سید علی خامنہ ای :" ہم ماہِ شعبان میں داخل ہو چکے ہیں؛ یہ عبادت کا مہینہ ہے، توسل کا مہینہ ہے، مناجات کا مہینہ ہے؛«وَ اسمَع دُعائی اِذا دَعَوتُک، وَ اسمَع نِدائی اِذا نادَیتُک»؛یہ خداوندِ متعال کے ساتھ مناجات کا موسم ہے، پاکیزہ دلوں کو عظمت کے معدن سے، نور کے معدن سے جوڑنے کا موسم ہے؛ اس کی قدر کرنی چاہیے۔ یہ مناجاتِ شعبانیہ ایک ایسی بیش قیمت تحفہ ہے جو ہمیں عطا کیا گیا ہے۔"۔
رویداد
رجب ساتواں قمری مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جب بندوں پر خدا کی لامحدود رحمت پہلے سے زیادہ نازل ہوئی ہے۔
علی بن ابی طالب علیہ السلام امام علی اور امیر المومنین کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ تمام شیعہ مکاتب کے پہلے امام، ایک صحابی، راوی،کاتب وحی اور اہل سنت کے چوتھے خلیفہ ہیں۔