ماہ رمضان کے سترہویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ
ماہ رمضان کے سترہویں دن کی دعا
﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾
﴿اللهمّ اهْدِنی فیهِ لِصالِحِ الأعْمالِ واقْضِ لی فیهِ الحَوائِجَ والآمالِ یا من لا یَحْتاجُ الى التّفْسیر والسؤالِ یا عالِماً بما فی صُدورِ العالَمین صَلّ على محمّدٍ وآلهِ الطّاهِرین﴾
اے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتوں اور آروزوں کو پوراکر ،اے وہ جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اےعالمین کے سینوں کے رازوں کو جاننے والے ،محمد(ص) اور ان کی پاکیزہ آل (ع) پر رحمت نازل فرما۔
الفاظ کے معانی اور مختصر شرح
اللهم اهدنی فیه لصالح الأعمال
اللهم اهدنی:پروردگارا میری ہدایت فرما
فیه:اس مہینے میں
لصالح الأعمال:نیک اعمال
خدایا اس مہینے میں مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے۔ انسان اپنے اختیار سے اچھے کردار کا مالک بن سکتا ہے تاکہ اس کا نیک لوگوں میں اس کا شمار ہو۔ اسی طرح اپنے برے اعمال کی وجہ سے بروں لوگوں کی صف میں شامل ہوسکتا ہے۔
و اقض لی فیه الحوائج و الآمال
واقض لی:اور میری حاجتیں پوری فرما
فیه:اس دن
الحوائج:حاجتیں
الآمال:خواہشیں
خدایا اس مہینے میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری دعا مستجاب ہو، تو صرف خدا کو پکاریں ، اپنی خطاؤں اور کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوۓ توبہ مانگے اور دعاوں کی قبولیت کیلیے اللہ کی بارگاہ میں اہل بیت علیہم السلام کو وسیلہ قرار دیں۔
یا من لا یحتاج الی التفسیر و السؤال
یامن لایحتاج:اے وہ ذات جو محتاج نہیں
الی التفسیر:وضاحت کا
والسؤال:اور سؤال کا
اے وہ ذات جو وضاحت اور سؤال کی محتاج نہیں۔ خداوند ہر چیز کے بارے میں علم رکھتا ہے اور اس کیلیے کسی چیز کا محتاج نہیں۔ یہ انسان ہے جسے جاننے کیلیے تشریح اور سؤال کی محتاجی ہوتی ہے۔ تفسیر یعنی چہرے سے پردے کو اٹھانا ، یا مبہم چیز یا کلام کی وضاحت کرنا تا کہ حقائق کو درک کیا جاسکے۔
یا عالما بما فی صدور العالمین صل علی محمد و آله الطاهرین
یاعالما:اے عالم و جاننے والا
بما:ان کے
فی:اس میں
صدورالعالمین:اہل عالم کے سینوں میں
صل:رحمت نازل فرما
علی محمد:محمد(ص) پر وآله الطاهرین:اور ان کی پاکیزہ آل (ع) پر خداوند متعال انسان کی دلوں سے باخبرت ہے، اور ان کی نیتوں کے بارے میں علم رکھتا ہے اور کسی تفسیر و سؤال کا محتاج نہیں ہے۔ اے وہ ذات جو اپنے بندوں کے سینوں میں پوشیدہ رازوں سے باخبر ہے ، ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما [1]۔
حواله جات
- ↑ فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص36 تا 38