مندرجات کا رخ کریں

فلسطین کے اعلیٰ یونیورسٹیاں

ویکی‌وحدت سے

فلسطین کے اعلیٰ یونیورسٹیاں، ایک مضمون ہے جو فلسطین کی چھبیس اعلیٰ یونیورسٹیوں کا تعارف پیش کرتا ہے۔ ان یونیورسٹیوں اور کالجوں کو عالمی درجہ بندی کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے: بیرزیت یونیورسٹی، اسلامی یونیورسٹی غزہ، النجاح نیشنل یونیورسٹی، القدس یونیورسٹی، بیت لحم یونیورسٹی، عرب امریکن یونیورسٹی، فلسطین پولی ٹیکنیک یونیورسٹی، الازہر یونیورسٹی غزہ، ہیبرون یونیورسٹی، الاقصی یونیورسٹی، فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی کادوری، کالج آف اپلائیڈ سائنسز، فلسطین یونیورسٹی، دارالکلمہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ کلچر، الاستقلال یونیورسٹی، فلسطین ٹیکنیکل کالج، کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فلسطین اہلیا یونیورسٹی، اسراء یونیورسٹی، غزہ یونیورسٹی، ماڈرن کالج، فلسطین کالج آف نرسنگ، عرب کالج آف اپلائیڈ سائنسز، ویمنز کمیونٹی کالج، ابن سینا کالج آف ہیلتھ سائنسز، فلسطین ٹیکنیکل کالج العروب۔

بیرزیت یونیورسٹی

بیرزیت یونیورسٹی (Birzeit University) 1975 ءمیں قائم ہوئی، ایک غیر منافع بخش نجی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ کرانه باختری شهر کے بیرزیت نامی علاقے کے شهری ماحول میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن ادارے کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 10000 سے 14999 طلبہ کے ساتھ ایک کثیرالجہتی تعلیمی ادارہ ہے۔ بیرزیت یونیورسٹی (BZU) مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی جیسے معیاری تعلیمی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

اسلامک یونیورسٹی غزہ

اسلامک یونیورسٹی غزہ (The Islamic University of Gaza) 1978 ءمیں قائم ہوئی، ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ غزه پٹی کے وسیع شهر کے شہری علاقے میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 15000 سے 19999 طلبہ کے ساتھ ایک کثیرالجہتی تعلیمی ادارہ ہے جو اسلام سے وابستہ ہے۔ اسلامی یونیورسٹی غزہ (IUG) مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی جیسے معیاری تعلیمی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

النجاح نیشنل یونیورسٹی

النجاح نیشنل یونیورسٹی (An-Najah National University) 1977 ءمیں قائم ہوئی، ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ نابلس، مغربی کنارے کے مضافاتی علاقے میں واقع ہے ۔ اس کا ایک کیمپس تولکرم میں بھی موجود ہے۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 20,000 سے 24,999 طلبہ کے ساتھ ایک کثیرالجہتی تعلیمی ادارہ ہے۔ النجاح نیشنل یونیورسٹی (ANU) مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی جیسے معیاری تعلیمی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

القدس یونیورسٹی

القدس یونیورسٹی (Al-Quds University) 1984 ءمیں قائم ہوئی، ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یروشلم کے دیہی علاقے میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 9,000 سے 9,999 طلبہ کے ساتھ ایک درمیانے درجے کا تعلیمی ادارہ ہے۔ القدس یونیورسٹی (QU) مختلف شعبوں میں بیچلر کی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

بیت لحم یونیورسٹی

بیت لحم یونیورسٹی (Bethlehem University) 1973 ءمیں قائم ہوئی، ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ بیت لحم، مغربی کنارے کے شہری علاقے میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 3,000 سے 3,999 طلبہ کے ساتھ ایک اوسطاً چھوٹا تعلیمی ادارہ ہے جو مسیحی - کیتھولک سے وابستہ ہے۔ بیت لحم یونیورسٹی (BU) مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

