ماہ رمضان کے سولہویں کے دن کی دعا تشریح کے ساتھ

    ویکی‌وحدت سے
    سولہویں16.jpg

    ماہ رمضان کے سولہویں کے دن کی دعا

    ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

    ﴿اَللّهُمَّ وَفِّقْنی فیهِ لِمُوافَقَةِ الاْبْرارِ وَجَنِّبْنی فیهِ مُرافَقَةَ الاْشْرارِ وَآوِنی فیهِ بِرَحْمَتِکَ اِلی دارِ الْقَرارِ بِاِلهِیَّتِکَ یا إلَهَ العالَمین﴾

    اے معبود آج کے دن مجھے نیک لوگوں کی صحبت کرنے کی توفیق دے۔ اس میں مجھے بروں کے ساتھ معاشرت سے بچائے رکھ ۔ اور اپنی الوہیت کے واسطے اس دن میں اپنی رحمت سے مجھے دار القرار میں جگہ عطا فرما،اے جہانوں کے معبود۔

    الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

    اللهم وفقنی فیه لموافقة الأبرار

    اللهم:پروردگارا!

    وفقنی:مجھے توفیق دے

    فیه:اس دن

    لموافقة:ساتھ رہنے کی

    الأبرار:نیکوں

    خدایا مجھے اس مہینے میں اچھے اور نیک لوگوں کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا کرے۔ قرآن مجید میں نیک اور اچھے لوگوں کی 15 صفات بیان ہوئی ہیں: اللہ پر ایمان لانا، قیامت پر ایمان لانا، اللہ کے فرشتوں پر ایمان لانا، قرآن پر ایمان لانا، پیغمبروں پر ایمان لانا، خدا کی رضا کے لیے صاف، نیک اور خالص نیت رکھنا،اپنے رشتہ داروں کو مال کا کچھ حصہ دینا، فقیروں اور غریبوں کی مدد کرنا، محتاج مسافروں کی مدد کرنا، یتیموں کی مددکرنا، خدا کی راہ میں غلاموں کو آزاد کرنا، نماز قائم کرنا، زکات دینا، عہد و وعدوں کو پورا کرنا،سختیوں اور مشکلات میں صبر کرنا۔ و جنبنی فیه مرافقة الأشرار

    وجنبنی:اور مجھے دور رکھ

    فیه:اس دن

    مرافقةالأشرار:برے لوگوں کی ہمراہی سے

    پروردگارا! اس مہینے میں بروں اور گناہ گار لوگوں کی دوستی اور رفاقت سے مجھے دور رکھ۔ جب بھی کوئی شخص کسی عمل میں شیطان کی پیروی کرتا ہے تو یقینی طور پر اس برے عمل کا اثر پڑھتاہے۔کیونکہ شیطان انسانوں کو برے اور ناپسند کاموں کی طرف دعوت دیتا ہے۔ شیطان ہر برے کام کو انجام دینے والا ہے لہذا جو بھی شیطان اور اسکے وسوسوں کی پیروی کرےگا ،تو وہ برے لوگوں میں شامل ہوجاۓ گا۔کیونکہ برےلوگ جو بھی کوئی برا کام انجام دیتے ہیں، شیطان کے حکم اور دستور سے انجام دیتے ہيں۔ خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں شیطان اور اس کے پیروکاروں کی دوستی اور رفاقت سے بچاکے رکھ۔

    و آونی فیه برحمتک الی دار القرار

    وآونی: اور مجھے جگہ عطا فرما

    فیه:اس دن

    برحمتک:تیری رحمت کا واسطہ

    الی دارالقرار:دار القرار کی طرف

    اس ماہ میں مجھے دار القرار میں جگہ عنایت فرما۔انسان کے دار القرار (سکون کی جگہ) یعنی بہشت برین میں جگہ حاصل کر نے کیلیے ضروری ہے وہ اپنے اندر نیک لوگوں کی صفات جن کا قرآن نے ذکر کیا ہے ، ایجاد کرے۔ اور اپنے آپ کو برےصفات اور کردار سے، جس کا سرچشمہ شیطان رجیم ہے، سے دور رکھے۔

    بالهیتک یا إله العالمین

    بالهیتک:تیری خدائی کا واسطہ

    یاإله العالمین:اے کائنات کے معبود

    خدایا تیری معبودیت کا واسطہ ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما [1]۔

    حواله جات

    1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص34 تا 36