علی شمخانی
| علی شمخانی | |
|---|---|
| دوسرے نام | ایڈمیرل علی شمخانی |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1334 ش، 1956 ء، 1374 ق |
| یوم پیدائش | 4ستمبر |
| پیدائش کی جگہ | اہواز ایران |
| مذہب | اسلام، شیعہ |
| اثرات | اسلامی جمہوریہ ایران کے سمندری حکمت عملی کے نظریے کی تشکیل، امریکی اور سوویت حکمت عملی کے تقابلی نظریے کو ڈیزائن کرنا |
| مناصب | سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری، وزیر دفاع اور مسلح افواج کی معاونت، ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے رکن، صدارتی امیدوار |
تلی شمخانیعلی شمخانی کا شمار اسلامی جمہوریہ ایران کی ممتاز عسکری اور سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ اس نے پہلوی حکومت کے دوران اپنی جنگی سرگرمیاں شروع کیں اور مزاحمتی گروپوں اور عوامی تحریکوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اس وقت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سیاسی مشیر ہیں ۔
سوانح عمری
ایڈمرل شمخانی 1955ء میں صوبہ خوزستان کے شہر اہواز میں پیدا ہوئے ۔ پہلوی دور میں شمخانی نے جدوجہد کرنے والے گروپس بنانے اور عوامی تحریکوں میں حصہ لینے میں اہم کردار ادا کیا۔ 2014ء کے اوائل میں، وہ دل کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے اور ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔
تعلیم
اعلیٰ فوجی اور اسٹریٹجک کورسز مکمل کرنے کے علاوہ، علی شمخانی نے اہواز کی شہید چمران یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری اور مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی بحری حکمت عملی کا نظریہ تیار کیا اور امریکہ اور سوویت یونین کے تقابلی حکمت عملی کا نظریہ بھی وضع کیا۔ شمخانی کا ملک کی ملٹری سائنس اکیڈمیوں میں تدریسی پس منظر بھی ہے۔
ایگزیکٹو اور فوجی ریکارڈ
اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد اور دفاع مقدس کے دوران شمخانی نے مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان ذمہ داریوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے کمانڈر اور آئی آر جی سی کے نائب وزیر بھی شامل ہیں۔ ان کی آخری ذمہ داری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی تھی، اور وہ دفاع مقدس کے دوران خوزستان آئی آر جی سی کے کمانڈر بھی تھے۔ آرمی نیوی میں منتقلی اور ایڈمرل کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے بیک وقت آرمی نیوی اور آئی آر جی سی کی کمانڈ کی، اور صدارتی امیدوار سید محمد خاتمی کی حکومت میں وزیر دفاع کے عہدوں کو اپنے ریکارڈ میں شامل کیا، مسلح افواج کے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ، اور ایران کی اسٹریٹجک کونسل فار اسٹریٹجک رینک کے رکن بھی ان کے عہدوں میں شامل ہیں۔
بحری عہدہ حاصل کرنا
علی شمخانی کو 1999ء میں کمانڈر انچیف کے حکم سے "ایڈمرل" (میجر جنرل کے برابر) کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ وہ سپریم لیڈر کی طرف سے تین وکٹری میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں اور 8 سال تک وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سنبرن میزائل کی خریداری میں شمخانی کا کردار
2001ء میں، شمخانی نے روس کے دورے کے دوران ماسکو میں 100 میل رینج کے جدید "سان برن" میزائل کا دورہ کیا ۔ میزائل کی اعلی کارکردگی نے اسے روس سے آرڈر کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ ایک ایسا میزائل جسے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری قوت میں طاقت کے ایک اہم لیور کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ایڈمرل شمخانی تشخیص مصلحت کونسل کے رکن اور رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر مقرر

رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایک نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری اور اس کونسل میں اپنے نمائندے علی شمخانی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن اور سیاسی معاملات میں اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایک نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری اور اس کونسل میں اپنے نمائندے علی شمخانی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن اور سیاسی معاملات میں اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔
رہبرِ انقلاب کے حکم نامے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب شمخانی! جناب عالی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن اور اپنے لئے سیاسی مشیر کے طور پر منتخب کرتا ہوں۔ اللہ تعالٰی سے آپ کی توفیقات کیلئے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
22 مئی 2023ء[1]۔
قاتلانہ حمل
شمخانی کو ہفتہ 14 جون 2018ء کو اپنے گھر پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہ سرجری اور علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا[2]۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو پیغام
زندہ ہوں اور جان دینے کو تیار ہوں، شمخانی کا رہبر معظم اور ایرانی قوم کو پیغام۔ رہبر معظم کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ میں زندہ ہوں اور ملک و قوم کے لئے جان دینے کو تیار ہوں۔ رہبر معظم کے سیاسی مشیر اور ایرانی بحریہ کے سابق سربراہ ریٹائرڈ ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے کے باوجود زندہ ہوں اور ایران کے لئے اپنی جان دینے پر آمادہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ اور تابندہ رہے گا۔
