سید علی خامنہ ای : بارہ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت پر پڑنے والے اسلامی جمہوریہ کے ناقابل یقین تھپڑ کو صیہونیوں کی مایوسی کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کو توقع نہیں تھی کہ ایران کے میزائيل، ان کے حساس اور اہم مراکز تک پہنچ جائيں گے اور ان مراکز کو تباہ کر کے راکھ میں بدل دیں گے۔
رویداد
ربیع الثانی ربیع الثانی جسے ربیع الآخر بھی کہا جاتا ہے ہجری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ اس مہینے کا سب سے اہم واقعہ امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم ولادت ہے جو 8 ربیع الثانی 232 قمری مہینے کو پیش آیا اور اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔
امام حسن عسکری علیہ السلام اثنا عشریشیعوں کے گیا رہویں امام ہیں جو 232 ھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد امام ہادی علیہ السلام کو اس وقت کے خلیفہ نے سامرہ بلوایا ۔ وہ بھی اپنے والد کے ساتھ اس شہر میں چلے آئے اور اپنی شہادت تک عباسی خلفاء کے کارندوں کی نگرانی میں رہے۔