سعید جازاری
| سعید جازاری | |
|---|---|
| پورا نام | سعید جازاری |
| دوسرے نام | سعید جازاری معمویی |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1353 ش |
| پیدائش کی جگہ | ایران، مشهد |
| اساتذہ | آیت اللہ مکارم شیرازیآیت اللہ شبیری زنجانی آیت اللہ فاضل لنکرانیآیت اللہ وحید خراسانی |
| مذہب | اسلام، شیعہ |
| اثرات | اسلام پژوهی، اسلام اور مسیحیت اور مغربی ممالک کے نقطہ نظر سے مختلف فقہی و دینی موضوعات کا تقابلی جائزہ، اورمستشرقین کے نظریات کا تنقیدی جائزہ |
سعید جازاری، قرآني محقق، اور ادیان و مذاہب شناس اور موسسه جامعہ اہل بیت (علیہم السلام) کے صدر بهي ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم سے سطح چہارم کی تکمیل اور فقہ میں خیارات کے موضوع پر اپنا اجتہادی رسالہ پیش کرنے کے علاوہ، جامعہ امام صادق (علیہ السلام) سے پرائیویٹ لا میں ماسٹر، عربی مطالعہ، تمدن اسلامی اور مشرقی تہذیب میں پی ایچ ڈی، اور فرانس کی جامعہ سوربن سے ادیان میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ اسلام اور، شیعہ شناسي، اسلام، مسیحیت اور مغربی ممالک کے نقطہ نظر سے مختلف فقہی و دینی موضوعات کا تقابلی جائزہ، مستشرقین کے نظریات کا تنقیدی جائزہ ان کی تحقیقی سرگرمیوں میں شامل ہیں، جبکہ جامعہ سوربن کے مراکز مطالعہ ادیان، فرانس کی کیتھولک یونیورسٹی کے بین المذاہب مطالعات و تحقیق، اتحاد علمائے یورپ کی ایگزیکٹو کمیٹی، جرمنی کی اسلامی اکیڈمی، جامعہ ادیان و مذاہب قم کی فیکلٹی، حوزہ علمیہ مروی اور صوبہ تہران کی حوزہ علمیہ خواهران میں تدریس و انتظامات ان کی انتظامی سوابق میں شامل ہیں۔
سوانح حیات
سعید جازاری معمویی، آذر ماہ 1353 ہجری شمسی میں مشهد مقدس میں ایک روحانی اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد خراسان مکتب کے خطباء اور علمائے دین میں سے تھے۔ انہوں نے اپنی عالی حوزوی تعلیم مشهد، تہران اور قم کے شہروں میں حاصل کی اور مشہور اساتذہ و آیات عظام کے فیض سے مستفید ہوئے، جن میں شامل ہیں: شرح لمعہ میں ان کے والد، دروس سطح میں فقیہ سبزواری، دروس خارج میں میرزا علی فلسفی، درس اخلاق میں آیت اللہ اصطہبانی اور آقا مجتبی تہرانی، اور آیات عظام: آیت اللہ میرزا جواد تبریزی، آیت اللہ شبیری زنجانی، آیت اللہ فاضل لنکرانی، آیت اللہ وحید خراسانی اور آیت اللہ مکارم شیرازی۔ انہوں نے 1396 ہجری شمسی میں فقہ میں خیارات کے موضوع پر اپنا اجتہادی رسالہ پیش کر کے سطح چہارم کا اعلیٰ سند حاصل کیا۔
یونیورسٹی تعلیم
- پرائیویٹ لا میں ماسٹر، جامعہ امام صادق (علیہ السلام)؛
- عربی مطالعہ، تمدن اسلامی اور مشرقی تہذیب میں پی ایچ ڈی، جامعہ سوربن فرانس (مدرسہ عملی مطالعات عالی)؛
- ادیان میں پوسٹ ڈاکٹریٹ، جامعہ سوربن فرانس (مدرسہ عملی مطالعات عالی)۔
تدریسی سوابق
- استاد سطوح عالی (کفایہ و مکاسب) حوزہ علمیہ مروی از سال ۱۳۸۰ ہجری شمسی تا ۱۳۸۸ ہجری شمسی، حوزہ علمیہ امام رضا (علیہ السلام) تہران اور حوزہ علمیہ شیخ عبدالحسین از سال ۱۳۸۳ ہجری شمسی، تا ۱۳۸۸ ہجری شمسی؛
- استاد جامعہ علامہ طباطبایی از سال ۱۳۸۳ ہجری شمسی تا ۱۳۸۵ ہجری شمسی؛
- استاد جامعہ امام صادق (علیہ السلام) از سال ۱۳۸۳ ہجری شمسی تا ۱۳۸۷ ہجری شمسی؛
- استاد جامعہ ادیان و مذاہب اسلامی قم از سال ۱۳۸۳ ہجری شمسی تا حال؛
