"محمدحسن اختری" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 99: سطر 99:
خداوند عالم متعال سے دعا کرتا ہوں کہ شہدائے اسلام خصوصا اس دردناک واقعے کے شہدا کو ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و اجر عنایت فرمائے۔
خداوند عالم متعال سے دعا کرتا ہوں کہ شہدائے اسلام خصوصا اس دردناک واقعے کے شہدا کو ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و اجر عنایت فرمائے۔
                                                                      
                                                                      
و انا للہ و انا الیہ راجعون


                                                                        و انا للہ و انا الیہ راجعون
محمد حسن اختری


                                                                          محمد حسن اختری
چیئرمین سپریم کونسل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی


                                                      چیئرمین سپریم کونسل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
مینیجنگ ڈائریکٹر برائے عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن
                                                                          <ref>[https://ur.abna24.com/story/1105131 آیت اللہ اختری کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور شہدائے مچھ کے اہل خانہ کی قدردانی]-ur.abna24.com- شائع شدہ از: 16 جنوری 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 16 نومبر 2024ء۔</ref>


                                                      مینیجنگ ڈائریکٹر برائے عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن <ref>[https://ur.abna24.com/story/1105131 آیت اللہ اختری کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور شہدائے مچھ کے اہل خانہ کی قدردانی]-ur.abna24.com- شائع شدہ از: 16 جنوری 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 16 نومبر 2024ء۔</ref>
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:شخصیات]]
[[زمرہ:شخصیات]]
[[زمرہ:ایران]]
[[زمرہ:ایران]]

نسخہ بمطابق 20:28، 16 نومبر 2024ء

محمدحسن اختری
محمد حسن اختری.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش کی جگہسمنان ایران
اساتذہ
مذہباسلام، شیعہ
مناصب

محمدحسن اختری اہل بیت عالمی اسمبلی کے سابق سکریٹری جنرل اور فقہ اور اصول میں اعلی تعلیم حاصل کی ہے، اور لبنان کی امام موسی صدر یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی ہے اور آپ عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی سپریم کونسل کے سابق رکن ہیں۔

سوانح حیات

محمد حسن اختری سنہ 1324ء میں شہر سمنان میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

اساتذہ

انہوں نے ابتدائی اور درمیانی تعلیم اور دروس کو مندرجہ ذیل اساتذہ سے حاصل کیے:

  • آدینہ وند،
  • کوکبی،
  • حاج حسن‏ آقا تهرانی،
  • جلال گلپایگانی،
  • سید علی محقق داماد،
  • رضوانی،
  • شیخ نصرالله شاه ‏آبادی،
  • قدیری،
  • جنتی،
  • راستی کاشانی،
  • شهید بهشتی،
  • شهید مدنی
  • ایت اللہ مشکینی۔

اور انہوں اعلی سطح کے تعلیم ان اساتذہ سے حاصل کیے:

محمد حسن اختری شہید مطہری اور امام موسیٰ صدر کے فلسفہ اور کلام کی تعلیم کی اور جدید اور کلاسیکی عربی پر مکمل عبور کے علاوہ، اس کے پاس ابوالنور یونیورسٹی اور عرب رائٹرز یونین سے دو اعزازی ڈاکٹریٹ ہیں۔

سیاسی جدوجہد

1351 ش میں ایران واپس آنے کے بعد، پہلوی حکومت کے آلہ کاروں اور سیکورٹی فورس نے انہیں دوسری بار گرفتار کر کے قید کر دیا، اور رہائی کے بعد اسے دوبارہ ملک سے باہر سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس لیے آپ حوزہ کے اعلیٰ سطح پر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے قم واپس آگئے۔ ان کی سیاسی جدوجہد کا تسلسل انہیں تیسری بار قید کا باعث بنا اور یہ اسیری انقلاب کے کامیابی یعنی 12 بہمن 1357ش یوم اللہ تک جاری رہی۔

اسلامی انقلاب کی فتح اور بعض قومی بدامنی کے پیدا ہونے کے بعد، امام خمینی کے حکم پر انہیں امور کو منظم کرنے کے لیے بافت کرمان روانہ کر دیا۔ تعمیراتی جہاد (جہاد سازنگی) کے مقدس ادارے کے قیام کے ساتھ ہی آپ کو امام راحل نے اس شہری اور جہادی تنظیم میں اپنا نمائندہ مقرر کیا اور ساتھ ہی سمنان کا امام بھی نمائندہ مقرر کیا۔

