خالد مشعل

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 15:29، 23 جنوری 2024ء از Mahdipor (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
خالد مشعل
خالد مشعل 2.jpg
پورا نامخالد مشعل
ذاتی معلومات
پیدائش1956 ء، 1334 ش، 1375 ق
پیدائش کی جگہفلسطین
مذہباسلام، سنی
مناصبحماس کے سیاسی رہنما

خالد مشعل 1956 میں فلسطین کے مشہور شہر سلواد قضاء رام اللہ میں پیدا ہوئے وہ حماس کے موجودہ سیاسی رہنما ہیں۔

تعلیم

خالد کی ابتدائی تعلیم سلواد میں ہوئی- مڈل ، ہائی اور اعلٰی تعلیم کویت میں حاصل کی- کویت یونیورسٹی سے انہوں نے فزکس میں بی اے آنرز کیا- اسی یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ کے اسلام پسند حلقے اور وہاں کے فلسطینی طلبہ کی یونین کی سرگرمیوں کی قیادت بھی وہ کرتے رہے-

تحریکی خدمات

خالد حماس کے تاسیسی رکن اور سیاسی مشیر رہے ہیں- 1996 میں وہ سیاسی شعبے کے صدر منتخب ہوئے تھے- 25ستمبر 1997ء کو اسرائیلی انٹلی جنس کے کارکنوں نے خالد پر قاتلانہ حملہ کیا جو ناکام ہو گیا- اس حملے کی ناکامی کے نتیجے میں تحریک حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی رہائی عمل میں آئی [1].

حوالہ جات

  1. حماس قیادت 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2018