سید علی خامنہ ای : ایرانِ اسلامی کے لیے استکبار کے خلاف جدوجہد ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ '13 آبان' زور اور دسیسوں کے مقابلے کی علامت ہے؛ ہماری قوم وہ پہلی قوم تھی جس نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
رویداد
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا (5 بعثت -11ھ) پیغمبر اکرم و حضرت خدیجہ کی بیٹی، امام علی کی زوجہ اور امام حسن، امام حسین، حضرت زینب و ام کلثوم کی والدہ ماجدہ ہیں.آپ اصحاب کسا یا پنجتن پاک میں سے ہیں جنہیں شیعہ معصوم مانتے ہیں۔ زہرا، بَتول و سیدۃ نساء العالمین آپ کے القاب اور اُمّ اَبیها آپ کی مشہور کنیت ہے.حضرت فاطمہؑ واحد خاتون ہیں جو نجران کے عیسائیوں سے مباہلہ میں پیغمبر اکرم کے ہمراہ تھیں.سورہ کوثر، آیت تطہیر، آیت مودت، آیت اطعام اور حدیث بِضعہ آپ کی شان اور فضیلت میں وارد ہوئی ہیں۔
امام حسن عسکری علیہ السلام اثنا عشریشیعوں کے گیا رہویں امام ہیں جو 232 ھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد امام ہادی علیہ السلام کو اس وقت کے خلیفہ نے سامرہ بلوایا ۔ وہ بھی اپنے والد کے ساتھ اس شہر میں چلے آئے اور اپنی شہادت تک عباسی خلفاء کے کارندوں کی نگرانی میں رہے۔