"سید بدرالدین حوثی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Halimi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م Saeedi نے صفحہ مسودہ:سید بدرالدین حوثی کو سید بدرالدین حوثی کی جانب منتقل کیا |
||
(کوئی فرق نہیں)
| |||
حالیہ نسخہ بمطابق 20:47، 14 ستمبر 2026ء
{{خانہ م
| سید بدرالدین حوثی | |
|---|---|
| پورا نام | سید بدرالدین حوثی |
| دوسرے نام | بدرالدین بن امیرالدین بن حسین حوثی |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1926ء) |
| پیدائش کی جگہ | یمن، صعدہ |
| یوم وفات | 2010 |
| مذہب | اسلام، شیعہ زيدى |
| مناصب | زیدی عالم ىين اور انصارالله کے روحانی رہنما تهے |
سید بدرالدین حوثی، زیدی علما میں سے اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے روحانی رہنما ہیں۔ وہ زیدیه جارودیه کے مراجع دینی میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ سید حسین حوثی، بانی انصارالله کے والد تھے۔ سید حسین کی شہادت کے بعد، بدرالدین کے دوسرے بیٹے سید عبدالملک حوثی نے اس تحریک کی قیادت سنبھالی۔ بدرالدین حوثی انقلاب اسلامی ایران کے حامی، اسلامی وحدت کے حامی اور فلسطین کے مدافعین میں سے تھے۔ انہوں نے متعدد تصانیف لکھی ہیں جن میں سے کتاب «التیسیر فی التفسیر» بھی ہے۔ انہوں نے وہابیت پر بھی قلم اٹھایا ہے جس کا نتیجہ مجموعہ «السلسلةُ الذَهَبیه فی الرَّد علی الوَهابیه» کی صورت میں مرتب ہوا ہے۔
سوانح حیات
بدرالدین بن امیرالدین بن حسین حوثی ۱۷ جمادی الاول ۱۳۴۵ ہجری قمری، بمطابق ۳ نومبر ۱۹۲۶ عیسوی، میں یمن کے صعدہ صوبے کے ضحیان علاقے میں پیدا ہوئے۔ وہ یمن کی حزب الحق کے بانیوں میں سے اور نیز انصار اللہ تحریک کے روحانی رہنما تھے۔ بدرالدین حوثی سید عبدالملک حوثی اور حسین حوثی کے والد تھے اور ۲۰۰۴ عیسوی میں حسین کی وفات کے بعد، کچھ عرصے کے لیے یمن میں حوثی تحریک کی قیادت سنبھالی۔ ان کا نسب حسن مثنیٰ فرزند امام حسن (علیہ السلام) تک پہنچایا گیا ہے۔ صعدہ میں مقیم خاندان حوثی کا نسب حسین بن محمد سے ملتا ہے جو شہر حوث سے ضحیان ہجرت کر کے آئے تھے۔
تعلیم
حوثی نے اپنی تعلیم صعدہ میں اپنے والد امیرالدین حسین حوثی اور چچا حسن بن حسین حوثی کے پاس حاصل کی۔ انہوں نے عبدالعزیز غالبی اور یحیی بن حسین حوثی سے بھی استفادہ کیا۔ بدرالدین نے بعض علما سے «اجازہ اجتهاد»یادداشتاجازہ اجتهاد، ایک اصطلاح ہے جو حوزه علمیه میں متون دینی سے احکام شرعی استنباط کرنے کی فقہی صلاحیت کے گواہی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اجازہ اجتهاد استاد جامع الشروط کی طرف سے اجتهاد کی صلاحیت رکھنے والے شاگردوں کو دیا جاتا ہے۔ اس زمانے میں رواج ہے کہ جب طلباء اور فقه کے محصلین اس علم کے لائق مقام تک پہنچتے ہیں، تو ان کے استاد یا اساتذہ کی طرف سے ایک تصدیق نامہ غالباً تحریری اور کبھی زبانی طور پر جاری کیا جاتا ہے جو ان کے درجہ اجتهاد تک پہنچنے کی گواہی دیتا ہے۔ اس تصدیق اور گواہی کو اصطلاحاً «اجازہ اجتهاد» کہا جاتا ہے۔ رسول جعفریان کے مطابق اجازہ اجتهاد کا رواج تیرہویں چودہویں ہجری قمری صدی سے ہے جب اجتهاد کا تصور زیادہ سنجیدگی سے سامنے آیا۔ ان کے بقول اجازہ اجتهاد ان مجتہدین کی تائید اور مقبولیت کے لیے جاری کیا جاتا تھا جو نجف اور کربلا سے دوسرے شہروں میں بھیجے جاتے تھے[1].حاصل کیا جن کے نام مفتاح اسانید الزیدیة میں ذکر ہیں۔
خدمات
علمی خدمات
ان کی تصانیف کی تعداد تقریباً ۱۰۰ ہے۔ ان کی تصانیف کا ایک حصہ وہابیت اور ان کی طرف سے پیش کی گئی شبہات کے جوابات کے لیے مخصوص ہے جو «السلسلة الذهبیة فی الرّد علی الوهابیة» کے عنوان سے مجموعے کی صورت میں شائع ہوا ہے۔
تصانیف

بدرالدین حوثی کی بعض تصانیف درج ذیل ہیں:
- ﺗﺤﺮﻳﺮ ﺍﻷﻓﻜﺎﺭ ﻋﻦ ﺗﻘﻠﻴﺪ ﺍﻷﺷﺮﺍﺭ؛
- ﺍﻹﻳﺠﺎﺯ فی ﺍﻟﺮﺩ ﻋﻠﻰ ﻓﺘﺎﻭﻯ ﺍﻟﺤﺠﺎﺯ؛
- ﺷﺮﺡ اﻣﺎلی ﺍلإﻣﺎﻡ اﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﻋﻴﺴﻰ؛
- ﻃﺮﻕ ﺗﻔﺴﻴﺮ ﺍﻟﻘﺮآﻥ؛
- ﻛﺸﻒ ﺍﻟﻐﻤﺔ فی ﻣﺴﺄﻟﺔ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﺍﻷﻣﺔ؛
- ﺍﻟﺤﺴﺎﻡ ﺍﻟﻘﺎﺿﺐ ﺍﻟﺨﺎﻓﺾ ﻟﻬﺎﻣﺎﺕ ﺍﻟﻨﻮﺍﺻﺐ؛
- ﺍﻟﺘﺤﺬﻳﺮ ﻣﻦ ﺍﻟﻔﺮﻗﺔ؛
- الذریة المبارکه؛
- اﺣﺎﺩﻳﺚ ﻣﺨﺘﺎﺭﺓ فی ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺁﻝﺍﻟﺒﻴﺖ؛
- اﺭﺷﺎﺩ ﺍﻟﻄﺎﻟﺐ اﻟﻰ اﺣﺴﻦ ﺍﻟﻤﺬﺍﻫﺐ؛
- اﻳﻀﺎﺡ ﺍﻟﻤﻌﺎﻟﻢ فی ﺍﻟﺮُّقی ﻭ ﺍﻟﺘّﻤﺎﺋﻢ؛
- حدیث الاصطفاء؛
- ﺑﻴﺎﻥ ﺍﻟﺒﺮﻫﺎﻥ ﻣﻦ ﺍﻟﻘﺮآﻥ ﻋﻠﻰ ﺗﺨﻠﻴﺪ اﻭﻟﻴﺎﺀ ﺍﻟﺸﻴﻄﺎﻥ فی ﺍﻟﻨﻴﺮﺍﻥ؛
- بیان سبیل الله؛
- ﺍﻟﺘﺒﻴﻴﻦ ﻓﻲ ﺍﻟﻀﻢ ﻭ ﺍﻟﺘﺄﻣﻴﻦ؛
- ﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪ ﻟﻴﺴﻮﺍ ﻛﻞ ﺍﻷﻣﺔ؛
- ﺍﻟﺠﻮﺍﺏ ﻋﻠﻰ حافظ بن احمد ﺍﻟﺤﻜمی؛
- الجواب علی مسائل شَدِّ الرحال؛
- ﺍﻟﺰﻳﺪﻳﺔ فی ﺍﻟﻴﻤﻦ؛
- السهم الثاقب فی ابطال دعایات النواصب؛
- ﺍﻟﻔﺮﻕ ﺑﻴﻦ ﺍﻟﺴَّﺐّ ﻭﺍﻟﻘﻮﻝ ﺍﻟﺤﻖ؛
- فضائل آلمحمد علیهمالسلام؛
- توصیات لامین القعود؛
- حاشیة مفصله علی ما اجمل الامام القاسم فی الاعتصام؛
- ﻣَﻦْ ﻫُﻢُ ﺍﻟﺮﺍﻓﻀﺔ؛
- ﻣﻦ ﻫﻢ ﺍﻟﻮﻫﺎﺑﻴﺔ؛
- ﺍﻟﻤُﻄَﺮَّﻓﻴﺔ؛
- آیة المودة؛
- بنات الرسول لا ربائبه؛
- مفتاح اسانید الزیدیه؛
- ﺍﻟﻨﺼﻴﺤﺔ ﺍﻟﻤﻔﻴﺪﺓ؛
- تفسیر الثقلین؛
- شرح الصدور فی زیارة القبور؛
- الجواب الوجیز؛
- الافاده لاهل الانصاف؛
- الاجاده فی دفع الاسراف؛
- التیسیر فی التفسیر؛
- ﺍﻟﻤﺠﻤﻮﻋﺔ ﺍﻟﻮﺍﻓﻴﺔ فی ﺍﻟﻔﺌﺔ ﺍﻟﺒﺎﻏﻴﺔ ؛
- ﺍﻟﻐﺎﺭﺓ ﺍﻟﺴﺮﻳﻌﺔ فی ﺍﻟﺮﺩ ﻋﻠﻰﺍﻟﻄﻠﻴﻌﺔ؛
- الزُهری احادیثه و سیرته؛
- ارشاد السائل الی اهم المسائل.