- رکن مرکز مطالعہ ادیان جامعہ سوربون فرانس (مدرسہ عملی تحقیقات عالی)؛
- رکن مرکز مطالعات و بین المذاہب تحقیقات جامعہ کیتھولک فرانس؛
- رکن گروپ مطالعات و بین المذاہب تحقیقات پیرس؛
- رکن فیکلٹی جامعہ ادیان و مذاہب قم؛
- رکن ایگزیکٹو کمیٹی اتحاد علمائے یورپ؛
- استاد جامعہ کیتھولک فرانس از سال ۲۰۱۳ عیسوی تا ۲۰۱۹ عیسوی، مضامین: اسلامی قانون، دینی متون کی تفسیر، اسلامی مذاہب و مکاتب کا جائزہ؛
- استاد اسلامی اکیڈمی جرمنی از سال ۲۰۱۴ عیسوی، تا حال۔
تحقیقی سوابق
سعید جازاری نے علوم اسلامی، اسلام پژوهی، شیعہ پژوهی، مختلف فقہی و دینی موضوعات جیسے مصلحت، خاندان اور دینی تربیت وغیرہ کے اسلام، مسیحیت اور مغربی ممالک کے نقطہ نظر سے تقابلی جائزے، اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور اسلامی فقہی فکر کے بارے میں مستشرقین کے نظریات کے تنقیدی جائزے پر متعدد مقالات و کتب تصنیف کی ہیں، جن میں سے بعض یہ ہیں:
مقالات
- جامعہ سوربن فرانس کے پروفیسر پیئر لوری کی متدولوجی اور اسلام پژوهی پر ایک نظر؛
- پروفیسر محمدعلی امیرمعزی کی شیعہ پژوهی کی طریقہ کار؛
- ہنری ڈیلہوگ کی اسلام شناسی کی متدولوجی پر ایک نظر؛
- جامعہ سوربن میں فرانسیسی اسلام شناسان کا طریقہ تحقیق؛
- فرانس کی یونیورسٹیوں (جامعہ سوربن اور مدرسہ عملی تحقیقات عالی) سے وابستہ علمی تحقیقی مراکز میں شیعہ شناسی کے میدان میں تحقیق کی متدولوجی؛
- کتاب فاطمہ و دختران محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) میں ہنری لامنس کے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے بارے میں نقطہ نظر کا طریقہ کار کا تنقیدی جائزہ ؛
- مسیحیت اور اسلام کے نقطہ نظر سے جدید معاشرے میں خاندان اور دینی تربیت؛
- لویی ملیوٹ کے نقطہ نظر سے اسلامی فقہی فکر کا تنقیدی تجزیہ؛
- شیعہ و سنی کے نقطہ نظر سے اسلامی فقہ میں مفهوم مصلحت کا کردار۔
کتب
- ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور ایران میں اس کا نفاذ؛
- تنقید جاوداں: علامہ میرجہانی کی زندگی اور کتاب گنج رایگان کا جائزہ؛
- المعیار فی احکام الخیارات؛
- عہد یاران: حوزہ علمیہ مشهد کی تاریخ؛
- علامہ و دانشمند فرزانہ آیت اللہ سید محمد حسن میرجہانی طباطبائی دستاویزات و مکاتبات کی روشنی میں؛
- ایمان و خدمت کا نمونہ؛
- فارسی کلاسیکی شاعری پر ایک بحث (اقسام شاعری، اسالیب اور عروض)۔
انتظامی سوابق
- رکن مرکز مطالعہ ادیان جامعہ سوربن (مدرسہ عملی مطالعات عالی)؛
- رکن مرکز مطالعات و بین المذاہب تحقیقات جامعہ کیتھولک فرانس؛
- رکن گروپ مطالعات و بین المذاہب تحقیقات پیرس؛
- جامعہ ادیان و مذاہب قم کی فیکلٹی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر؛
- رکن ایگزیکٹو کمیٹی اتحاد علمائے یورپ؛
- اسلامی اکیڈمی برائے جرمنی کے گروپ ڈائریکٹر؛
- معاون تعلیم و تحقیق، رکن اعلیٰ کونسل اور مدیر حوزہ علمیہ مروی اور بانی و مدیر اعلیٰ حوزہ علمیہ خواهران صوبہ تہران؛
- فرانس میں جامعہ ادیان و مذاہب کے نمائندہ؛
- صدر جامعہ بین الاقوامی اہل بیت (علیہم السلام) از سال ۱۳۹۹ ہجری شمسی، تا حال۔
مزید دیکھیں
ماخذ
- سعید جازری معموئی، حوزہ کے اندیشوروں کا پایگاه، تاریخ درج: نامعلوم، تاریخ مراجعہ: 11 تیر 1403 ہجری شمسی۔
- دفترِ صدارت، جامعہ اہل بیت علیہم السلام بین الاقوامی تاریخ درج: نامعلوم، تاریخ مراجعہ: 11 تیر 1403 ہجری شمسی۔