جہاد سازندگی کے ادارے کو وزارت میں تبدیل کرنے کے بعد، انہوں نے اس وزارت کے پارلیمانی نائب کی ذمہ داری سنبھالی۔ یہاں تک کہ جب لبنان اور فلسطین کے حالات مزید نازک ہوتے گئے، 1365 میں انہیں شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفیر بنا کر دمشق بھیجا گیا۔ یہ مشن معمول کے برعکس اور سپریم لیڈر کی منظوری سے 12 سال سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

سفارتخانے کے سالوں کے دوران ان کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ تھی کہ آپ لبنان کی حزب اللہ تحریک کی حمایت کریں اور خطے میں اس تحریک کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی کوشش کریں اور لبنان اور فلسطین کی اسلامی مزاحمت کا دفاع کریں۔ حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے اجلاسوں میں مسلسل شرکت کرتے ہوئے اور اس تحریک کی حمایت کرتے ہوئے، لبنان میں کمر توڑ اندرونی تنازعات کو حل کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ، انہوں نے ایک ایسا عمل شروع کیا جو بالآخر جنوب میں مقبوضہ علاقوں کو صیہونی غاصبوں اور ناپاک وجود سے آزاد کرانے کا باعث بنا۔

1377ش میں، وطن واپسی پر، آپ سپریم لیڈر کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر ہوئے، جو 1385 تک جاری رہا۔ آپ مادام العمر عالمی اہل بیت اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن ہیں اور سپریم لیڈر کے حکم سے انہیں عالمی اہل بیت اسمبلی کا چوتھا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ اپریل 1383۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسلمانوں اتحاد اور اسلامی مذاہب کے بارے میں بہت سی تقاریر اور سرگرمیاں سر انجام دیے ہیں۔

نظریات

ان کے خیالات ان کے الفاظ میں دیکھے جا سکتے ہیں، جیسے: ہم سب مذاہب اسلامی کے درمیان کے اتحادا اور وحدت کی بات کرتے ہیں، لیکن ہم بھول گئے کہ خدا نے قرآن میں اتحاد قائم کرنے کے لیے کیا کہا ہے۔ قرآن پاک میں خدا نے فتنہ پھیلانے والوں اور تفرقہ ڈالنے والوں کی طرف اشارہ ہے۔ خدا قرآن میں فرماتا ہے: نہ آپس میں لڑو اور نہ لڑو اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے والوں کو مسلمان نہیں سمجھتے اور ہمیں فتنہ پھیلانے والوں سے خود کو الگ کرنا چاہیے۔

علماء اسلام کو چاہیے کہ وہ اسلامی معاشرے میں تفرقہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کریں اور ان کا تعارف کرائیں۔ کچھ حکومتیں ہیں جو حرمین شریفین کا پرچم لہرا کر مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرتی ہیں۔ خدا فرماتا ہے کہ تفرقہ ڈالنے والوں کو اپنے سے دور رکھو تاکہ تمہارے معاشرے میں اتحاد پیدا ہو۔ ہمارا معاشرہ اس وقت تک اتحاد تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہمارے علماء، اساتذہ اور طلباء منحرف تحریکوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔ دوسری طرف اتحاد کو نقصان پہنچانے والے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

ہمیں میڈیا کے سامنے میڈیا کی سہولیات استعمال کرنا ہوں گی جو اتحاد کو نقصان پہنچاتی ہیں تاکہ ہم ان کے خلاف کھڑے ہو سکیں۔ قرآن کریم میں خدا کے الفاظ کے مطابق، انہوں نے واضح کیا: کچھ اسلامی حکومتیں ہیں جو یمن پر بمباری کرنے کے لئے اتحاد تشکیل دیتی ہیں، جبکہ خدا قرآن پاک میں فرماتا ہے: جنگ کو بھڑکانے کے لئے کچھ نہ کرو۔ لیکن کچھ اسلامی ممالک جنگیں شروع کر دیتے ہیں [1]۔

آیت اللہ اختری کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور شہدائے مچھ کے اہل خانہ کی قدردانی

