ماہ رمضان کے تئیسویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

    ویکی‌وحدت سے
    تئیسویں 23.jpg

    ماہ رمضان کے تئیسویں دن کی دعا

    ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

    ﴿اللهمّ اغسِلْنی فیهِ من الذُّنوبِ وطَهِّرْنی فیهِ من العُیوبِ وامْتَحِنْ قَلْبی فیهِ بِتَقْوَى القُلوبِ یا مُقیلَ عَثَراتِ المُذْنِبین﴾

    اے اللہ!آج کے دن میرے گناہوں کو دھودے ،میرے عیوب و نقائص دور فرما دے اور اس میں میرے دل کو آزما کر اہل تقوی کا درجہ عطا کر، اے گناہگاروں کی لغزشیں کو معاف کرنے والے۔

    الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

    اللهم اغسلنی فیه من الذنوب

    اللهم:خدایا

    اغسلنی:مجھے دھو ڈال

    فیه:اس دن

    من الذنوب:گناہوں سے

    اے میرے اللہ! اس مہینے میں میرے گناہوں کو مٹا دے۔ پانی گندگیوں اور کثافتوں کو پاک کردیتا ہے اور پاکیزگی لاتا ہے۔ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے گناہوں کو دھو ڈالے اور ہمیں پاک و پاکیزہ قرار دے تا کہ اس کے بعد ہمارے جسم اور روح میں گناہوں کے اثرات باقی نہ رہیں اور گندگی اور کثافتیں قرب الی اللہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ لہذا دھونے سے مراد گناہ کی آلودگیوں سے پاک و طاہر ہونا ہے۔

    و طهرنی فیه منی العیوب

    وطهرنی:اور دھو ڈال

    فیه:اس دن

    منی العیوب:مجھ سے عیوب اور نقائص کو

    خدایا اس مہینے میں مجھے عیوب سے پاک کردے۔انسان اپنی پوری زندگی میں دانستہ اور نا دانستہ طور پر خطاؤں اور لغزشوں کا مرتکب ہوتا ہے ان لغزشوں اور خطاؤں کو عیوب کہتے ہیں ۔ و امتحن قلبی فیه بتقوی القلوب

    وامتحن:اور آزما لے

    فیه:اس دن

    بتقوی القلوب:دلوں کی پاکیزگی کے ذریعے

    خدایا اس مہینے میں میرے دل کا پاکیزگی کے ذریعے امتحان لے ۔جو لوگ تقوای الہی پیشہ کرتے ہیں قیامت کے دن انہیں خاص مقام حاصل ملے گا کیونکہ ان لوگوں نے دستورات الہی سے روگردانی نہیں کی تھی ۔توبہ قبول کرنے والے رب سے دعا کرتے ہیں اہل تقوا کا مقام اور رتبہ جو ایک خاص رتبہ اور مقام ہے، ہمیں عنایت کرے۔

    یا مقیل عثرات المذنبین

    یامقیل:اے معاف کرنے والے

    عثرات:لغزشیں

    المذنبین:گناهگاروں

    جب کوئی اپنے گناہوں سے پچھتاتا ہے اور اللہ تعالی سے معافی مانگتا ہے ، خداوند اسے معاف کردیتا ہے اوراس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ اے گناہگاروں کی لغزشوں اور عذرکو قبول کرنے والے، ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما [1]۔

    حواله جات

    1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص45 تا 46