"رسول شحود" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) «'''شیخ رسول شحود''' == آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام == === شیخ رسول شحود نے اپنی زندگی دین کی ترویج اور مظلوم شامی عوام کی خدمت میں صرف کی === حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے شام کے عالم دین حجۃ الاسلا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م Saeedi نے صفحہ مسودہ:رسول شحود کو رسول شحود کی جانب منتقل کیا |
(کوئی فرق نہیں)
| |
نسخہ بمطابق 22:10، 28 نومبر 2025ء
شیخ رسول شحود
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
شیخ رسول شحود نے اپنی زندگی دین کی ترویج اور مظلوم شامی عوام کی خدمت میں صرف کی
حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے شام کے عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ رسول شحود کی مظلومانہ شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ اپنی تمام عمر دینِ مبین اسلام کی تبلیغ اور مصیبت زدہ شامی عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اپنے ایک پیغام میں دہشت گرد تکفیری گروہوں کے ہاتھوں شام میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ رسول شحود کی شہادت کو دلخراش اور افسوسناک سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تحریر فرمایا: "جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ رسول شحود، جو شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں مظلومانہ طریقے سے شہید کیے گئے، ان کی خبر شہادت سن کر بہت تکلیف ہوئی۔ وہ ان علماء میں سے تھے جو مکتبِ اہل بیت (علیہمالسلام) کے پروردہ تھے اور اپنی پوری زندگی اس سرزمین کے رنجیدہ حال عوام کی خدمت اور دینِ خدا کے نشر و اشاعت میں صرف کی۔"
حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے شامی حکام کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا: "شام کے موجودہ حکمرانوں کو یہ حقیقت مدنظر رکھنی چاہیے کہ اگر اس ملک میں تمام اقوام و مذاہب پر مشتمل ایک ایسی حکومت برسر اقتدار نہ ہو جو خلوصِ نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کرے اور اسلام و مسلمین کے دشمنوں پر تکیہ کرنے سے پرہیز کرے، تو نارضایتی، بدامنی اور جنایت کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔" اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے شہید عالم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہوئے کہا: "خداوند متعال سے شہیدِ عزیز کے لیے علوِ درجات، اور بازماندگان کے لیے صبر جمیل و اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں اور شام کے ملک و ملت کی اصلاح کی تمنا رکھتا ہوں۔"[1]۔
حزب اللہ لبنان
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کے شہر حمص کے ممتاز عالم حجت الاسلام دین شیخ رسول شحّود کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہولناک جرم اُن مجرم اور خائن عناصر نے انجام دیا ہے جو شام کی وحدت و سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور فرقہ وارانہ و مذہبی فتنوں کو ہوا دے رہے ہیں۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کے شہر حمص کے ممتاز عالم حجت الاسلام دین شیخ رسول شحّود کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہولناک جرم اُن مجرم اور خائن عناصر نے انجام دیا ہے جو شام کی وحدت و سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور فرقہ وارانہ و مذہبی فتنوں کو ہوا دے رہے ہیں۔
حزب اللہ کے مطابق شیخ رسول شحّود ایک جلیل القدر دینی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین اور سماج کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ قرآنی مدارس کے حامی، نوجوانوں کے تعلیمی و ایمانی رہنما، سچے مبلغ اور مظلوموں کے مدافع تھے۔ ان کی شہادت تمام علمی، دینی اور تعلیمی اداروں سے بھرپور مذمت کا تقاضا کرتی ہے۔
بیان کے اختتام پر حزب اللہ نے قاتلوں کے تعاقب اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر وہ شخص جس کا اس جنایت میں کردار ثابت ہو، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ حزب اللہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ شامی عوام انتہا پسندانہ سوچ کو رد کریں گے، جو معاشرتی وحدت اور ملک کے استحکام کے لیے خطرہ ہے اور معتدل و روشن خیال نظریات کو نشانہ بناتی ہے[2]۔
علامہ شفقت شیرازی: جولانی حکومت؛ شام میں تمام اقلیتیوں کا بے دریغ قتلِ عام کر رہی ہے
ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں جولانی حکومت کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے عالم دین شیخ رسول محمد شحود کی مجلس ترحیم میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولانی حکومت؛ شام میں تمام اقلیتیوں کا بے دریغ قتلِ عام کر رہی ہے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چند دن پہلے شام کے شہر حمص میں معروف شیعہ عالم دین شیخ رسول محمد شحود تکفیری دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
کل ایران کے شہر قم المقدسہ میں مقیم سوریہ کے علماء و طلاب کے زیرِ اہتمام ان کے ایصال ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہید بزرگوار کے فرزندان و اقرباء سمیت مدرسین اور طلاب کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس مجلسِ ترحیم میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی خصوصی نمائندگی کرتے ہوئے سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ علامہ شفقت شیرازی: جولانی حکومت؛ شام میں تمام اقلیتیوں کا بے دریغ قتلِ عام کر رہی ہے
اپنے خطاب میں سربراہ امور خارجہ کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع کی طول تاریخ میں دین مبین کی سربلندی کے لیے شہادتوں کا تسلسل پایا جاتا ہے۔ مکتب کربلا کے ماننے والوں نے ہر دور کے یزید کے خلاف آواز حق بلند کی ہے اسی لیے جابرانہ و مسلط کردہ حکومتیں ہمیشہ سے شیعہ علمائے کرام کے قتل میں ملوث رہی ہیں اور سوریہ میں جب سے جولانی رجیم برسر اقتدار آئی ہے تب سے شام میں تمام اقلیتیوں کا بے دریغ قتلِ عام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید شیخ رسول شحود سوریہ کے شہر حی المزرعہ حمص کے نہ فقط امام جمعہ تھے، بلکہ استقامت اور حریت کے علمبردار تھے۔ ان کی شجاعانہ زندگی مکتب اہل بیت علیہم السّلام کی سربلندی اور اجتماعی خدمات سے لبریز تھی۔ ہم خانوادہ شہید کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور شہید بزرگوار کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جوار اہلبیت علیہم السّلام میں جگہ نصیب فرمائے۔ واضح رہے کہ اس مجلسِ ترحیم میں کویت کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ حسین معتوق اور سوریہ کے علمائے کرام نے بھی خطابات کیے[3]۔
- ↑ شیخ رسول شحود نے اپنی زندگی دین کی ترویج اور مظلوم شامی عوام کی خدمت میں صرف کی- شائع شدہ از: 17 جولائی 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جولائی 2025ء
- ↑ حزب اللہ لبنان کی جانب سے حجت الاسلام شیخ رسول شحود کے قتل کی شدید مذمت- شائع شدہ از: 13 جولائی 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 جولائی 2025ء
- ↑ [https://ur.hawzahnews.com/news/410704/%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%B4%D9%81%D9%82%D8%AA-%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%D8%AC%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%82%D9%84%DB%8C%D8%AA%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DB%92 علامہ شفقت شیرازی: جولانی حکومت؛ شام میں تمام اقلیتیوں کا بے دریغ قتلِ عام کر رہی ہے]-شائع شدہ از: 12 جولائی 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ:22 جولائی 2025ء