مندرجات کا رخ کریں

ایران نے امریکہ-اسرائیل کو ہر محاذ پر ناکام کیا(نوٹس اور تجزیے)

ویکی‌وحدت سے

ایران نے امریکہ-اسرائیل کو ہر محاذ پر ناکام کیا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل جیسی طاقت کے سامنے ایران نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ ان کے پاس بہت بڑی فوج اور انتہائی مہلک جنگی ساز و سامان ہے، لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ امریکہ اور اسرائیل کے پاس صرف تباہی پھیلانے کی طاقت ہے، جنگ جیتنے کی نہیں۔ انہوں نے یہی کام ہر اُس ملک میں کیا ہے جس پر انہوں نے حملہ کیا۔ لیکن ایران نے اس 35 دن کی جنگ میں ثابت کر دیا کہ جنگ صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتی بلکہ اچھی حکمتِ عملی اور دشمن کے حملوں کا مؤثر جواب دے کر اپنے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں [1]۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل جیسی طاقت کے سامنے ایران نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ ان کے پاس بہت بڑی فوج اور انتہائی مہلک جنگی ساز و سامان ہے، لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ امریکہ اور اسرائیل کے پاس صرف تباہی پھیلانے کی طاقت ہے، جنگ جیتنے کی نہیں۔

انہوں نے یہی کام ہر اُس ملک میں کیا ہے جس پر انہوں نے حملہ کیا۔ لیکن ایران نے اس 35 دن کی جنگ میں ثابت کر دیا کہ جنگ صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتی بلکہ اچھی حکمتِ عملی اور دشمن کے حملوں کا مؤثر جواب دے کر اپنے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ہم اپنے اس مختصر مضمون میں یہ ثابت کریں گے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیلی اتحاد کو بری طرح شکست دی ہے اور یہ دونوں ممالک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

  1. دنیا کے اہم توانائی راستے "آبنائے ہرمز" پر اب بھی ایران کا کنٹرول ہے، جسے بند کرنے کی صلاحیت نے ایران کو ایک بڑی سیاسی برتری دی ہے۔
  2. ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے امریکہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور انہیں دوبارہ تعمیر کرنے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔
  3. ایران نے عرب ممالک کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ امریکہ ان کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں، جس کے بعد انہوں نے متبادل راستوں پر غور شروع کر دیا۔
  4. ایران دنیا کا واحد ملک ہے جس نے امریکہ کے سب سے مہنگے اور ناقابلِ شکست سمجھے جانے والے F-35 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کی عالمی سطح پر چرچا ہو رہی ہے۔
  5. ایرانی فوج نے امریکہ اور اسرائیل کے سینکڑوں مہنگے ڈرون اور جنگی طیارے مار گرائے۔
  6. ایران نے اسرائیل میں ہر طرف تباہی مچائی جس میں سینکڑوں دشمن مارے گئے۔
  7. ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ریڈار اور دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا، اور اب جہاں چاہتا ہے وہاں اپنی میزائلوں سے کامیابی سے نشانہ بناتا ہے۔
  8. ایران نے اسرائیل کے اہم ایٹمی شہر دیمونا پر کامیاب حملہ کیا، جس سے اسرائیل کو بڑا دھچکا لگا۔
  9. ایران نے نیٹو ممالک میں دراڑ ڈال دی، جس کی وجہ سے کوئی بھی نیٹو ملک امریکہ کا ساتھ دینے نہیں آیا۔
  10. ایران نے پہلی بار کھل کر عالمی منڈی میں اپنا تیل فروخت کیا، جس سے اسے کئی گنا فائدہ ہوا۔
  11. پہلی بار پوری دنیا کی رائے ایران کے حق میں رہی، یہاں تک کہ امریکی عہدیداروں نے اس جنگ کو غیر قانونی قرار دے کر استعفے دے دیے۔
  12. پہلی بار یورپی ممالک کھل کر امریکہ کے خلاف بول رہے ہیں اور انہوں نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔
  13. ایران اور اس کے حمایت یافتہ مزاحمتی گروہوں نے امریکہ اور نیٹو کو مکمل طور پر عراق چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
  14. عمان اور قطر جیسے ممالک نے ایران کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور امریکی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کی۔
  15. ایرانی پالیسیوں اور عسکری صلاحیتوں کی وجہ سے عرب ممالک کھل کر امریکہ کا ساتھ نہ دے سکے۔
  16. پوری دنیا میں ایران کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی اور لوگ کھل کر اس کی مدد کے لیے آگے آئے۔
  17. امریکہ اور اسرائیل ابھی تک اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکے۔
  18. امریکہ کے طاقتور اور خطرناک سمجھے جانے والے جنگی بحری جہازوں کو خلیج سے پیچھے ہٹنا پڑا اور ایران نے ان پر میزائلوں کی بارش کر دی۔
  19. پوری دنیا میں امریکی پالیسیوں پر تنقید ہو رہی ہے۔
  20. میناب کے اسکول پر حملے کے بعد امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا۔
  21. ایران کی واضح پالیسی اور نپی تلی اور مؤثر کارروائیوں کی وجہ سے امریکہ کو توانائی کے مراکز پر حملے روکنے پڑے۔

اس کے علاوہ ایران نے اس جنگ میں اور بھی بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں یہاں اختصار کی وجہ سے بیان نہیں کیا گیا[2]۔

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. تحریر: مولانا سید محمد حیدر
  2. ایران نے امریکہ-اسرائیل کو ہر محاذ پر ناکام کیا- شائع شدہ از: 3 اپریل 2026ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 3 اپریل 2026ء