سیاسی خدمات
اپنے بیٹے حسین کی شہادت کے بعد، انہوں نے انصار اللہ تحریک کی قیادت سنبھالی۔ انہوں نے بعض زیدی علما کی مدد سے حزب الحق کی بنیاد رکھی۔ حوثی اس پارٹی کے نمایاں ارکان میں سے تھے جو اس پارٹی میں اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے الگ ہو گئے اور حزب شباب المؤمن کی بنیاد رکھی۔ بدرالدین حوثی نے یمن میں القاعده کی نیرووں کے خلاف اور یمن کے داخلی معاملات میں بیرونی ممالک کی مداخلت کے خلاف امریکہ کے نفوذ کے بعد، اپنے شاگردوں کو حکومت کے خلاف جدوجہد کی دعوت دی۔ اس اقدام کے نتیجے میں، یمن کی حکومت نے ان کے گھر کو نشانہ بنایا اور وہ اپنے ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ بدرالدین کئی بار ناکام قتل کی کوششوں کا نشانہ بنے ہیں۔ الخرب گاؤں میں ان کو نشانہ بنانے کی کوشش میں، ان کے خاندان کے کئی افراد مارے گئے۔ اسی طرح ۲۰۰۵ عیسوی میں ان کے قتل کی ناکام کارروائی نے یمن کی حکومت کے ساتھ حوثیوں کی دوسری جنگ کا آغاز کیا اور بدرالدین کے مارے جانے کے گمان سے جنگ رک گئی۔
افکار و عقائد
فلسطین کی حمایت
ان کا مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر گہرا دھیان تھا اور وہ مستضعفین کی حمایت کو ضروری سمجھتے تھے۔ وہ اپنے بیٹے حسین کے موقف اور اقدامات کی، امریکا کے خلاف صرخہ کے نعرے لگانے اور امریکی و اسرائیلی سامان کے بائیکاٹ کے ذریعے، حمایت کرتے تھے۔
اتحاد اسلامی
بدرالدین، اتحاد اسلامی کو ان بڑے خطرات کے مقابلے کے لیے ضروری سمجھتے تھے جن کا مسلمانوں کو سامنا ہے۔ وہ امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کے مقابلے میں مناسب موقف اپنانے اور ان سے مقابلے کے خواہاں بھی تھے۔ حوثی کے افکار و عقائد کو شیعہ امامیہ کے قریب کہا گیا ہے۔ وہ ان دشمنوں کو کافر جانتے تھے جو حضرت علی (علیہ السلام) کی حقانیت سے آگاہ تھے لیکن ان کے خلاف جنگ پر اتر آئے۔
انقلاب اسلامی ایران
وہ انقلاب اسلامی ایران کے حامیوں میں سے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کی ایران عراق جنگ اور داخلی جنگوں میں فوجی کامیابیوں کا جشن گولیاں چلا کر مناتے تھے۔ اس کے علاوہ فکری تحریک تحریک انصار اللہ کو، جسے وہ اس کا روحانی باپ شمار ہوتے ہیں، انقلاب اسلامی ایران سے متاثرہ مانا جاتا ہے۔ ان کی اور ان کے بیٹوں کی پالیسیوں کو بھی ایران کی پالیسیوں کے ہم آہنگ کہا گیا ہے۔ بدرالدین نے 1994ء میں اپنے بیٹے حسین کے ہمراہ ایران کا سفر کیا۔ بعضے نے ان کی یمن واپسی کا سال 2002ء بتایا ہے اور بعضے نے ان کے ایران میں قیام کی مدت ایک سال ذکر کی ہے۔ بعضے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان کا بیٹا ایران میں شیعہ اثنا عشری مذہب کے اثر میں آ گئے۔ اسی لیے انصار اللہ کو بارہ امامی شیعہ تحریک کہا گیا ہے؛ تاہم حوثیوں نے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے اپنی زیدی ہونے پر زور دیا ہے۔
وفات
بالآخر بدرالدین حوثی 2010ء میں 89 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کی بیماری کی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کر گئے[2].
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ رسول جعفریان؛ تین مراجع تقلید کے دستخط کے ساتھ ایک اجازہ نامہ، ص 22.
- ↑ الشرق الأوسط۔