ماہ رمضان کے پندرہویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

ماہ رمضان کے پندرہویں دن کی دعا

پندرہوین15.jpg

﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

﴿اَللّهُمَّ ارْزُقْنی فیهِ طاعَةَ الْخاشِعینَ وَاشْرَحْ فیهِ صَدْری بِاِنابَةِالْمُخْبِتینَ بِاَمانِکَ یا اَمانَ الْخاَّئِفینَ﴾

اے معبود آج کے دن مجھے خائفین کی جیسی عبادت نصیب کر۔ اور اس میں دلدادہ لوگوں جیسی بازگشت ، اپنی پناہ کے کے واسطے میرا سینہ کھول دے ۔ اے خوف زدہ ہونے والوں کی پناہ۔

الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

اللهم ارزقنی فیه طاعة الخاشعین۔

اللهم:اے میرے معبود

ارزقنی:مجھے عطا فرما

فیه:اس دن

طاعت:اطاعت

الخاشعین:خاضع لوگ

خدایا اس مہینے میں مجھے خاضع لوگوں کی اطاعت نصیب فرما۔خضوع اور خشوع اس برتن کی مانند ہے کہ انسان اس کے ذریعہ خداوند متعال کی خوشنودی کو جمع کرتا ہے، تکبر اس خالی برتن اور ظرف کی مانند ہے جس میں تکبر اور غرور کے سوا کوئی چیز قرار نہیں پاتی ۔ خضوع اور خشوع انسان کو اپنے رب سے نزدیک کر تے ہیں ۔کیونکہ انسان جتنا اپنے پروردگار کی بارگاہ میں خود کو ذلیل اور خوار قرار دے، اتنا ہی اس کا مقام اپنے پروردگار کے ہاں بلند ہوگا۔

و اشرح فیه صدری بإنابة المخبتین

واشرح:اور کھول دے

فیه:اس مہینے میں

صدری:میرے سینہ کو

بإنابة:توبہ کے ذریعہ

المخبتین:خوف زدوں

اے میرے معبود ، اس مہینے میں خاضع لوگوں کی طرح میرے سینے کو وسعت دے ۔ مخبتین یعنی خاضع لوگ ، ان خاضع لوگوں کی طرح جن کی تواضع اور خندہ پیشانی صرف اپنے پروردگار کےکیلے ہے۔ ان کی صفات میں سے ایک یہ لوگ اپنے شب و روز تقوا اور پرہیزگاری کی حالت میں اس کی یاد میں گذارتے ہیں ۔ہم اس دعا میں خداوند متعال سے درخواست کرتے ہیں پرہیزگاروں اور متقین جیسی شرح صدر اورخندہ پیشانی ہمیں بھی عطا کرے۔

بأمانک یا أمان الخائفین

بأمانک:تیرے امان کے ذریعہ

یاامان:اے پناہ الخائفین:خوف زدوں کے

خدایا اپنے پناہ کے توسط سے میری دعاؤں کو اس مہینے میں مستجاب ،اے خوف زدوں کو پناہ دینے والے [1]۔

حواله جات

  1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص33 تا 34