آیت اللہ محمد حسن اختری نے مچھ کے گیارہ کان کنوں کی بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان سے اس طرح کی دھشتگردانہ کاروائیوں پر روک تھام لگانے کی اپیل کی۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے قتل عام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آیت اللہ محمد حسن اختری نے ایک تسلیتی اور مذمتی پیغام جاری کیا ہے۔ آیت اللہ اختری نے اپنے پیغام میں ہزارہ برادری کے گیارہ کان کنوں کی شہادت پر امام زمانہ (ع)، شہیدوں کے اہلخانہ اور تمام پیروان اہل بیت(ع) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کے عاملین کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے متن کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

﴿ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُون ﴾

(اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جسے آیات الٰھیہ کی یاد دلائی جائے اور پھر اس سے اعراض کرے تو ہم یقینا مجرمین سے انتقام لینے والے ہیں۔) (قرآن مجید۔ سورہ سجدہ۔ آیت ۲۲) انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ عالمی معاشرہ خصوصا امت اسلامی کئی دہائیوں سے انتہا پسند تکفیری گروہوں کی وحشتناک بربریت کی چکی میں پس رہی ہے اور آل سعود کی جرائم پیشہ رژیم اور اس کے مزدور وہابی مختلف ممالک خاص طور پر پاکستان میں مسلسل پیروان اہل بیت(ع) کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تکفیری وہابیوں کے جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ اور بے گناہ انسانوں کے مسلسل قتل عام پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذلت آمیز خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان ممالک کی حکومتیں، عدالتی، سکیورٹی اور عسکری ادارے بھی ان ٹولیوں کی شناخت میں یا ناکام رہے ہیں یا جان بوجھ کر انہیں سامنے نہیں لا رہے ہیں تاکہ انہیں سزا دیں یا ان کا قلع قمع کریں اور ہر آئے دن دھشتگردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں دسیوں بے گناہ انسانوں کے دلسوز واقعات کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے "مچھ" میں حالیہ دردناک دھشتگرانہ کاروائی اور گیارہ بے گناہ کان کنوں اور زحمت کشوں کے بے دردی سے قتل نے تمام مسلمانوں اور پیروان اہل بیت (ع) کے دلوں کو غم و اندوہ سے بھر دیا۔ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے اس دلسوز سانحے پر امام عصر حجت بن الحسن العسکری (عج)، حوزات علمیہ اور ستم دیدہ گھرانوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں۔

نیز اس دردناک سانحے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے بزور اپیل کرتا ہوں کہ جتنا جلدی ممکن ہو اس جرم کے مرتکبین کی شناخت کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ دوسرے سنگ دل دھشتگردوں کے لیے درس عبرت ہو۔ میں خود پر لازم سمجھتا ہوں کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا شکریہ ادا کروں کہ انہوں نے بروقت مکمل ہوشیاری اور ہمدردی سے پیغام جاری کر کے ایک نئے بحران سے بچا لیا نیز علمائے اسلام، مسلمان حکومتوں اور علمی و سماجی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے حادثات و واقعات کی روک تھام کے لیے ان سے ٹھوس اقدام کرنے اور مظلوم و ستمدیدہ افراد کی حمایت کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

شہدائے مچھ کے اہل خانہ کی دل کی گہرائیوں سے قدردانی کرتا ہوں کہ انہوں نے مرجعیت کی اتباع میں اپنے پاک عزیزوں کے خون کی پاسداری کی۔ خداوند عالم متعال سے دعا کرتا ہوں کہ شہدائے اسلام خصوصا اس دردناک واقعے کے شہدا کو ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و اجر عنایت فرمائے۔

و انا للہ و انا الیہ راجعون

محمد حسن اختری

چیئرمین سپریم کونسل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

مینیجنگ ڈائریکٹر برائے عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن

                                                                          [2]

حوالہ جات

  1. محمدحسن اختری: تفرقه افکنان را از خود دور کنیم-fa.shafaqna.com- شائع شدہ از:15 دسمبر 2016ء- اخذ شدہ بہ تاریخ:16 نومبر 2024ء۔
  2. آیت اللہ اختری کی جانب سے شیعہ مرجعیت اور شہدائے مچھ کے اہل خانہ کی قدردانی-ur.abna24.com- شائع شدہ از: 16 جنوری 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 16 نومبر 2024ء۔