ماہ رمضان کے بیسویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

    ویکی‌وحدت سے
    بیسویں 20.jpg

    ماہ رمضان کے بیسویں دن کی دعا

    ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

    ﴿اللهمّ افْتَحْ لی فیهِ أبوابَ الجِنانِ واغْلِقْ عَنّی فیهِ أبوابَ النّیرانِ وَوَفّقْنی فیهِ لِتِلاوَهِ القرآنِ یا مُنَزّلِ السّکینهِ فی قُلوبِ المؤمِنین﴾

    اے معبود! آج میرے لیےجنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند کردے۔ اور آج مجھے قرآن پڑھنے کی توفیق دے، اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔

    الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

    اللهم افتح لی فیه ابواب الجنان

    اللهم:خدایا!

    افتح لی:میرے لیے کھول دے

    فیه:اس دن

    ابواب الجنان:یعنی جنت کے دروازے ۔اے اللہ اس مہینے میں میرے لیے جنت کے دروازے کھول دے۔ اگر انسان گناہ گار ہو تو اس پر جنت کے دروازے بند اور وہ نیکیوں سے دور ہوجاتا ہے۔ انسان کیلیے جنت کے دروازے صرف اس وقت کھولے جائے گے جب اس کے تمام گناہ ختم ہوجائیں گے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ جنت کے دروازے ہمارے لیے کھول دے یعنی ہمیں دنیا میں نیک کام کرنے کی توفیق دے تاکہ ہم اس کی اطاعت میں زندگی گزارے تاکہ آخرت میں ہمارے لیے جنت کے دوازے کھول دیے جائے۔

    و اغلق عنی فیه ابواب النیران

    واغلق عنی:اور مجھ پر بند فرما

    فیه:اس دن

    اس مہینے میں جہنم کے دروازے مجھ پر بندکردے۔ اللہ تعالی سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں ان افراد میں سے قرار دے جو اللہ تعالی اور اس کے رسول (ص) کی اطاعت اور اہل بیت (ع) کی پیروی کر تے ہیں اور جہنم کے دروازے ان پر بند کر دیے جاتے ہیں۔

    و وفقنی فیه ‌لتلاوة القرآن

    ووفقنی:اور مجھے توفیق دے

    فیه:اس دن

    لتلاوة القرآن:قرآن کی تلاوت کی۔

    امام محمد باقر علیه السلام نے فرماتے ہیں: ہر چیز کے لیے بہار ہوتی ہے،اور قرآن کی بہار ماہ مبارک رمضان ہے۔ لذا ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں توفیق دے کہ ہم قرآں کی تلاوت کریں اور اس کے فرامین پر عمل کریں۔

    یا منزل السکینه فی قلوب المؤمنین

    یامنزل:اے نازل کرنے والے

    السکینه:سکون

    فی قلوب المؤمنین:مومنین کے دلوں پر

    پروردگارا میری دعاؤں کو مستجاب فرما، اے مومنین کے دلوں پر سکون نازل کرنے والے [1]۔

    حواله جات

    1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص41 تا 42