سید علی خامنہ ای : مجاہد ہیرو، کمانڈر یحیی سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے، مدبرانہ کوششوں اور شجاعت سے اس کے منہ پر طمانچہ مارا، اس علاقے کی تاریخ میں 7 اکتوبر جیسی ضرب اپنی یادگار کے طور پر چھوڑی، جس کی بھرپائی ناممکن ہے اور اس کے بعد عزت و سربلندی کے ساتھ شہدا کی معراج کے لئے پرواز کر گئے۔
رویداد
ربیع الثانی ربیع الثانی جسے ربیع الآخر بھی کہا جاتا ہے ہجری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ اس مہینے کا سب سے اہم واقعہ امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم ولادت ہے جو 8 ربیع الثانی 232 قمری مہینے کو پیش آیا اور اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔
امام حسن عسکری علیہ السلام اثنا عشریشیعوں کے گیا رہویں امام ہیں جو 232 ھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد امام ہادی علیہ السلام کو اس وقت کے خلیفہ نے سامرہ بلوایا ۔ وہ بھی اپنے والد کے ساتھ اس شہر میں چلے آئے اور اپنی شہادت تک عباسی خلفاء کے کارندوں کی نگرانی میں رہے۔