مندرجات کا رخ کریں

سید ابو الحسن نواب

ویکی‌وحدت سے
سید ابو الحسن نواب
دوسرے نامحجت الاسلام والمسلمین سید نواب
ذاتی معلومات
پیدائش1333 ش، 1955 ء، 1373 ق
پیدائش کی جگہاصفہان ایران
وفات2025 ء، 1403 ش، 1446 ق
مذہباسلام، شیعہ
مناصبادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر، عالمی اہل بیت اسمبلی کے سپریم کونسل کا رکن

سید ابو الحسن نواب یونیورسٹی آف مذاہب اور مذاہب کا چانسلر، جو 1337ش میں شہر رضا میں پیدا ہوئے تھے۔ اس نے دینی علوم حاصل کرنے کے لیے حوزہ علمیہ قم کے مدرسہ حقانی میں داخلہ لیا تھا۔ وہ علی قدوسی محمد حسینی بہشتی کے قریب دوست تھا اور اس نے اپنے کیریئر کا آغاز انقلاب کے آغاز سے ہی کیا۔ اس کا بھائی ، شہید سید محمد حسین نواب بوسنیائیا اور ہرزیگوینا کے شہر موستار میں جنگ کے دوران شہید ہوا تھا۔ وہ اہل بیت ورلڈ اسمبلی کی سپریم کونسل کا ممبر ہے۔ سید نواب ایک بیان میں کہتا ہے: " میری تمنا ہے کہ میں وحدت کے راہ میں شہید ہوجاؤں" [1]۔

پاکستان کا استحکام اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے

پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں/پاکستان کا استحکام اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے حجۃ الاسلام سید ابو الحسن نواب نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں کہاکہ جب ملعون رشدی کے خلاف ایران سے امام خمینیؒ کا فتویٰ آیا تو اس کا پاکستان میں سب سے زیادہ خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام، محققین اور دانشور حضرات کا خصوصی دورہِ ایران جاری ہے۔ 40رکنی وفد نے چوتھے روز عالمی تحقیقی مرکز، ادیان و مزاہب یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا اور شیخ الجامعہ حجۃ الاسلام سید ابو الحسن نواب سے خصوصی ملاقات کی۔

خصوصی گفتگو میں حجۃ الاسلام سید ابوالحسن نے کہاکہ" پاکستان کے عوام شجاع اور باصلاحیت ہیں۔انکی منفرد خصوصیات انہیں دنیا بھر میں نمایاں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے دنیا بھر کے 600مقامات پر سیاحتی و مطالعاتی دورہ کیا ۔پاکستان میں کراچی لاہور ملتان حیدر آباد پشاور گلگت بلتستان اور پارہ چنار کا دورہ کیا۔اور نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستان کے عوام بہت باہنر اور باصلاحیت ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ۔علامہ اقبال جیسا سنہرا موتی پاکستان میں پیدا ہوا اور دنیا میں جہاں بھی عالمی اداروں میں جائیں وہاں پاکستان کا ذہین طبقہ براجمان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب ملعون رشدی کے خلاف ایران سے امام خمینیؒ کا فتویٰ آیا تو اس کا پاکستان میں سب سے زیادہ خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں اور پاکستان کی شان اورآن صرف اور صرف اتحاد بین المسلمین سے جڑی ہے۔وحدت وحدت اور وحدت ہی مسائل کا حل ہے۔ سید ابوالحسن نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد آج تلک ہمیں پاکستان سے کبھی کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ پاکستان پہلا اسلامی جمہوری ملک ہے اور آبادی کے لحاظ سے بھی بڑا ملک ہے۔

حاضرین نے اس موقع پر پاک ایران دوستی زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔ نشست کے آخر میں علمائے کرام نے ایران کی وحدت اسلامی کے لیے عملی خدمات کو سراہا[2]۔

خادم الحرمین جیسے منافقین، اسلام اور مسلمانوں کے لئےعظیم خطرہ ہیں

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آج اسلام اور مسلمانوں کو اسرائیل کی آشکارا دشمنی سے اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا خطرہ ان منافقین سے ہے جو خود کو خادم الحرمین شریفین اور خادم اسلام کہتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہی خادم الحرمین شریفین خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کی حفاظت اور فلسطین، افغانستان ، عراق اور شام میں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ان کے قتل عام میں مشغول ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ سید ابو الحسن نواب نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آج اسلام اور مسلمانوں کو اسرائیل کی آشکارا دشمنی سے اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا خطرہ ان منافقین سے ہے جو خود کو خادم الحرمین شریفین اور خادم اسلام کہتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہی خادم الحرمین شریفین خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کی حفاظت اور فلسطین، افغانستان ، عراق اور شام میں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ان کے قتل عام میں مشغول ہیں۔

