اکبر ہاشمی رفسنجانی
اکبر ہاشمی رفسنجانی | |
---|---|
![]() | |
پورا نام | ہاشمی رفسنجانی بہرامی |
دوسرے نام | آیت الله مکارم شیرازی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1935 ء، 1313 ش، 1353 ق |
پیدائش کی جگہ | رفسنجان ایران |
وفات کی جگہ | تہران |
اساتذہ | سید روحالله موسوی خمینی، میرزا هاشم آملی، سید حسین بروجردی |
مذہب | اسلام، شیعہ |
اثرات | تفسیر راہنما |
مناصب | ایران کا سابقہ صدر . |
اکبر ہاشمی رفسنجانی ایک شیعہ عالم دین اور ایرانی سیاست دان تھے جو دو بار ایران کے صدر منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک دفعہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر بھی رہے۔ بہ عنوان صدر انھوں نے ایران میں سیاسی ترقی سے زیادہ معاشی ترقی پر زور دیا۔ ہاشمی رفسنجانی 1988ء میں ایران عراق جنگ کے آخری برس ایرانی افواج کے کمانڈر مقرر ہوئے اور انہوں نے ہی اس جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد قبول کی تھی۔ 1990ء کے اوائل میں لبنان سے غیر ملکی مغویوں کی رہائی میں بھی رفسنجانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آپ انقلاب اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی کے ہم جماعت بھی رہے۔ انہیں ایران کی انقلابی سیاست میں انتہائی اہم شخصیت تصور کیا جاتا تھا۔
وفات
سابق ایرانی صدر رفسنجانی انتقال کرگئے۔ تہران : ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ایرانی خبر رساں اداروں اسنا اور فارس نیوز کے حوالے سے بتایا کہ 82 سالہ رفسنجانی اتوار کی شب حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔
اکبر ہاشمی رفسنجانی دو بار ایران کے صدر رہے اور انہیں ایران کی انقلابی سیاست میں انتہائی اہم شخصیت تصور کیا جاتا تھا۔ قبل ازیں ایرانی میڈیا میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کو ناسازی طبع کی وجہ سے تہران کے شہداء ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایران کے مذہبی رہنما اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989 سے1997 تک ملک کے صدر رہے، ایرانی حکومت کے سخت گیر رہنما انہیں ایک روشن خیال آواز سمجھتے تھے۔
2005 کے انتخابات میں بھی رفسنجانی نے حصہ لیا تھا تاہم انہیں احمدی نژاد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ رفسنجانی ایک دفعہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہے، بطورِ صدر انہوں نے ایران میں سیاسی ترقی سے زیادہ معاشی ترقی پر زور دیا۔
2013 کے عام انتخابات میں انہیں زائد العمر ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی تاہم کامیابی حاصل کرنے والے موجودہ صدر حسن روحانی بھی رفسنجانی کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں[1]۔
حوالہ جات
- ↑ سابق ایرانی صدر رفسنجانی انتقال کرگئے- 8 جنوری 20217ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 24 فروری 2025ء۔