واضح رہے کہ علی شمخانی گزشتہ جمعہ کو صہیونی حکومت کی جانب سے ان کے گھر پر حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے گئے تھے۔ ڈاکٹروں کی دن رات کوششوں کے نتیجے میں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے[3]۔
صہیونی حکومت کو سزا دینے کے ابتدائی مراحل مکمل ہوچکے ہیں
رہبر معظم کے مشیر اعلی ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا کے ابتدائی مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے سیاسی مشیر رئیر ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صہیونی سرکش حکومت کو سزا دینے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مقصد جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کو سزا دینے سے پہلے قانونی اور سفارتی اقدامات کو پورا کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا تھا۔ 31 جولائی کو ہونے والے حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ کے علاوہ ان کا ذاتی محافظ بھی شہید ہوگیا تھا[4]۔
غزہ میں جاری جرائم اور جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے
رہبر معظم انقلاب کے سیاسی مشیر نے کہا کہ صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان وحشیانہ جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، ایڈمرل علی شمخانی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس میں اپنے اکاونٹ پر لکھا کہ خطے میں امریکہ کی تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر فوجی موجودگی کے ساتھ مزید وسیع پیمانے پر انسانی جانوں سے کھیلنے کے لئے غاصب صیہونی رجیم کو ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی مدد کے علاوہ اتحادیوں کو مختلف کام سونپ کر غاصب اسرائیل کو سیاسی اور میڈیا سپورٹ حالیہ بحران میں ثابت ہوئی۔ غاصب صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے[5]۔
امریکی غیر پیشہ ورانہ تجویز مسترد، نیا مسودہ تیار کر رہے ہیں
رہبر معظم کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی تجاویز غیر پیشہ ورانہ ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر علی شمخانی نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جوہری معاہدے کی تجویز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ایران اس وقت ایک نیا، جامع اور قابلِ قبول متبادل مسودہ تیار کر رہا ہے۔
لبنانی چینل المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے شمخانی نے واضح کیا کہ ایران کبھی بھی اپنے فطری اور قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تجویز میں پابندیوں کے خاتمے جیسے بنیادی موضوع کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے حالانکہ یہ تہران کے لیے ایک اصولی اور اساسی معاملہ ہے۔
شمخانی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہرگز یہ اجازت نہیں دے گا کہ امریکہ اپنے ان اہداف میں کامیاب ہو جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا اور یورینیم کی افزودگی کو صفر کی سطح تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے اوباما دور سے لے کر آج تک امریکی مؤقف میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئی ہے[6]۔
انصاراللہ کے میزائلوں نے اسرائیل کے غبارے سے ہوا نکال دی
انصاراللہ کے میزائلوں نے اسرائیل کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری نے یمن کے مقبوضہ تل ابیب کے بین گورین اڈے پر کامیاب میزائل حملے کو صیہونی رژیم کی شکست فاش قرار دیا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری علی شمخانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ بین گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے میزائلوں نے اسرائیل کی سکیورٹی ڈیٹرنس کو ہلا کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ صنعاء کی طرف سے یہ حملہ مزاحمت کے خاتمے کے صیہونی خیال پر ایک سٹرٹیجک وار تھا۔ مزاحمتی محاذ لبنان اور غزہ سے لے کر عراق اور صنعا تک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور اس وقت اقدامی پوزیشن پر ہے[7]۔
متعلقه تلاشیں
حوالہ جات
- ↑ ایڈمرل شمخانی تشخیص مصلحت کونسل کے رکن اور رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر مقرر- شائع شدہ از: 23 مئی 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء
- ↑ در مورد علی شمخانی در ویکی تابناک بیشتر بخوانید(علی شمخانی کے بارے میں ویکی تابناک کا زیادہ مطالعہ کیا جائے)- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء
- ↑ زندہ ہوں اور جان دینے کو تیار ہوں، شمخانی کا رہبر معظم اور ایرانی قوم کو پیغام- شائع شدہ از: 20 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء
- ↑ صہیونی حکومت کو سزا دینے کے ابتدائی مراحل مکمل ہوچکے ہیں، شمخانی- شائع شدہ از: 10 اگست 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء
- ↑ غزہ میں جاری جرائم اور جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، علی شمخانی- 22 اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء
- ↑ امریکی غیر پیشہ ورانہ تجویز مسترد، نیا مسودہ تیار کر رہے ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار -شائع شدہ از: 5 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء
- ↑ انصاراللہ کے میزائلوں نے اسرائیل کے غبارے سے ہوا نکال دی، سینئر ایرانی عہدیدار- شائع شدہ از: 5 مئی 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جون 2025ء