مندرجات کا رخ کریں

امریکا کی شکست(نوٹس اور تجزیے)

ویکی‌وحدت سے

امریکا کی شکست، آنیوالے کچھ دن ایسے عرب رہنماؤں کیلئے حیرانی اور شاید صدمے سے بھرے ہونگے، جنہوں نے اپنے تمام انڈے ٹرمپ اور اسکی ٹوٹتی ہوئی سلطنت کی ٹوکری میں ڈال دیئے تھے۔ ایک ایسی سلطنت جسکے اڈوں نے نہ تو خود کو محفوظ رکھا ہے اور نہ ہی عرب حکومتوں کو۔ ادارئیے کے اختتام پر عطوان نے لکھا ہے کہ جو ملک اسوقت خطے کا نقشہ دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، وہ ایک ہی ملک ہے، جسے ایران کہا جاتا ہے اور اگر ہم آنیوالے دنوں میں تہران میں عرب وفود کی پے در پے آمد کا مشاہدہ کریں تو ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوگا اور یہ آنیوالا وقت ہی بتائے گا کہ ایران نے کتنی بڑی کامیابی سمیٹی ہے [1]۔

مقدمہ

بین علاقائی اخبار رائی الیوم کے چیف ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے اداریہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد خطے میں ہونے والی حالیہ پیشرفتوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وہ گزشتہ چار مہینوں سے اس عظیم فتح اور ایران کے مقابلے میں امریکی حکومت کی ذلت آمیز شکست کی توقع نہیں کر رہے ہونگے۔

صیہونیوں کی پریشان کن صورتحال ایران کی فتح کیطرف اشارہ کرتی ہے عطوان نے مزید لکھا ہے کہ جو چیز ہمارے بیانات کی سچائی کی تصدیق کرتی ہے، وہ صہیونیوں کی پریشان کن صورتحال اور ان کا نوحہ اور غصہ ہے۔

چند ماہ پہلے، کون یقین کرسکتا تھا کہ ٹرمپ، جس کا بنیادی ہدف ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا تھا، اس ملک کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ان کی تمام شرائط قبول کر لے گا۔ خاص طور پر جوہری پروگرام پر بات چیت کو 60 دن سے زیادہ کے لیے ملتوی کر دے گا۔

اور یہ بھی تسلیم کر لے گا کہ ایران کے پاس بیلسٹک میزائل کی ایک اعلیٰ ترین صنعت ہے، جو باقی ممالک کی طرح اس کا حق ہے۔ ٹرمپ کا ایرانی میزائل کی صنعت کا دفاع اور اس اقدام کا جواز اور یہ کہنا کہ ایران کو دوسرے ممالک کی طرح بیلسٹک میزائل رکھنے کا حق حاصل ہے، اس کی ناکامی کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

صیہونی پریس نے اس معاہدے کو امریکہ کی ایک بڑی تزویراتی ناکامی اور اسرائیل کے ساتھ خیانت قرار دیا اور اعلان کیا کہ امریکہ نے اسرائیل کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کر دیا ہے۔

عبدالباری عطوان کے مطابق قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی میڈیا ٹیم نے اور بھی آگے بڑھ کر ریاستہائے متحدہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کو انتہائی گھٹیا گالیاں دیں، جسے ہم یہاں نہیں دہرا سکتے۔

نیتن یاہو کے حامی اور دیگر صہیونی میڈیا نے نیتن یاہو کے کٹھ پتلی جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو ویٹکاف پر بھی سخت حملے کیے (جو کہ ایک جنونی صہیونی ہیں) اور ان پر ذاتی مالی فائدے کے لیے اسرائیل کے ساتھ غداری کرنے کا الزام لگایا۔

اتحاد اور فوجی طاقت ایران کی استکبار پر فتح کا راز تھا

رائی الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر نے لکھا ہے کہ امریکہ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، جبکہ ایرانی حکومت اور انقلاب برقرار ہے، اس کی میزائل صلاحیت اور انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو تباہ نہیں کیا جا سکا ہے اور ایرانی بندرگاہوں پر سے امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے اور ملک کے خلاف زیادہ تر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت دی گئی ہے۔

ان سب کے علاوہ تعمیر نو کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ملک کو 300 بلین ڈالر کی فنڈنگ ​​دی گئی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر خلیج فارس کے ممالک کے خزانے سے فراہم کی جائے گی۔

