زمرہ:قمری مہینے
قمری مہینے قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔
ہجری یا اسلامی تقویم کے مہینے
- محرّم یا محرم الحرام
- صفر یا صفر المظفر
- ربیع الاول
- ربیع الثانی
- جمادی الاول
- جمادی الثانی
- رجب یا رجب المرجب
- شعبان یا شعبان المعظم
- رمضان یا رمضان المبارک
- شوال یا شوال المکرم
- ذوالقعدۃ
- ذوالحجۃ
زمرہ «قمری مہینے» میں صفحات
اس زمرہ کے کل 23 صفحات میں سے 23 صفحات درج ذیل ہیں۔