ماہ رمضان کے چودھویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

    ویکی‌وحدت سے
    رمضان چودھویں14.jpg

    ماہ رمضان کے چودھویں دن کی دعا

    ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

    ﴿اللهمّ لا تؤاخِذْنی فیهِ بالعَثراتِ واقِلْنی فیهِ من الخَطایا والهَفَواتِ ولا تَجْعَلْنی فیه غَرَضاً للبلایا والآفاتِ بِعِزّتِکَ یا عزّ المسْلمین﴾

    اے معبود آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ کر، اس دن میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے در گزر کر۔ اور اپنی ذات کے واسطے ، مجھے مشکلوں اور مصیبتوں میں مبتلا نا کر ،اے مسلمانوں کی عزت۔

    الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

    اللهم لا تؤاخذنی فیه بالعثرات

    اللهم:خدایا!

    لاتؤاخذنی: میرا مؤاخذه نہ فرما

    فیه:اس دن

    بالعثرات: لغزشوں پر

    اے میرے معبود اس مہینے میں میری لغزشوں پر میرا مؤاخذہ نہ فرما۔ کبھی انسان کا دل گناہ اور خطا کا مرتکب ہوتا ہے اور اس کا ایمان کمزور ہوجاتا ہے اور اس کا تقوی ختم ہوجاتا ہے۔ انسان کا گناہ اسکی لغزش ہے۔ اسے چاہیے کہ خدا سے درخواست کرے کہ اس کا مؤاخذہ نہ کرے۔ بسا اوقات جب معاشرے میں گناہ عام ہوجائیں ، تو طبیعی آفات کا سبب بنتا ہے۔ نماز اول وقت کو زیادہ اہمیت دینی چاہیے جو شخص نماز اول نہیں پڑھتا اور اپنے روزمرہ کاموں میں لگے رہتا ہے ، نماز اس پر لعنت بھیجتی ہے اور کہتی ہے کہ جیساکہ تو نے مجھے ضائع کیا خدا تجھے ضائع کرے۔لیکن ایک مسلمان شخص نماز اول وقت پڑھ لے، تو نماز اس کے لیے دعا کرتی ہے، جس طرح تو نے میری حفاظت کی ہے، خداوند تیری حفاظت کرے۔

    و اقلنی فیه من الخطایا و الهفوات

    واقلنی:اور درگذر کریں

    فیه:اس دن

    من الخطایا:خطاؤں سے

    والهفوات:اور گناہوں سے

    پرودرگارا! اس مہینے میں، میرے گناہوں اور بیہودہ کاموں پر مجھے بخش دیں۔ خداوند سب سے زیادہ عذر قبول کرنے والا ہے اور اپنے بندوں سے جلدی راضي ہوجاتا ہے اسی لیے اس نے قرآن کریم میں اپنے بندوں کو اپنے رحمت اور مغفرت کی دعوت دی ہے۔

    و لا تجعلنی فیه غرضا للبلایا و الآفات

    ولاتجعلنی:اور مجھے قرار نہ دیں

    فیه:اس دن

    غرضا:نشانہ اور ہدف

    للبلایا:بلاؤں کا

    الآفات:آفتوں

    خدایامجھے اپنے بلاؤں اور آفتوں کا نشان قرار نہ دے، یہ تمام سختیاں ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے۔ قرآن مجید فرماتا ہے ہر قسم کی مشکلات اور مصائب تم پر آتی ہیں وہ تمہارے گناہوں کی وجہ سے ہیں ۔ جو بو گے وہی کاٹو گے۔

    بعزتک یا عز المسلمین

    بعزتک:تیری عزت کا واسطہ

    یاعزالمسلمین:اے مسلمانوں کو عزت دینی والی ذات

    تیری عزت کا واسطہ ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما! اے مسلمانوں کو عزت دینے والی ذات [1]۔

    حواله جات

    1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص31 تا 33