یہ تمام ایرانی کامیابیاں حکومت اور اس کی قیادت کی طرف سے امریکی دھمکیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے یا امریکی اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کی بدولت ممکن ہوئیں۔

یہ کامیابیاں ایران کی زبردست فوجی طاقت اور امریکی صیہونی جارحیت کے خلاف فوری اور فیصلہ کن جواب کی بدولت حاصل ہوئیں، جن میں جنگی جہازوں پر حملے، خلیج فارس کے ممالک میں امریکی اڈوں اور ایران کی طرف سے تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں پر وسیع اور مسلسل میزائل حملے شامل ہیں۔

عبدالباری عطوان کے مطابق ایران کی فوجی کامیابیاں بے شمار ہیں، جن میں سب سے اہم قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی اڈوں کی تباہی اور 35 سے زیادہ امریکی جنگی طیاروں کو گرانا ہے،

جن میں F-35 اسٹیلتھ فائٹر، F-15 بمبار اور جاسوسی جنگی طیارے AWACS شامل ہیں۔ ہمیں اسرائیلی جنگی طیاروں کے زیر استعمال چار سے زائد فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کو گرانے کا بھی ذکر کرنا چاہیئے۔

فلسطینی مصنف نے لکھا ہے کہ اس سلسلے میں شاید سب سے فیصلہ کن ایرانی موقف کا اظہار ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب اسماعیل بقائی نے کیا، جنہوں نے اس حقیقت کا بہترین خلاصہ کیا۔

بقائی کے بقول "ایران کے میزائل دشمن پر حملہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، مذاکرات کے لیے نہیں۔" مضمون کے مطابق، اعلیٰ جنگی جذبہ، جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری، مذاکرات کا ذہین انتظام، میدان جنگ میں اتحاد کے لیے عزم، مزاحمت کے محور میں اتحادیوں کی غیر متزلزل حمایت، ان تمام عوامل نے ایران کی ان فتوحات کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

خطے کا نیا نقشہ ایران تیار کر رہا ہے

رائی الیوم کے چیف ایڈیٹر نے مزید لکھا ہے کہ ہاں، احتیاط ضروری ہے اور امریکی دشمن پر عدم اعتماد ایرانی قیادت کا بنیادی اصول ہے۔ تاہم، یہ ہمیں 40 روزہ جنگ میں ان فتوحات کا جشن منانے سے نہیں روکتا، خاص طور پر بغیر کسی پسپائی کے دو سال سے زیادہ جوہری مذاکرات کے دوران ایران کی استقامت اور تل ابیب کے بیشتر محلوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنا ناقابل فراموش ہے۔

ایران اگلے 60 روزہ مذاکرات میں بھی اسی سلسلے کو جاری رکھے گا اور امریکی صیہونی جارحیت کی کسی بھی غداری یا جنگ دوبارہ شروع ہونے کی بھرپور مزاحمت کرے گا۔ عبدالباری عطوان کے مطابق جی ہاں، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو اس کے عظیم فریب اور اس جنگ میں ان کی شمولیت کا احساس ہونے کے بعد پیسے کے عوض بیچ دیا اور خرید و فروخت اور منافع حاصل کرنا ٹرمپ جیسے پراپرٹی کے دلالوں کی پہچان ہے۔

آنے والے کچھ دن ایسے عرب رہنماؤں کے لیے حیرانی اور شاید صدمے سے بھرے ہوں گے، جنہوں نے اپنے تمام انڈے ٹرمپ اور اس کی ٹوٹتی ہوئی سلطنت کی ٹوکری میں ڈال دیئے تھے۔ ایک ایسی سلطنت جس کے اڈوں نے نہ تو خود کو محفوظ رکھا ہے اور نہ ہی عرب حکومتوں کو۔

ادارئیے کے اختتام پر عطوان نے لکھا ہے کہ جو ملک اس وقت خطے کا نقشہ دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، وہ ایک ہی ملک ہے، جسے ایران کہا جاتا ہے اور اگر ہم آنے والے دنوں میں تہران میں عرب وفود کی پے در پے آمد کا مشاہدہ کریں تو ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوگا اور یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ایران نے کتنی بڑی کامیابی سمیٹی ہے[2]۔

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. تحریر: عبدالباری عطوان
  2. امریکا کی شکست-شائع شدہ از:22 جون 2026ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2026ء