مندرجات کا رخ کریں

"غلام علی رشید" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
م Saeedi نے صفحہ مسودہ:غلام علی رشید کو غلام علی رشید کی جانب منتقل کیا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 20: سطر 20:
'''غلامعلی رشید'''، جو "سردار رشید" کے نام سے مشہور تھے، دفاع مقدس کے دوران  کمانڈر اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراه تھے۔ ان کے اہم عہدوں میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے ڈپٹی، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے ڈپٹی، سپاہ کے جوائنٹ اسٹاف کے آپریشنز کے ڈپٹی، سپاہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے آپریشنز کے انچارج، [[بیت المقدس]] آپریشن میں فتح ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، جنوبی آپریشنز اسٹاف کے ڈپٹی اور سپاہ دزفول کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے انچارج شامل ہیں۔ وہ 23 خرداد 1404 ہجری شمسی بمطابق 17 ذی الحجہ 1446 ہجری قمری کو، 13 جون  2025 میں [[اسرائیل]] کے ایران پر حملے کے دوران اپنے ساتھی شہیدوں، میجر جنرل [[محمد باقری]]، میجر جنرل [[حسین سلامی]] اور بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔
'''غلامعلی رشید'''، جو "سردار رشید" کے نام سے مشہور تھے، دفاع مقدس کے دوران  کمانڈر اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراه تھے۔ ان کے اہم عہدوں میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے ڈپٹی، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے ڈپٹی، سپاہ کے جوائنٹ اسٹاف کے آپریشنز کے ڈپٹی، سپاہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے آپریشنز کے انچارج، [[بیت المقدس]] آپریشن میں فتح ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، جنوبی آپریشنز اسٹاف کے ڈپٹی اور سپاہ دزفول کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے انچارج شامل ہیں۔ وہ 23 خرداد 1404 ہجری شمسی بمطابق 17 ذی الحجہ 1446 ہجری قمری کو، 13 جون  2025 میں [[اسرائیل]] کے ایران پر حملے کے دوران اپنے ساتھی شہیدوں، میجر جنرل [[محمد باقری]]، میجر جنرل [[حسین سلامی]] اور بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔
== سوانح عمری ==
== سوانح عمری ==
غلامعلی رشید، جو "غلامعلی رشید علی نور" اور "سردار رشید" کے نام سے مشہور ہیں، 1332 شمسی ہجری  بمطابق 1953 ء میں دزفول میں پیدا ہوئے۔
غلامعلی رشید، جو "غلامعلی رشید علی نور" اور "سردار رشید" کے نام سے مشہور ہیں، 1332 شمسی ہجری  بمطابق 1953 ء میں دزفول میں پیدا ہوئے۔
== تعلیم ==
== تعلیم ==

حالیہ نسخہ بمطابق 15:34، 17 جون 2025ء

غلام علی رشید
پورا نامغلام علی رشید
دوسرے نامغلام علی رشید، غلام علی رشید علی نور، سردار رشید
ذاتی معلومات
پیدائش1332 ش، 1954 ء، 1372 ق
پیدائش کی جگہایران، دزفول
وفات2025 ء، 1403 ش، 1446 ق
یوم وفات13 جون
وفات کی جگہتهران
مذہباسلام، شیعه
اثرات
  • خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ۔مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے نائب سربراه۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے نائب سربراه ۔ سپاہ کے مشترکہ اسٹاف کے آپریشنز کے نائب سربراه ۔ سپاہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے آپریشنز کے ذمہ دار۔ بیت المقدس آپریشن میں فتح ہیڈکوارٹر کے کمانڈر۔

