عارف واحدی

ویکی‌وحدت سے

عارف واحدیشیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی

شہید کربلا امام حسینؑ امت میں نکتہ وحدت ہیں

عارف واحدی نے کہاکہ شہدائے کربلا کے انسانی اقدار کو زندہ کرنے کے آفاقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ہر طبقہ فکر حتی غیر مسلم بھی ان کی یاد مناتے ہیں۔ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے جو ہم نے اسلام کے نام پر بڑی جدوجہد کے بعد آزاد کرایا تھا اس وطن میں ہر شخص اپنے عقیدے کے مطابق ایسے پروگرام کراتا ہے۔

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے آرٹس کونسل یال میں پاسبان وطن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت کی جس میں شاہین پیس فورس کے ذمہ داران اور جوانوں کی بھی بھرپور معاونت اور شرکت تھی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے پاسبان وطن کے چیئرمین چوہدری خورشید انور کی امن کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا مہینہ نواسہ رسول امام حسینؑ کی احیائے اسلام کے لئے عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ شہدائے کربلا کے انسانی اقدار کو زندہ کرنے کے آفاقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ہر طبقہ فکر حتی غیر مسلم بھی ان کی یاد مناتے ہیں۔پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے جو ہم نے اسلام کے نام پر بڑی جدوجہد کے بعد آزاد کرایا تھا اس وطن میں ہر شخص اپنے عقیدے کے مطابق ایسے پروگرام کراتا ہے۔

مگر افسوس ہے کہ بعض مخصوص فرقہ پرست عناصر اس ملک میں بین المذاہب اور بین المساک ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ تمام محب وطن عوام اور علمائے کرام نے اتحاد امت کا مضبوط پیغام دے کر شرپسند عناصر کو ناکام اور ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ عارف واحدی نے کہا: کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ایٹمی طاقت اور اللہ تعالی کی نعمت ہے اس کو زوال نہیں ہے یہ بقاء کے لئے بنا ہے بعض کم عقل لوگ اس کے ٹکڑے ہونے اور ناکام ہونے کی بات کرتے ہیں شاید وہ پاکستان کی شناخت نہیں رکھتے۔

اس ملک کو لوٹا گیا کرپشن اور دھشتگردی کی گئی سازشیں کی گئیں مگر اللہ تعالی کی مدد سے سب ناکام ہوئے پاکستان باقی ہے اور میرا عقیدہ ہے کہ جب تک ہم متحد ہیں میرے وطن عزیز کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا-شہید کربلا امام حسین امت میں نکتہ وحدت ہیں، ہم متحد رہ کر اسلام اور پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کریں گے دشمنوں کو ناکام کریں گے [1]۔

علامہ ضیاء اللہ بخاری کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات

مرکزی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی، صاحبزادہ سید اسامہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر مختلف مسالک اور فقہوں کے درمیان مشترکات اور اتحاد و وحدت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فرقہ واریت کے خاتمے اور امت کے ایک ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن نے امت کی عظمت بیان کرتے ہوئے امت خیر اور امت وسط کہا ہے، اس قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے لئے ملکی سطح پر مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

دونوں علمائے کرام نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر آزاد ہوا۔ تمام قوم، جوانان، علمائے کرام اور خاص طور پر سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت کی حد تک نہ لے جائیں، اس ملک کے استحکام، عزت و عظمت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ان دشمنیوں اور نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا [2]۔

اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے میں کانفرنس کا انعقاد: ہم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ عارف واحدی علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت اور خطاب

حوزه/ اسلام آباد؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے فلسطین کے سفارتخانے میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ھم فلسطین کے سفیر محترم کے ذریعے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دینے آئے ھیں کی ھم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک آپکے ساتھ کھڑے ھیں اور کھڑے رھیں گے۔ امت مسلمہ اور مسلم ممالک کو ھمارا پیغام ھے کہ مغربی حکمرانوں کے سفاک چہرے سے نقاب ھٹ گیا ھے درندہ صفت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں،بے گناہ اور نہتے عوام پر بارود حتی فاسفورس بم برسانے کے باوجود انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل کے تمام اقدامات کی حمایت کر رھے ھیں سب سے بڑے شیطان آمریکا کی سربراھی میں انسانی حقوق کے جھوٹےنعرے لگانے والوں کے سفاک چہرے دنیا کے سامنے بے نقاب ھو چکے ھیں امریکی وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کا عجلت میں اسرائیل کا دورہ اس بات کا ثبوت ھے کہ فلسطینیوں کی جرات و بہادری نے ان کے پالتو درندے کے وجود اور بقا کو اس وقت شدید خطرات سے دوچار کر دیا ھے وہ ان مجاھدین کے مقابلے میں نہیں ٹھہر پا رہا اور زخمی سانپ کی طرح بے گناہ، نہتے عوام، معصوم بچوں اور خواتین پر بارود برسا کر اپنے انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

عارف واحدی نے کہا کہ ھم امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کیا ہمارا بھی یہ فریضہ بنتا ہے یا نہیں کہ ھم عملی میدان میں ان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں؟؟ عارف واحدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امت مسلمہ سے یہ بجا طور پر توقع رکھتے ہیں کہ اختلاف، انتشار، تکفیر اور فرقہ واریت سے بالاتر ھوکر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اسی میں مظلوموں کی حوصلہ افزائی، کامیابی اور دشمنوں کی حوصلہ شکنی، پسپائی اور رسوائی ہے۔

واحدی نے محترمہ عظمیٰ گل کا شکریہ ادا کیا جن کا اس کانفرنس کے انعقاد میں بنیادی کردار رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس کانفرنس کے دیگر مقررین میں فلسطینی سفیر، محترمہ عظمی گُل، مسلم لیگ ن کے راھنما سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے راھنما علی محمد خان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید صفدر گیلانی، جناب طاھر رشید تنولی، مولانا حامد الحق، میاں محمد اسلم، پروفیسر ساجد میر اور دیگر مذھبی سیاسی رہنما شامل تھے[3]۔

  1. شہید کربلا امام حسینؑ امت میں نکتہ وحدت ہیں، علامہ عارف واحدی-ur.mehrnews.com-شائع شدہ از: 3 اگست 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 1جولائی 2024ء۔
  2. علامہ ضیاء اللہ بخاری کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات -shianews.com.pk- شائع شدہ از: 21مئی 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 1جولائی 2024ء۔
  3. ہم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ عارف واحدی- شائع شدہ از: 20 اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 2جولائی 2024ء۔