"سید محمد صفدر شاہ گیلانی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 53: | سطر 53: | ||
{{کالم کی فہرست|4}} | {{کالم کی فہرست|4}} | ||
* صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، | * صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، | ||
* حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ امین شہیدی، | * [[محمد امین شہیدی|حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ امین شہیدی،]] | ||
* پیر صفدر شاہ گیلانی، | * پیر صفدر شاہ گیلانی، | ||
* مولانا سمیع الحق، | * مولانا سمیع الحق، | ||
سطر 59: | سطر 59: | ||
* خرم نواز گنڈاپور، | * خرم نواز گنڈاپور، | ||
* حافظ سعید احمد، | * حافظ سعید احمد، | ||
* لیاقت | * [[لیاقت بلوچ]]، | ||
* اعجاز چودھری، | * اعجاز چودھری، | ||
* پیر سید علی شاہ | * پیر سید علی شاہ | ||
سطر 71: | سطر 71: | ||
* حافظ عبدالرحمن مکی، | * حافظ عبدالرحمن مکی، | ||
* حافظ عبدالرحمن مکی، | * حافظ عبدالرحمن مکی، | ||
* اسد عباس نقوی، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد عارف واحدی، | * اسد عباس نقوی، | ||
* حجۃ الاسلام والمسلمین محمد عارف واحدی، | |||
* پیر محمد دیوان مسعود چشتی، | * پیر محمد دیوان مسعود چشتی، | ||
* پیر ہارون گیلانی ہارون، مرزا حسیب | * پیر ہارون گیلانی ہارون، مرزا حسیب | ||
سطر 88: | سطر 89: | ||
* عبدالمصطفٰی چشتی، | * عبدالمصطفٰی چشتی، | ||
* مولانا سید ظہیر شاہ، | * مولانا سید ظہیر شاہ، | ||
* شیخ رشید، | * شیخ رشید، | ||
* مولانا فضل | * [[فضل الرحمان|مولانا فضل الرحمان]]، | ||
* یوسف شاہ، | * یوسف شاہ، | ||
* مولانا محمد علی نقشبندی، | * مولانا محمد علی نقشبندی، | ||
* ضیاء الحق نقشبندی۔ | * ضیاء الحق نقشبندی۔ | ||
{{اختتام}} | {{اختتام}} | ||
اس اجلاس کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور ہم بیرونی ممالک کے دباؤ کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ اسلامی قوانین کو ہٹانے یا بحال کرنے کے لیے اگر کوئی ادارہ اسلامی قانون کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ہم اسلامی قانون کی حفاظت کے لیے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دیں گے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ [[احمدیہ|قادیانیوں]] کو جو ملک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، ان کو معزول کرے۔ جلد از جلد پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قادیانیوں کی حمایت کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔ |
نسخہ بمطابق 14:59، 11 جون 2024ء
سید محمد صفدر شاہ گیلانی
اتحاد کانفرنس اتحاد کی آواز کو دنیا کے کانوں تک پہنچا سکتی ہے
ان کا کہنا ہے کہ اسلامی اتحاد کانفرنس جیسی کانفرنسوں کے انعقاد سے امت اسلامیہ کے اتحاد کی آواز کو دنیا کے کانوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عیدگاہ شریف کی قربان گاہ پر بیٹھنے والے مفتی پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے 37ویں بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس کے ویبنار میں کہا: آج امت اسلامی عالمی استکباری سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے، وہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم مسلمان متحد ہو کر دشمن کے مقابلے میں مضبوط بنیاد اور آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں تو دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آج کفار امت مسلمہ کو مسخر کرنا چاہتے ہیں۔ مفتی صفدر شاہ گیلانی نے کہا: امت اسلامیہ کے مسائل اور چیلنجز ان کے اپنے ہاتھ سے ہی حل ہوں گے، اس لیے انہیں تفرقہ سے بچنا چاہیے اور ظالم طاقتوں کے خلاف لڑنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی اتحاد کانفرنس جیسی کانفرنسوں کے انعقاد سے امت اسلامیہ کے اتحاد کی آواز کو دنیا کے کانوں تک پہنچایا جا سکتا ہے اور ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کی بھرپور کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج مسلمانوں کو اٹھنے اور اسرائیل و یہودیت اور ان کی سازشوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے کہا: علماء اور مفکرین مسلمانوں کو اتحاد کی طرف لے جائیں، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، کفار کی سازشوں کے خلاف فتح ممکن نہیں ہے
عملی اتحاد کے حصول کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان
جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رکن نے کہا: تمام مذاہب کے پیروکار بھائی بھائی ہیں، جو لوگ ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وہ متکبر اور شیطان ہیں۔ عملی اتحاد کے حصول کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان۔ جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رکن سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا: قوم کے زوال کے اسباب کیا ہیں اور ہم کیسے متحد ہو سکتے ہیں؟ استعمار کے خلاف کیسے متحد ہو سکتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا: جب خانہ کعبہ سے اسرائیل کی حمایت کی آواز بلند ہوتی ہے تو ہم اسلامی اتحاد کی آواز اور کہاں سن سکتے ہیں؟ سید محمد صفدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جو بھی کہیں، ہمیں اس پر عمل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا: آج ہمیں اتحاد امت کی سخت ضرورت ہے اور اس میدان میں الکرم اسمبلی کا کام قابل تحسین ہے۔