غلامعلی رشید، جو "سردار رشید" کے نام سے مشہور تھے، دفاع مقدس کے دوران کمانڈر اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراه تھے۔ ان کے اہم عہدوں میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے ڈپٹی، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے ڈپٹی، سپاہ کے جوائنٹ اسٹاف کے آپریشنز کے ڈپٹی، سپاہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے آپریشنز کے انچارج، بیت المقدس آپریشن میں فتح ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، جنوبی آپریشنز اسٹاف کے ڈپٹی اور سپاہ دزفول کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے انچارج شامل ہیں۔ وہ 23 خرداد 1404 ہجری شمسی بمطابق 17 ذی الحجہ 1446 ہجری قمری کو، 13 جون 2025 میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے دوران اپنے ساتھی شہیدوں، میجر جنرل محمد باقری، میجر جنرل حسین سلامی اور بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔

سوانح عمری

غلامعلی رشید، جو "غلامعلی رشید علی نور" اور "سردار رشید" کے نام سے مشہور ہیں، 1332 شمسی ہجری بمطابق 1953 ء میں دزفول میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

سردار رشید نے تہران یونیورسٹی اور تربیت مدرس یونیورسٹی سے سیاسی جغرافیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنا ڈاکٹریٹ کا مقالہ "دفاعی حکمت عملی کی تشکیل میں جیو پولیٹیکل عوامل کا کردار" کے موضوع پر پیش کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور امام حسین یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور فوجی کمانڈروں کی نئی نسل کی تربیت میں مؤثر کردار ادا کیا۔[1]

سیاسی سرگرمیاں اور انقلاب کی فتح میں کردار

انہوں نے اپنی جوانی میں پہلوی حکومت کے خلاف اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کیں اور "منصورون" نامی جنگجو گروپ کے رکن ہونے کی وجہ سے، 1350 ہجری شمسی میں ساواک کے ہاتھوں دزفول میں گرفتار ہوئے اور اہواز منتقل کر دیے گئے۔ ایک سال کی حراست کے دوران، ان کی ملاقات محسن رضائی اور علی شمخانی سے ہوئی، جو بعد میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر بنے۔ 1355 ہجری شمسی میں، انہیں ایک بار پھر اصفہان شہر میں گرفتار کیا گیا اور اس بار تہران منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے مزید ایک سال جیل میں گزارا۔ رہائی کے بعد، انہوں نے مسلح گروپ "منصورون" میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، جو دزفول، اہواز اور خرم شہر کے مذہبی جنگجوؤں کے اتحاد سے تشکیل پایا تھا۔

دفاع مقدس کے دوران محاذ پر حاضری

سردار رشید انقلاب اسلامی کی کامیابی اور سپاہ پاسداران کی تشکیل کے بعد، سپاہ دزفول کے انٹیلیجنس اور آپریشنز کے ڈپٹی کے طور پر سرگرم عمل ہوئے۔ دفاع مقدس کے دوران، انہوں نے سپاہ کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک کے طور پر زیادہ تر بڑے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا۔

1983 ءمیں، اور آپریشن خیبر کے ساتھ ہی، خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کو فوج اور سپاہ کے درمیان ایک مشترکہ اسٹریٹجک ادارے کے طور پر تشکیل دیا گیا، اور سردار رشید نے اس ہیڈکوارٹرز کے ڈھانچے کے اندر فوجی آپریشنز کی قیادت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز، جو بعد میں مسلح افواج (فوج اور سپاہ) کی آپریشنل ڈیزائن، کوآرڈینیشن اور نگرانی کی ذمہ داری پر مامور ہوا، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی ڈھانچے میں اعلیٰ ترین آپریشنل کمانڈ کی سطح تک پہنچ گیا۔ خاتم الانبیاء کے نام سے دو دیگر ہیڈکوارٹرز، یعنی تعمیراتی اور فضائی دفاعی ہیڈکوارٹرز، بھی بعد میں اور ابتدائی طور پر ایگزیکٹو بازوؤں کے طور پر سرگرم عمل ہوئے۔ اپنی فوجی خدمات کے دوران، انہوں نے نمایاں ذمہ داریاں سنبھالیں، جن میں 1986 ءسے 1989 ءتک سپاہ کے جوائنٹ اسٹاف کے ڈپٹی آپریشنز اور 1989 سے 1999 تک مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ڈپٹی انٹیلیجنس اور آپریشنز شامل ہیں۔ 1999 میں، انہیں میجر جنرل کا عہدہ دیا گیا اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ڈپٹی چیف کے طور پر مقرر کیا گیا، اور انہوں نے 17 سال تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔ 2016 ءمیں، سردار رشید کو رہبر معظم انقلاب کے حکم پر خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کا کمانڈر مقرر کیا گیا اور شہادت کے لمحے تک وہ اسی ذمہ داری پر فائز رہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ میں دفاعی امور کے ڈپٹی کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہوئی تھی۔