قم میں انقلابی گروہوں کے نمائندوں اور بحرینی شہیدوں کے اہلخانہ اور بحرینی قیدیوں کے سلسلے میں منعقد سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید ابو الحسن نواب نے کہا کہ بحرین ایک چھوٹا سا ملک ہے جس نے عظيم انقلاب کا آغاز کیا ہے اور بحرین کا انقلاب اگر چہ بظاہر وہاں کے ظالم و ستم گر بادشاہ کے خلاف ہے لیکن حقیقت میں بحرینی عوام نے اپنے انقلاب کے ذریعہ کل کفر کے پنجے میں پنجہ ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام اپنے انقلاب کے ذریعہ امریکہ اور علاقہ میں اس کے ستمگراتحادیوں کی طاقت و قدرت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس علاقہ میں امریکی خلوت کا باب بند کرنا چاہتے ہیں۔

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے لئے امریکی صدر ، فرانسیسی صدر یا برطانوی وزير اعظم اتنا خطرہ نہیں ہیں کیونکہ وہ اسلام کے شناختہ شدہ دشمن ہیں آج اسلام اور مسلمانوں کے وہ منافقین بہت بڑے دشمن ہیں جو خادم الحرمین کے لباس اوڑھ کر، عرب ممالک کی بادشاہت ہاتھ میں لیکر، شام میں، بحرین میں، افغانستان میں، عراق میں اور فلسطین میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج قطر کے بادشاہ، سعودی عرب کے بادشاہ اور بحرین کے بادشاہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کےخطرناک دشمن ہیں جو نفاق کے لباس میں اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے سعودی عرب اور قطرنے ملکر فلسطینیوں پر اسرائيل کو مسلط کیا اس کے بعد سعودی عرب ، قطر اور خلیجی ریاستوں نے عراق اور افغانستان پر امریکی حملے کی راہیں ہموار کیں۔

آج قطر اور سعودی عرب شام پر امریکی اور نیٹو حملے کے لئے آشکارا راہیں ہموار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو سعودی عرب اور قطر سے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ ممالک اس خطے میں امریکی اور اسرائيلی آلہ کار ہیں اور ان کے منافقانہ چہرے پر اسلام کی نقاب پڑی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمراں شیاطین سے ہوشیار رہنا چاہیے[3]۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے نام ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ کا خط

مقدسات اسلامی کی مسلسل توہین کے بعد ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ نے دنیائے کیتھولک کے رہنما کو خط لکھا۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی ممالک میں قرآن پاک کی مسلسل توہین پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے پوپ فرانسس کے نام ایک خط میں عالمی کیتھولک رہنما سے کہا کہ وہ مغربی ممالک کے حکام کو نصیحت کریں اور کہیں کہ وہ اس طرح کے گھنونی حرکتوں سے پرہیز کریں۔

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی طرف سے پوپ فرانسس کو لکھے گئے خط کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

کیتھولک چرچ کے رہنماعزت مآب، پوپ فرانسس براہ کرم میری نیک تمنائیں قبول کریں

ہماری جانب سے سلام قبول فرمائیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کیتھولک چرچ میں آپ کی قیادت میں دوسرے آسمانی مذاہب بالخصوص اسلام کے تئیں کافی احترام دیکھنے کو ملا، یہی وجہ ہے کہ دینداروں اور مذہبی افراد میں امیدوں کی ایک نئی کرن پیدا ہو گئی ہے، قرآن پاک کی توہین کی مذمت میں آپ کے اقدام نے انسان کے اندر اور امیدوں کو جلا بخشی ہے۔

حضور آپ تو بخوبی جانتے ہیں کہ لوگو کے مذہب اور دینداری کو کمزور کرنے کے لئے پہلا قدم یہ ہے کہ مقدسات دین کو پامال کر دیا جائے، آج جو کچھ مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے کے پرچم تلے ہو رہا ہے وہ مقدسات اسلامی کی بے حرمتی جیسا گھنونا فعل ہے، جس کروڑوں اور اربوں مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں، ان کو تکلیف پہنچی ہے جو قرآن سے محبت کرتے ہیں اور قرآن پر عقیدہ رکھتے ہیں، ساتھ ہی حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام اور ان کی ماں حضرت مریم (س) اور رسولوں کی تعظیم کرتے ہیں اور عیسائیوں کو بے حیائی سے پاک سمجھتے ہیں، اور انہیں مسلمانوں کے قریب ترین ایمان رکھنے والا سمجھتے ہیں۔

اس یقین کے ساتھ کہ یہ بے حرمتی کسی بھی آزاد انسان کے لیے قابل قبول نہیں ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس حکمت اور فیاضی کی بنیاد پر جو ہمیں آپ میں نظر آتی ہے، مغربی ممالک کے حکام کو نصیحت کریں اور کہیں کہ وہ اس طرح کے گھنونی حرکتوں سے پرہیز کریں[4]۔

حوالہ جات

  1. سخنرانی به مناسبت سالگرد شهادت سردارحاج قاسم سلیمانی.
  2. پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں/پاکستان کا استحکام اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے- شائع شدہ از: 31 جنوری 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 14 اپریل 2025ء
  3. خادم الحرمین جیسے منافقین، اسلام اور مسلمانوں کے لئےعظیم خطرہ ہیں- شائع شدہ از: 5 اکتوبر 2012ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 14 اپریل 2025ء
  4. کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے نام ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ کا خط-شائع شدہ از: 12 اگست 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 14 اپریل 2025ء