انہوں نے تاکید کی: تمام مسلکوں کے پیروکار بھائی بھائی ہیں اور جو لوگ ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ متکبر اور شیطان ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رکن نے عملی اتحاد کے حصول کے لیے ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا [1]۔
عراقی سفیر سے ملاقات
پاکستان میں متعین عراق کے سفیر حامد عباس لاطفہ نے کہا ہے کہ کہ سیرت رسول ؐ ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ اس پر مکمل عمل کرنے سے ہم ہر سطح پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور ملت واحدہ بن سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر سید محمد صفدر شاہ گیلانی سے گزشتہ روز اسلام آباد میں خصوصی ملاقات میں کیا، انھوں نے کہا کہ اغیار کی سازشوں کا مقابلہ ہمارے اتحاد سے ہی ممکن ہے[2]۔
وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں
وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں تمام محکموں میں ہر سطح پر افسران نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سابقہ حکومتوں کی نسبت رشوت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بیورکریٹس من مانیاں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے آزاد کشمیر کے دورہ سے واپسی پر مرکزی دفتر میں ایک نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔
وفد کی قیادت صاحبزادہ ظل ِعمر ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ وفد میں مفتی محمد اشرف، مولانا ارتضیٰ نورانی، علامہ نعیم جاوید نوری، چودھری نجابت علی تارڑ شامل تھے۔ انہوں نے میر پور میں ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کے انتخابی اجلاس میں شرکت کی جبکہ جمعیت علماء آزاد کشمیر کے اجلاس کی صدارت کی پیر صفدر شاہ نے کہا کہ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے مہنگائی، بے روزگاری کے مارے عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں غربت سے تنگ آئے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں کسی سطح پر عوام کی شنوائی نہیں ہے حکومت کی رٹ کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی ہے ۔پیر صفدر شاہ آج ملتان روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کریں گے [3]۔
ہالینڈ میںگستاخانہ خاکوں کیخلاف دینی جماعتوں کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
سگیاں چوک میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی خطاب کرتے ہوئے کہا: کہ روشنی خیالی کے نام پر توہین قابل قبول نہیں ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ایک منظم سازش کے تحت دنیا بھر کے امن کو تباہ کرکے انتشار اور فساد پھیلایا جا رہا ہے اسلام امن اور محبت کا دین ہے انہوں نے کہا کہ اب مغرب کا سورج ڈوب چکا ہے اور اسلام کا سورج دنیا میں اپنی روشنی بکھیر رہا ہے علماء نے مطالبہ کیا کہ نئی منتخب پارلیمنٹ غیرت ایمانی کا مظاہرے کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کریں اور اپنا سفیر واپس بلوا کر ہالینڈ سے سفارتی ،معاشی تعلقات ختم کئے جائیں گے [4]۔
شیریں مزاری کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں وہ مقام اور وقت کا تعین کرکے بتائیں ہم گھریلو تشدد بل کو غیر شرعی ثابت نہ کر سکے تو جو مرضی سزا تجویز کر دیں۔
قرآن و سنت میں ہر سماجی معاشرتی مسائل کا حل موجود ہے کوئی رشتہ دار یا غیر رشتہ دار کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو اور بعد ازاں جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے قبل اسلامی نظریاتی کونسلاور متحدہ علما بورڈ شرعی عدالت سے رہنمائی حاصل کی جاتی [5]۔
علامہ ساجد نقوی سے سے ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے پیر سید صفدر شاہ گیلانی کی ملاقات۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور مرکزی سیکریٹری جنرل جناب پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی رہائشگاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور مرکزی سیکریٹری جنرل جناب پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائشگاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاھد آخوندزادہ بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو مزید مضبوط کرنے، اتحاد بین المسلمین کی فضا کو بہتر بنانے، ملک میں ملی، مذھبی، سیاسی امور اور موجودہ بحرانوں کے حوالے سے مفصل گفتگو اور مشاورت عمل میں لائی گئ [6]۔
ایم ڈبلیوایم وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کی لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت
علامہ ظہیر الحسن کربلائی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام (لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس) ملک بھر کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت۔