منصبی ذمه داریاں

  • خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر 1395 ہجری شمسی سے لے کر شہادت تک۔
  • مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے ڈپٹی 1378 ہجری شمسی سے 1395 ہجری شمسی تک۔
  • مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے نائب سربراه 1368 ہجری شمسی سے 1378 ہجری شمسی تک۔
  • سپاہ کے مشترکہ اسٹاف کے آپریشنز کے نائب سربراه 1365 ہجری شمسی سے 1368 ہجری شمسی تک۔
  • سپاہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے آپریشنز کے ذمہ دار۔
  • بیت المقدس آپریشن میں فتح ہیڈکوارٹر کے کمانڈر۔
  • جنوبی آپریشنز اسٹاف کے ڈپٹی۔
  • دزفول سپاہ کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے ذمہ دار۔[2]

پابندیوں میں شامل

وہ 13 نومبر 2019 کو 9 دیگر افراد کے ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ خزانہ کی طرف سے پابندیوں کا شکار ہوئے۔

چیف آف جنرل اسٹاف کےنائب مقرر

سالوں سال اهم عهدوں پر فائز هونے اور تجربات حاصل کرنے کی وجه سے رهبر معظم امام خامنه ای کی طرف سے ان کو چیف آف جنرل سٹاف کے نائب سربراه کے طور پر مقرر کیا گیا. میجر جنرل پاسدار غلامعلی رشید! چیف آف جنرل اسٹاف کی تجویز پر، میں آپ کو آپ کے طویل انقلابی ماضی، دفاع مقدس کے میدانوں میں عملی تجربات اور فوجی ذمہ داریوں کی بنا پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا نائب مقرر کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے آپ کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔[3] سید علی خامنہ ای 24 مرداد 78 (15 اگست 1999)

شهادت

آخرکار، 13 جون 2025 کو (23 خرداد 1404 ہجری شمسی، بمطابق 17 ذی‌الحجه 1446 ہجری قمری) اسرائیل کے ایران پر 2025 کے حملے میں سردار شہید اپنے شہید ساتھیوں میجر جنرل محمد باقری، میجر جنرل حسین سلامی اور بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی‌زادہ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔

متعلقه تلاشیں

حوالہ جات

  1. سردار غلامعلی رشید که بود؟ + بیوگرافی و سوابق( سردار غلام علی رشید کون تھے؟ + سوانح حیات اور ماضی) ( زبان فاسی) www.sharghdaily.com شائع شدہ از: 13/جون/ 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 17/جون/ 2025ء۔
  2. زندگی‌نامه سردار غلامعلی رشید؛ فرمانده بی‌مرز(سردار غلام علی رشید کی سوانح حیات) (زبان فراسی) -www.irna.ir- شائع شدہ از:13/جون/ 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ:17/ جون/ 2025ء۔
  3. انتصاب چند تن از اعضای ستاد کل نیروهای مسلح(مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے متعدد ارکان کی تقرری)( زبان فارسی)-farsi.khamenei.ir- شائع شدہ از:15/اگست/ 1999ء- اخذ شدہ بہ تاریخ:17/جون/ 2025ء۔