ماہ رمضان کے انیسویں دن کی دعا تشریح کے ساتھ

    ویکی‌وحدت سے
    انسیویں19.jpg

    ماہ رمضان کے انیسویں دن کی دعا

    ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾

    ﴿اللهمّ وفّرْ فیهِ حَظّی من بَرَكاتِهِ وسَهّلْ سَبیلی الى خَیْراتِهِ ولا تَحْرِمْنی قَبولَ حَسَناتِهِ یا هادیاً الى الحَقّ المُبین﴾

    اے معبود! آج کے دن اس ماہ کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے ۔اس کی خیرات کے لیے میرا راستہ آسان فرما اور میری نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ کر ،اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے۔

    الفاظ کے معانی اور مختصر شرح

    اللهم وفر فیه حظی من برکاته

    اللهم:خدایا!

    وفر:بڑھا دے

    فیه:اس دن

    حظی:میرا حصہ

    من برکاتہ:اس کی برکتوں سے

    اے اللہ اس مہینے کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے۔اس مہینے کی برکتوں میں سے ایک، جسے انسان بہرہ مند ہوسکتا ہے خدا کی بارگارہ میں توبہ ہے وہ بھی توبہ نصوح جس میں انسان گناہ کو دوبارہ انجام نہ دے۔ کیونکہ خداوند توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

    و سهل سبیلی إلی خیراته

    وسهل:اور آسان فرما

    سبیلی:میرے راستے کو

    إلی خیراته:اس کی بھلائیوں کی طرف

    اور اس ماہ کی نیکیوں و خیرات کی طرف جانے کی راہ کو میرے لیے آسان کر دے۔ خداوند قرآن کریم میں فرماتا ہے: ﴿فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ﴾ [1]۔ پس نیکی اور خیرات میں جلدی کرو، کیونکہ انسان کا ارادہ بدلتے دیر نہیں لگتی ، شیطان ہمیشہ ہمارے نیکی، کرنے کے ارادہ اپنے وسوسوں کے زریعے بدلنے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی انسان کا ارادہ بھی ہوتا ہے لیکن زندگی مہلت نہیں دیتی ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ اچھائیوں اور نیکیوں کے راستے کو ہمارے لیے آسان قرار دے تاکہ اس کی خوشنودی حاصل کرسکے۔

    و لا تحرمنی قبول حسناته

    ولاتحرمنی:اور مجھے محروم نہ کرے

    قبول حسنات:نیکیوں کی قبولیت

    خدایا مجھے نیکیوں کی قبولیت سے محروم نہ کر ۔ یعنی میں ایسا کام نہ کروں کہ جسے میری نیکیاں برباد ہوجائیں۔ انسان اپنی زندگی میں بعض اوقات کچھ ایسے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے جس کی وجہ سے، اس کے قبول شدہ اعمال بھی ضائع ہوجاتے ہیں ۔ جسے قرآن نے حبط اعمال سے تعبیر کیا ہے۔

    یا هادیا إلی الحق المبین

    یاهادیا:اے ہدایت کرنے والے

    إلی الحق:دین حق کی طرف

    المبین:روشن

    خدایا 'اس مہینے ،میری دعاؤں کو میں مستجاب فرما ،اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے [2]۔

    حواله جات

    1. بقرہ، آیہ148
    2. فرمان علی سعیدی شگری، راز بندگی،جی بی گرافکس اسلام آباد، 2022ء ص39 تا 41