہ اور طلاب علموں کا جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ اور اثنا عشریہ نیٹ ورک جمعیت العلماء اثنا عشریہ کا اس پروگرام کو بہترین انداز میں انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا

اور قصیدہ و منقبت خوانی کے اس مقابلے کے انعقاد کرنے کے مقاصد اور اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو اہل البیت علیہم السلام کے کلچر سے جوڑے رکھنے اور بچوں میں قصیدہ،منقبت اور دینی اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرانے اور شوق و ذوق پیدا کرنے کیلئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کو انعقاد کیا جائے گا۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے کلچر کے نام پر کچھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انعقاد کئے جانے والے غیر شرعی پروگراموں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے پروگراموں سے بالخصوص نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دوری اختیار کرنے کی صلاح و مشورہ دیا اور جتنا ہو سکے اہل البیت علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم حاصل کرنے اور اپنے کامیاب مستقبل کے لئے راہ ہموار کرنے کی تلقین کی۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے مزید ان ڈپارٹمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے غیر شرعی پروگراموں کو انعقاد کرنے سے پرہیز کرنے پر زور دیا اور دوسروں کی ناموس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تجویز دی اور مزید کہا کہ جتنا ممکن ہو سکے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرے جس کی شریعت محمدی اجازت دیتی ہو[3]۔

ہادی علی کرار استاد جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل نے اس پورے پروگرام میں نظامت کے فرائض انجام دینے اور بہترین اور منفرد انداز میں قصیدہ و منقبت خوانی کے اس مقابلے کو اپنے اختتام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سماجی مدد کے پروگرام

Ashiyana Project جیسے اقدامات، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو گھر فراہم کیے گئے۔

علی علیہ السّلام کی محبت؛ کفر اور ایمان کی پہچان

جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ اہتمام جشنِ مولود کعبہ کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز :جشنِ مولود کعبہ بمناسبت ولادتِ با سعادت یعسوب الدین, امام المتقین, امیر بیان, مولائے متقیان, قسیم الجنۃ و النار, امیرالمومنین حضرت امام علی بن ابیطالب علیہ السلام کی پر مسرت اور مبارک مناسبت سے جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشنِ محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

شدید سردی کی باوجود اس محفلِ میلاد میں ضلع بھر سے عاشقانِ امیرالمؤمنین اور علماء کونسل جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل سے منسلک علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کو آپ کے جد امجد کی ولادتِ باسعادت پر ہدیہ تبریک و مبارک بادی پیش کرتے ہوئے مولا امام علی علیہ السلام کے حضور اپنی عقیدت و احترام کا اظہار کیا، اس مبارک یوم پر جوانان انصار المہدی کے انچارج احمد حسین شیخ کی قیادت میں جوانانِ انصار المہدی جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ نے اثناء عشریہ چوک، اور احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کو دلہن کی طرح سجایا تھا

اور شدید سردی کے باوجود دن رات محنت کرکے 4 دنوں کے اندر احاطہ حوزہ علمیہ کو جشنِ مولود کعبہ کیلئے تیار کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ حجۃ الاسلام شیخ محمد علی محمد علی محمدی کی قیادت میں اثنا عشریہ نیٹ ورک کے جوان جشنِ مولود کعبہ کو براہ راست جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے چینل پر نشر کر رہے تھے، تاکہ گھر بیٹھے بزرگ اور بالخصوص ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں زیر تعلیم طلاب اور طالبات بھی اس جشن کا حصہ بن سکیں اور مستفید ہو سکیں[4]۔

عوامی و اجتماعی سرگرمیاں

انٹرنیشنل یوم قدسکے موقع پر احتجاجات اور کشمیر، فلسطین جیسے عالمی مسائل پر شعور بیدار کرنا۔

موجودہ قیادت (بعض کلیدی افراد)

  • صدر: حجت الاسلام و المسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی
  • سربراہان دیگر:نائب صدر، جنرل سیکرٹری، امام جمعہ وغیرہ ادارے کے انتظامی و روحانی امور میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

حوالہ جات