مندرجات کا رخ کریں

محمد مہدی طہرانچی

ویکی‌وحدت سے
محمد مہدی طہرانچی
پورا ناممحمد مہدی طہرانچی
ذاتی معلومات
پیدائش1344 ش، 1966 ء، 1384 ق
پیدائش کی جگہتہران ایران
وفات2025 ء، 1403 ش، 1446 ق
مذہباسلام، شیعہ
اثراتمقناطیسی مواد، فوٹونکس، اور سائنس و ٹیکنالوجی کی پالیسی کے شعبوں میں تحقیق ، وزارت صنعت، وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی، کاگنیٹو سائنس ہیڈکوارٹر، اور ملک کے سائنس پالیسی ریسرچ سینٹر کے ساتھ قومی سطح پر 17 سے زائد تحقیقی منصوبوں کی تکمیل۔ * معروف بین الاقوامی ISI انڈیکسڈ جرنلز میں 109 سائنسی تحقیقی مقالے شائع ہوئے، اور ملکی و غیر ملکی سائنسی کانفرنسوں میں 135 سے زائد مقالے پیش کیے گئے۔ یونیورسٹی پبلشنگ سینٹر میں کتاب "موجودہ صورتحال کی تحقیق، مطلوبہ صورتحال کا ڈیزائن" اور "مقناطیسی مواد سے واقفیت" شائع کی گئیں۔ لیزر اور پلازما ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے میگنیٹو فوٹونکس لیبارٹری اور فوٹونکس کے سائنسی مرکز کا قیام۔
مناصبآزاد اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر سربراه ۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سٹریٹیجک ریسرچ سنٹر کے سربراہ کے مشیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی تحقیقات ۔ رئیس دانشگاه شهید بهشتی: شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراه ۔ ایران اور روس کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کے اعلیٰ کمیشن کی بین الجامعاتی تعلقات کمیٹی کے سربراہ

محمد مہدی تہرانچی ایک ممتاز ایرانی فزکس دان اور شہید بہشتی یونیورسٹی میں فزکس گروپ کے پروفیسر تھے۔ وہ ایران کے جوہری شہداء میں سے ایک تھے اور مقناطیسی مواد، فوٹوونکس، اور سائنس و ٹیکنالوجی کی پالیسی سازی کے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔ وہ 13 جون 2025 کو (بمطابق 17 ذی الحجہ 1446 ہجری) اسرائیلی حملے میں اپنے گھر پر اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ شہید ہو گئے۔ ان کے انتظامی عہدوں میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر، مصلحت نظام کی اسٹریٹجک تحقیقاتی مرکز میں سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقی مشیر، شہید بہشتی یونیورسٹی کے صدر، مصلحت نظام کی اسٹریٹجک تحقیقاتی مرکز میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تحقیقاتی معاون، اور ایران-روس اعلیٰ ٹیکنالوجی تعاون کمیشن کی بین الجامعاتی تعلقات کمیٹی کے سربراہ شامل ہیں۔

سوانح حیات

محمد مہدی تہرانچی 1344 ہجری شمسی (1965 عیسوی) میں تہران میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

  • شہید بہشتی یونیورسٹی سے 1983 سے 1988 تک فزکس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
  • شہید بہشتی یونیورسٹی سے 1989 سے 1992 تک فزکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
  • ماسکو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اینڈ ٹیکنالوجی سے 1997 میں نظریاتی فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

علمی سرگرمیاں

1997ء سے 2002ء تک: جامعہ شہید بہشتی میں فزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر۔ 2002ء سے 2006ء تک: جامعہ شہید بہشتی میں فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر۔ 2006ء سے شهادت تک: جامعہ شہید بہشتی میں فزکس کے پروفیسر۔

تدریس

بیچلر کی سطح (فزکس): سالڈ اسٹیٹ فزکس، کرسٹالوگرافی، فلسفہ سائنس، اور تاریخ سائنس سمیت 10 سے زیادہ کورسز پڑھاتے رہے ہیں۔ ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سطح (فزکس اور فوٹونکس): ایڈوانسڈ سالڈ اسٹیٹ فزکس، کوانٹم میکینکس، سالڈ اسٹیٹس کی کوانٹم تھیوری، مقناطیسی مواد کی کوانٹم تھیوری، اور مقناطیسی میدانوں کی پیداوار و کھوج سمیت 10 سے زیادہ کورسز پڑھائے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے انتظام میں ڈاکٹریٹ کی سطح: اعلیٰ تعلیم میں سائنسی پالیسی سازی، اور اعلیٰ تعلیم میں پالیسی سازی و منصوبہ بندی جیسے عنوانات پڑھائے ہیں۔

تحقیقی نگرانی اور راہنمائی

ماسٹر کی سطح: فزکس اور فوٹونکس میں 70 سے زیادہ ماسٹر کے تھیسس کی نگرانی کی ہے۔ ڈاکٹریٹ کی سطح: فزکس اور فوٹونکس کے شعبوں میں 15 ڈاکٹریٹ طلباء کی نگرانی کی ہے۔

تحقیقاتی فعالیتیں

محمد مہدی تہرانچی کا تحقیقی فیلڈ مقناطیسی مواد کی فزکس، فوٹوونکس، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسی سازی پر مشتمل ہے۔ ان کے نمایاں کاموں میں درج ذیل امور شامل ہیں:

تحقیقی منصوبے:

نئے صنعتی وزارت، وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی، دفاعی صنعتوں کے تعلیمی و تحقیقی ادارے، وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی کی نینو ٹیکنالوجی ہیڈکوارٹر، کاگنیٹو سائنس ہیڈکوارٹر، اور قومی سائنسی پالیسی ریسرچ سینٹر کے ساتھ قومی سطح پر 17 سے زائد تحقیقی منصوبوں کی تکمیل۔

علمی مقالے:

بین الاقوامی ISI انڈیکس شدہ معتبر جرائد میں 109 سائنسی تحقیقی مقالے شائع کیے، اور 135 سے زائد مقالے اندرون و بیرون ملک سائنسی کانفرنسوں میں پیش کیے۔

کتابیں

یونیورسٹی پبلشنگ سینٹر سے "پژوهش وضع موجود طراحی وضع مطلوب" (موجودہ صورتحال کی تحقیق، مطلوبہ صورتحال کا ڈیزائن) اور "آشنایی با مواد مغناطیسی" (مقناطیسی مواد کا تعارف) نامی کتابیں شائع کیں۔

لیبارٹری کا قیام:

لیزر اور پلازما ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں میگنیٹو فوٹوونکس لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا۔

سائنسی مرکز کا آغاز:

فوٹوونکس کے سائنسی مرکز (قطب علمی فوتونیک) کا آغاز کیا۔

مناصب اور ذمہ داریاں

  1. اسلامی آزاد یونیورسٹی کے سربراه، 1397 شمسی سے شهادت تک؛
  2. نظام کی تشخیص مصلحت کونسل کے اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کے صدر کے مشیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی تحقیقات، 1395 شمسی سےشهادت تک؛
  3. شہید بہشتی یونیورسٹی کے صدر، مئی 2012 ءسے فروری 2017 ء تک شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراه؛
  4. ایران اور روس کے اعلیٰ ٹیکنالوجی تعاون کمیشن کی بین الجامعاتی تعلقات کمیٹی کے سربراه، 2014 ء سےشہادت تک؛
  5. اعلیٰ کونسل برائے سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی بنیادی علوم کی خصوصی کمیٹی کے سربراه، 2010 ء سے اب تک؛
  6. یونیورسٹی پبلشنگ سینٹر کے سربراه، 2008 ء سے 2012 ء تک؛
  7. شہید بہشتی یونیورسٹی کے ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے نائب سربراه، 2005 ء سے 2007 شء تک؛
  8. شہید بہشتی یونیورسٹی کے فوٹونکس سائنسی مرکز کے ڈائریکٹر، 2007 ء سے 2013 ء تک؛
  9. ایران آپٹکس اور فوٹونکس ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، 2009 ء سے 2013 ء تک؛
  10. دفاعی صنعت کے تعلیمی اور تحقیقی ادارے کے فوٹونکس کے بڑے منصوبے کے ایگزیکیوٹر، 2003 ءسے 2004 ء تک؛
  11. پیام نور یونیورسٹی کے فزکس گروپ کے سربراہ، 1998 ءسے 1999 ء تک؛
  12. ملک کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اسٹریٹجک تبدیلی کے دستاویز کے مطالعے کی سائنسی کمیٹی کے رکن، 2008 ء سے 2009 ء تک؛
  13. شہید بہشتی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سائنسز کے ایگزیکٹو اور منصوبہ بندی کے نائب، 1998 شمسی سے 1999 شمسی تک؛
  14. شہید بہشتی یونیورسٹی کے لیزر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراه، 2003 ء سے 2005 ء تک؛
  15. شہید بہشتی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سائنسز کے گریجویٹ اسٹڈیز کے نائب سربراه، 1999 شمسی سے 2003 شمسی تک؛
  16. شہید بہشتی یونیورسٹی کے لیزر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے بانیوں میں سے ایک؛
  17. شہید بہشتی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف نیو ٹیکنالوجیز کے بانیوں میں سے ایک۔[1]

پابندی

18 مارچ 2020 ء کو امریکی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے خلاف یکطرفہ اقدامات اور اقتصادی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے "عماد پراجیکٹ" سے منسلک پانچ سائنسدانوں، جن میں محمدمہدی تہرانچی بھی شامل تھے، پر پابندیاں عائد کر دیں۔[2]

شہادت

یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے کہ 2025 ء میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے دوران، محمد مہدی تہرانچی اپنے گھر (سرو کمپلیکس میں واقع) میں اپنی اہلیہ اور بچے سمیت شہید ہو گئے۔

متعلقہ تلاشیں

حوالہ جات

  1. دکتر محمد مهدی طهرانچی(زبان فارسی)facultymembers.sbu.ac.ir - شائع شدہ از: بدون تاریخ- اخذ شدہ بہ تاریخ:29 جون 2025ء
  2. ۵ تن از دانشمندان هسته‌ای ایران را تحریم کرد (امریکا نے ایران کے 5 جوہری سائنسدانوں پر پابندی عائد کردی)(زبان فارسی)farhikhtegandaily.com- شائع شدہ از: 19/مارچ/ 2020ء- اخذ شدہ بہ تاریخ:29 جون 2025ء