مندرجات کا رخ کریں

سانچہ:صفحۂ اول/پہلا منتخب مضمون

ویکی‌وحدت سے

آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی 1927 ءمیں قم میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مرحوم آیت اللہ سید احمد زنجانی، حوزہ علمیہ کے اساتذہ میں سے تھے اور مدرسہ فیضیہ، قم میں نماز جماعت پڑھاتے تھے۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ساتھ آیت اللہ سید صدرالدین صدر، آیت اللہ محقق داماد اور آیت اللہ بروجردی سے فقہ اور اصول کے اعلیٰ اور سطحی دروس حاصل کیے۔ آیت اللہ سید موسی شبیری زنجانی، آیت اللہ سید رضا صدر اور امام موسیٰ صدر کے قریبی دوست اور ہم درس تھے، اور کئی سالوں سے حوزہ علمیہ میں ان کا تدریسی سلسلہ جاری ہے، اور اب وہ شیعہ کے عظیم مراجع میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ جاری ہے