چوده معصومین

چودہ معصومین سے مراد وہ ہستیاں ہیں جن کے بارے میں شیعہ معتقد ہیں کہ یہ ہستیاں ہر قسم کے گناہ اور غلطی سے مبرا اور منزّہ ہیں۔ ان ہستیوں میں پیغمبر اکرم سمیت آپ کے اہل بیت میں سے 13 شخصیتیں یعنی آپ کی بیٹی حضرت زہرا اور شیعوں کے بارہ امامؑ شامل ہیں۔