سانچہ:صفحۂ اول/پہلا منتخب مضمون

100 مسلمان علماء کا غزہ کے بارے میں تاریخی فتویٰ ایک غیر معمولی اور تاریخی اقدام میں، مختلف اسلامی ممالک کے ایک سو ممتاز علماء نے غزہ کی پٹی اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے"نداء الاقصیٰ و غزہ" کے عنوان سے ایک فتویٰ جاری کیا ہے، جس میں واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کیا گیا ہے۔ یہ بیان قرآن پاک کی آیت سورہ البقرہ، آیت 159) ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ أُولَٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ﴾ (بے شک وہ لوگ جو چھپاتے ہیں ہماری نازل کردہ روشن دلیلوں اور ہدایت کو بعد اس کے کہ ہم اسے لوگوں کے لیے کتاب میں واضح کر چکے، ایسے لوگوں پر اللہ لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں) کے حوالے سے شروع ہوتا ہے۔ 100 مسلمان علماء کا غزہ کے بارے میں تاریخی فتویٰ جاری ہے