ابو حمزہ
ابو حمزہ | |
---|---|
![]() | |
پورا نام | ناجی ابو یوسف ماہر |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | فلسطین، غزه |
وفات | 2025 ء، 1403 ش، 1446 ق |
یوم وفات | 17 مارچ |
وفات کی جگہ | غزہ |
مذہب | اسلام، سنی |
مناصب | القدس بریگیڈز کے عسکری ترجمان |
ابو حمزہ ناجی ابو سیف ماہر جو ابو حمزہ معروف تھا، القدس بریگیڈز کے عسکری ترجمان تھے، جو فلسطین میں سرگرم تحریک جہاد اسلامی فلسطین کا عسکری ونگ ہے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور عسکری و سفارتی سطح پر تنظیم کے موقف کی ترجمانی کی۔ انہیں اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں اہم ترین فرد شمار کیا جاتا تھا، کیونکہ وہ اسلامی جہاد کی جانب سے نفسیاتی اور میڈیا کی جنگ کا مرکزی حصہ رہے۔
سوانح عمری
ابو حمزہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیلات محدود ہیں۔ وہ کئی برسوں تک سرایا القدس کے ترجمان رہے اور فلسطینی مزاحمت سے متعلق متعدد اہم مواقع پر بیانات جاری کیے۔ انھوں نے مزاحمت کے بیانیے کو عالمی سطح پر پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
میڈیا پر سرگرمیاں
ٹویٹر ابو حمزہ کا اکاؤنٹ کئی بار بند کیا۔ آخری بار 11 مئی 2021کو ان کا اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا، "سیف القدس" معرکے کے بعد جنگ بندی ہوئی تھی۔ وہ غزہ میں بہت خفیہ طریقے سے رہتے تھے۔ ان کا ظاہر ہونا کسی مخصوص جگہ یا وقت پر نہیں ہوتا تھا، وہ کبھی پریس کانفرنسز میں نظر آتے، کبھی غزہ کی مساجد میں، یا نیوز ایجنسیوں میں، کبھی سڑکوں پر، یا کسی دوسرے ٹی وی چینل پر بھی آتے تھے۔
پریس کانفرنسز اور بیانات
انہوں نے بار بار پریس کانفرنسوں اور فوجی بیانات میں شرکت کی، جہاں وہ سرایا القدس کے پیغامات اور اس کے موقف کو فلسطینی اور دنیا بھر کے عوام تک پہنچاتے تھے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے پہلے ہی روز صحافتی رپورٹس میں ابو حمزہ کی شہادت کی خبر دی گئی۔ فلسطینی میڈیا ن بتایا کہ اسرائیل نے انہیں ان کی بیوی شیماء ابو سیف، بھائی غسان مہیر ابو سیف اور ان کی بیوی سارہ ابو یوسف، ن کے بیٹے سیف غسان مہیرا ابو یوسف اور دیما مہیر ابو یوسف کے ساتھ شہید کیا۔
پھر سرایا القدس، جو تحریک جہاد اسلامی کا فوجی ونگ ہے، نے بھی 17 مارچ 2025ء بمطابق 1446 ہجری کو اپنے ترجمان ابو حمزہ کی شہادت کا اعلان کیا [1]۔
عسکری سرگرمیاں
وہ کے عسکری ترجمان کے طور پر تنظیم کے عسکری آپریشن اور پالیسیوں کو میڈیا تک پہنچانے کے ذمہ دار تھے۔ وہ نہ صرف فلسطینی عوام کے اندر تنظیم کی حکمت عملیوں کی وضاحت کرتے تھے بلکہ عالمی سطح پر بھی تنظیم کا موقف پیش کرتے تھے۔
شہادت
سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے مقامی ذرائع نے فلسطینی القدس بریگیڈ کے ترجمان کی شہادت کی اطلاع دی۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے غزہ پر گذشتہ رات کے حملے میں سرایا القدس کے ترجمان ناجی ابو سیف المعروف ابو حمزہ کی شہادت کی خبر ملی ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی عسکری شاخ ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی رژیم کے مجرمانہ حملوں میں آرٹلری یونٹ کے کمانڈر اور اس تحریک کی فوجی کونسل کے رکن محمد محمود بطران کو مرکزی بریگیڈ میں شہید کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اس مزاحمتی کمانڈر کے بچے اور بھائی بھی صہیونی دشمن کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح سے صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 254 تک پہنچ گئی ہے[2]۔
حوالہ جات
- ↑ ضیاء چترالی، ابو حمزہ کون تھا؟- شائع شدہ از: 19 مارچ 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 مارچ 2025ء۔
- ↑ سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، فلسطینی ذرائع- شائع شدہ از: 18 مارچ 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 مارچ 2025ء۔