محمد شاہین
| محمد شاہین | |
|---|---|
| دوسرے نام | ابو عماد |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش کی جگہ | البقاع کیمپ اردن |
| یوم وفات | 17 فروری |
| مذہب | اسلام، سنی |
| مناصب | القسام کے ممتاز کمانڈر |
محمد شاہین
دشمن کو محمد شاہین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی
دشمن کو محمد شاہین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ حماس نے ایک بیان میں صیہونی رژیم کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنان میں القسام کے ممتاز کمانڈر محمد شاہین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے اپنے ایک بیان میں صیہونی رژیم کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنان میں القسام کے ممتاز کمانڈر محمد شاہین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید محمد شاہین اور ان کے خاندان نے اپنی زندگی مزاحمت کی راہ میں لٹائی، ان کی بے مثال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی رژیم مقبوضہ علاقوں کے باہر مزاحمتی رہنماوں کے قتل سے ہماری طاقت کو کمزور نہیں کر سکتی۔ حماس نے اپنے بیان میں زور دیا کہ صیہونی دشمن کو اس بزدلانہ اقدام اور وحشیانہ قتل و غارت گری کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی[1]۔
شہادت
حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے میں اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ابوالبراء کے نام سے معروف کمانڈر محمد ابراہیم شاہین صیہونی قابض فوج کے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں شہید ہوئے۔
القسام بریگیڈ نے ان کی شہادت پر فلسطینی عوام اور پوری عرب و اسلامی امت سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے جہادی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتفاضہ الاقصی سے لے کر طوفان الاقصی معرکے تک مزاحمت کی اور صیہونی دشمن کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ محمد شاہین نے سالہا سال مختلف جہادی محاذوں پر پیش پیش رہ کر خدمات انجام دیں اور بالآخر اپنے بھائی شہید حمزہ شاہین اور دیگر شہداء کے ساتھ جاملے۔
القسام بریگیڈ اپبت عہد اور فلسطینی قوم سے وفاداری کے عزم پر قائم ہے اور جہاد اور قربانی کے راستے پر گامزن رہے گی۔ یہ جدوجہد اللہ کی نصرت سے فلسطینی عوام کی آزادی اور وطن واپسی کے خواب کی تکمیل تک جاری رہے گی[2]۔
حوالہ جات
- ↑ دشمن کو محمد شاہین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، حماس-شائع شدہ از: 17 فروری 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 18 فروری 2025ء۔
- ↑ القسام کی جانب سے محمد شاہین کی شہادت کی تصدیق- شائع شدہ از: 17 فروری 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 18 فروری 2025ء۔