ماہ رمضان کے اٹھائیسویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

ویکی‌وحدت سے
اٹھائیسویں28.jpg

ماہ رمضان کے اٹھائیسویں دن کی دعا

﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

﴿اللهمّ وفّر حظّی فیهِ من النّوافِلِ واکْرِمْنی فیهِ بإحْضارِ المَسائِلِ وقَرّبِ فیهِ وسیلتی الیکَ من بینِ الوسائل یا من لا یَشْغَلُهُ الحاحُ المُلِحّین﴾

اے اللہ! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے بہت زیادہ حصہ دے اور اس میں مجھے مسائل دین یاد کرنے کے زریعے کرامت بخش اور اس میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما، اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا۔

الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

اللهم وفر حظی فیه من النوافل

اللهم:الہی

وفر:بہت زیادہ دے

حظی:میرا حصہ

فیه:اس دن

من النوافل:مستحبات میں سے

خدایا اس مہینے میں نفلی عبادت سے مجھے بہت زیادہ حصہ دے۔ روزانہ واجب نمازوں کے علاوہ نفلی اور مستحب نمازیں بھی ہیں انسان ان کے ذریعے قرب الہی حاصل کرسکتا ہے۔ جن کی تفصیلات مراجع عظام کے رسالۂ عملیہ میں بیان ہوئی ہے۔ وفر حظی فیه من النوافل سے مراد کیا ہے؟ ہر کام خصوصا نیک کاموں کے لیے خداوند کی طرف سے توفیق کا ہونا ضروری ہے تاکہ انسان اس نیک کام کو انجام دے سکے۔ لہذا آج کے دن ہم خداوند متعال سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں نفلی اور مستحب نمازیں پڑھنے کی توفیق عنایت کرے تاکہ اس کے معنوی فائدے سے مستفید ہوسکے اور اس عظیم نعمت سے ہمیں محروم نہ رہیں۔

و اکرمنی فیه بإحضار المسائل

واکرمنی:اور مجھے عزت دے

فیه:اس دن

بإحضار:یاد کرنے سے

المسائل:دینی مسائل

اور مجھے مسائل دین یاد کرنے کے ذریعے عزت دے۔ بإحضار المسائل سے مراد وہی موت سے پہلے قبر کے سؤال و جواب کی تیاری ہے جن کے بارے مٰیں انسان سے پوچھا جاۓ گا، کیونکہ ہر انسان سے سؤال کیا جاۓ گا ۔اور دنیا میں انسان کی ذمہ داری اہم مسئلہ ہے اور جتنی انسان کی ذمہ داری زیادہ ہوگی، اوتنا ہی اس سے سوال کیا جاۓ گا۔

و قرب فیه وسیلتی الیک من بین الوسائل

و قرب فیه:اور قریب تر کردے اس (دن) میں

وسیلتی:میرے وسیلے کو

الیک: تیرے حضور

من بین الوسائل:تمام وسیلوں میں سے

اور تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور سے قریب تر کر دے۔وسیلتی سے مراد کیا ہے؟ قیامت کےدن انسان کے اعضاء و جوارح کے بارے میں سؤال کیا جاۓ گا کہ آیا انسان نے انہیں خدا کی اطاعت اور بندگی کی راہ میں استعمال کیا ہے یا نہیں۔ اسی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ وسیلتی سے مراد انسان کے اعضاء و جوارح ہے۔

یا من لا یشغله الحاح الملحین

یا من لا یشغله:اے وہ ذات جو غافل نہیں کرتے

الحاح:اصرار سے

الملحین:اصرار کرنے والوں کی

اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتے، ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما [1]۔

حواله جات

  1. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص52 تا 54