اجلاس جمعیت علمائے پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر کی زیر صدارت اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی نظامت میں منعقدہ ہوا۔علامہ ظہیر کربلائی کی سربراہی میں وفد میں برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی بھی شامل تھے۔ تمام جماعتوں کے سربراہوں نے خطابات کیے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ظہیر کربلائی نے خطاب کیااور مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا [7]۔
پاکستان میں سپریم کونسل پاکستانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس
پاکستان کی سینیٹ کی قرارداد کے جواب میں، جس نے اس ملک کے قانون سے ختم نبوت کے حلف کو ہٹا دیا، پاکستانی علماء کے ایک گروپ نے جمعیت علمائے اسلام (نورانی) کی جانب سے پاکستان کی جماعتوں کا جنرل اجلاس ڈاکٹر صاحبزادہ کی صدارت میں تحفظ ختم نبوت و اقدس کے عنوان سے منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے ختم نبوت قانون میں ختم نبوت کے حلف کو ختم کر دیا گیا ہے اس نامناسب اقدام کی وجہ سے مسلمانوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ ختم نبوت کے قانون کی پاسداری کے لیے ایک سپریم کونسل تحفظ ختم نبوت کے عنوان سے تشکیل دیا گیا۔ اس اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اس سپریم کونسل اصلی ممبران مندرجہ ذیل ہیں:
- صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،
- حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ امین شہیدی،
- پیر صفدر شاہ گیلانی،
- مولانا سمیع الحق،
- شیخ رشید احمد،
- خرم نواز گنڈاپور،
- حافظ سعید احمد،
- لیاقت بلوچ،
- اعجاز چودھری،
- پیر سید علی شاہ
- منور حسین جماعتی،
- جمشید دستی،
- فضل الرحمان خلیل،
- سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،
- میاں جلیل احمد شرقپوری،
- خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،
- صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری،
- حافظ عبدالرحمن مکی،
- حافظ عبدالرحمن مکی،
- اسد عباس نقوی،
- حجۃ الاسلام والمسلمین محمد عارف واحدی،
- پیر محمد دیوان مسعود چشتی،
- پیر ہارون گیلانی ہارون، مرزا حسیب
- صاحبزادہ محمد امین الدین سیالوی،
- میاں قادر احمد،
- محمد عبدالحق اعوان،
- شیخ مشتاق علی ادوکیت،
- فرید احمد پراچی،
- مولانا اللہ وسایا،
- پیر عبدالرحیم نقشبندی،
- حافظ طاہر محمود اشرفی،
- محمد نعیم اللہ فاروقی،
- پیر سید عثمان نوری،
- حجۃ الاسلام حسن رضا ہمدانی،
- حجۃ الاسلام اعجاز بہشتی،
- عبدالمصطفٰی چشتی،
- مولانا سید ظہیر شاہ،
- شیخ رشید،
- مولانا فضل الرحمان،
- یوسف شاہ،
- مولانا محمد علی نقشبندی،
- ضیاء الحق نقشبندی۔
اس اجلاس کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور ہم بیرونی ممالک کے دباؤ کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ اسلامی قوانین کو ہٹانے یا بحال کرنے کے لیے اگر کوئی ادارہ اسلامی قانون کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ہم اسلامی قانون کی حفاظت کے لیے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دیں گے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قادیانیوں کو جو ملک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، ان کو معزول کرے۔ جلد از جلد پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قادیانیوں کی حمایت کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔
- ↑ اعلام آمادگی برای همکاری با ایران جهت تحقق وحدت عملی(عملی اتحاد کے حصول کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان)-taghribnews.com-(فارسی زبان)- شائع شدہ از: 11 دی 1400ش- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 خرداد 1403ش۔
- ↑ سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی عراق کے سفیر کے ساتھ ملاقات-dunya.com.pk-شائع شدہ از: 25 ستمبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2024ء۔
- ↑ وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں :سید صفدر شاہ گیلانی- roznama92news.com- شائع شدہ از: 14 فروری 2019ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2024ء۔
- ↑ ہالینڈ میںگستاخانہ خاکوں کیخلاف دینی جماعتوں کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے-jang.com.pk- شائع شدہ از: 18 اگست 2018ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2024ء۔
- ↑ شیریں مزاری کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں‘ پیر صفدر شاہ گیلانی-jang.com.pk-شائع شدہ از: 6 جولائی 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 11 جون 2024ء۔
- ↑ علامہ ساجد نقوی سے صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور پیر سید صفدر شاہ گیلانی کی ملاقات / اتحاد بین المسلمین سمیت مختلف امور پر بات چیت-ur.hawzahnews.com-شائع شدہ از: 20 جون 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 11 جون 2024ء۔
- ↑ علامہ ظہیرالحسن کربلائی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کی لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت-mwmpak.org- شائع شدہ از: 31 اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 11 جون 2024ء۔