ماہ رمضان کے اٹھارہویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

    ویکی‌وحدت سے
    اٹھارہویں12.jpg

    ماہ رمضان کے اٹھارہویں دن کی دعا

    ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

    ﴿اللهمّ نَبّهْنی فیهِ لِبَرَكاتِ أسْحارِهِ ونوّرْ فیهِ قلبی بِضِیاءِ أنْوارِهِ وخُذْ بِكُلّ أعْضائی الى اتّباعِ آثارِهِ بِنورِكَ یا مُنَوّرَ قُلوبِ العارفین﴾

    اے اللہ! آج کے دن مجھے اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر۔ اس میں، اپنے نور سے میرے دل کو اس کی روشنیوں سے چمکا دے اور اس میں میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل کرنے کی طرف لگا دے ، اے عارفوں کے قلوب کو روشن کرنے والے۔

    الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

    اللهم نبهنی فیه لبرکات أسحاره

    اللهم:اے اللہ

    نبهنی:مجھے آگاہ کرے

    فیه:اس دن

    لبرکات:برکتوں کے لیے

    أسحاره: اسکی سحریوں

    خدایا مجھے اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر۔اگرچہ انسان کو پورے سال میں سحر کے وقت سے استفادہ کرنا چاہیے لیکن اس ماہ کا وقت سحر ، خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس میں بہت سے اعمال ہیں، دعا‎میں دعاۓ ابو جمزہ ثمالی، دعای سحر، قرآن مجید کی تلاوت اور سحری کھانے کی دعا۔ اگر کوئی شخص اس مہینے کی سحریوں سے بہرہ مند نہیں ہوا ہے تو سال کے بقیہ مہینوں میں سحر کی برکات سے استفادہ کرے۔

    ہم اللہ تعالی سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مہینے کے سحریوں میں، ہمیں خواب غفلت سے بیدار کریں تاکہ اس کی برکات سے بہرہ مند ہوسکے۔جو افراد بیماری اور دیگر مشکلات کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتے ہیں، سحری کے وقت بیدار رہ کر دعا کرے اور سحری کی برکات سے فائدہ اٹھاۓ۔اگر اس مہینے میں قرآن کی تلاوت کی توفیق نہیں ہوئی ہے تو ابھی سے قرآن کی تلاوت کرنا شروع کر دیں۔

    و نور فیه قلبی بضیاء أنواره

    ونور:چمکا دے

    فیه:اس دن

    قلبی:میرے دل کو

    بضیاء:روشنیوں سے

    أنواره:اس کے نور سے

    میرے اللہ اس مہینے میں، سحر کی روشنیوں سے جو ہمارے دل سیاہ اور آنکھیں آلودہ ہو چکی ہیں، انہیں روشن کردے۔

    و خذ بکل أعضائی الی اتباع آثاره

    وخذ: اور لگا دے

    بکل أعضائی:میرے تمام اعضاء کو

    الی اتباع آثاره:اس ماہ کے احکام پر عمل کرنے کی طرف

    ‌پروردگارا ہماری مدد کریں کہ ہمارے تمام اعضاء تیرے احکام پر عمل کریں۔

    بنورک یا منور قلوب العارفین

    بنورک:تیرے نور کا واسطہ

    یامنور:اے روشن کرنے والے

    قلوب العارفین:پہچان کرنے والوں کے دلوں کو

    خدایا تجھے تیرے جمال کا واسطہ آج ہمیں شیاطین جن و انس کی شر سے نجات دے اور اس ماہ کے برکات اور آثار سے ہمیں بہرہ مند فرما [1]۔

    حواله جات

    1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص38 تا 40