خلیل الحیہ
خلیل الحیہ | |
---|---|
فائل:خلیل 12.jpg | |
دوسرے نام | ابو اسامہ |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1960 ء، 1338 ش، 1379 ق |
یوم پیدائش | 5نومبر |
پیدائش کی جگہ | فلسطین، غزه |
مذہب | اسلام، سنی |
مناصب | تحریک حماس نائب سربراہ، اور حماس کے میڈیا آفس کے سربراہ |
خلیل الحیہ خلیل اسماعیل ابراہیم الحیہ (ابو اسامہ) ایک فلسطینی سیاست دان، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فلسطینی قانون ساز کونسل میں نائب، تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن، غزہ کی پٹی میں تحریک کے نائب سربراہ، اور حماس کے میڈیا آفس کے سربراہ، اور ایک کمانڈر ہے۔ ان پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے، ان کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 19 افراد شہید ہو گئے۔
سوانح عمری
5 نومبر 1960ء غزہ میں پیدا ہوا، آپ شادی شدہ ہیں اور آپ کے سات بچے ہیں ، ان میں سے دو شہید گئے ہیں یعنی اسامہ الحیہ اور حمزہ الحیہ۔
تعلیم
- سنہ 1997ء میں سوڈان کی یونیورسٹی آف ہولی قرآن اینڈ اسلامک سائنسز سے سنت و حدیث سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
- سنہ 1989ء میں یونیورسٹی آف اردن سے سنن اور حدیث سائنسز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
- 1983ءعیسوی میں غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
اسرائیلی جیلوں میں
انہیں 1990 کی دہائی کے اوائل میں تین سال تک قید رکھا گیا اوراسے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ 2007ء میں، آپ ایک اسرائیلی قاتلانہ حملے میں بچ گیا، آپ چھاپے کے مقام پر موجود نہیں تھے، اور اس واقعے کے نتیجے میں اس کے خاندان کے 7 افراد شہید ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے 2014ء میں دوبارہ غزہ کی جنگ میں ان کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہو گیا اور اس کے خاندان کے متعدد افراد مارے گئے۔