عرب امریکن یونیورسٹی

عرب امریکن یونیورسٹی (Arab American University) 2000 ءمیں قائم ہوئی، ایک پرائیویٹ منافع بخش اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ جنین، مغربی کنارے کے شہری علاقے میں واقع ہے ۔ اس کا ایک کیمپس رام اللہ میں بھی موجود ہے۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 10,000 سے 14,999 طلبہ کے ساتھ ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ عرب امریکن یونیورسٹی (AAUP) مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

فلسطین پولی ٹیکنک یونیورسٹی

فلسطین پولی ٹیکنک یونیورسٹی (Palestine Polytechnic University) 1999 ءمیں قائم ہوئی، ایک پرائیویٹ غیر منافع بخش اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ الخلیل، مغربی کنارے کے مضافاتی علاقے میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 6,000 سے 6,999 طلبہ کے ساتھ ایک درمیانے درجے کا تعلیمی ادارہ ہے جو اسلام سے وابستہ ہے۔ فلسطین پولی ٹیکنک یونیورسٹی (PPU) مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

الازهر یونیورسٹی غزہ

الازهر یونیورسٹی غزہ (Al Azhar University-Gaza) 1991 ءمیں قائم ہوئی، ایک سرکاری غیر منافع بخش اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ غزہ شہر کے شہری علاقے میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطینی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور 10,000 سے 14,999 طلبہ کے ساتھ ایک مخلوط تعلیمی اداره ہے مطلب ایک ایسے تعلیمی ادارہ ہے جهاں لڑکے اور لڑکیاں ساتھ پڑھتی ہیں۔ یہاں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں مختلف شعبہ جات میں پیش کی جاتی ہیں۔

ہیبرون یونیورسٹی

ہیبرون یونیورسٹی (Hebron University) 1971 ءمیں قائم ہوئی، ایک سرکاری غیر منافع بخش اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ مغربی کنارے کے بڑے شہر الخلیل میں واقع ہے ۔ یہ یونیورسٹی فلسطینی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور یہ بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں مختلف شعبہ جات میں پیش کرتی ہے۔

الجامعۃ الاقصیٰ (غزہ)

الجامعۃ الاقصیٰ (Al-Aqsa University) 1991ء میں قائم ہوئی، ایک سرکاری غیر منافع بخش اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ غزہ پٹی کے شہری علاقے میں واقع ہے ۔ یہ جامعہ فلسطینی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہے اور 20,000 سے 24,999 طلبہ کی گنجائش کے ساتھ ایک مخلوط (مرد و خواتین) تعلیمی ادارہ ہے۔ الجامعۃ الاقصیٰ مختلف شعبہ جات میں سرٹیفکیٹس جیسے ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی کادوری

فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی کادوری (Palestine Technical University Kadoorie) 2007 ءمیں قائم ہوئی، جو ایک سرکاری غیر منافع بخش اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ مغربی کنارے کے بڑے شہر طولکرم کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔ فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی کادوری (PTUK)، جسے باضابطہ طور پر فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی جانب سے تسلیم شده ہے، ایک درمیانے درجے کا اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس میں 6000-6999 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی کادوری (PTUK) مختلف شعبہ جات میں ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری)، بیلچرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں فراہم کرتی ہے۔

یونیورسٹی کالج آف اپلائیڈ سائنسز

یونیورسٹی کالج آف اپلائیڈ سائنسز (University College of Applied Sciences) 1998 ءمیں قائم کی گئی، جو کہ ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی، ، غزہ کی پٹی کے شہری ماحول میں واقع ہے ۔ یونیورسٹی کالج آف اپلائیڈ سائنسز (UCAS)، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک مخلوط ( مرد اور خواتین) فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس میں اندراج کی شرح واحد درجہ میں 1000 سے 1999 طلباء، ہے: یه کالج باضابطہ طور پر اسلامی مذہب سے وابستہ ہے۔ یونیورسٹی کالج آف اپلائیڈ سائنسز (UCAS) کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے جو متعدد تعلیمی شعبوں میں رسمی اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں کے حصول کی طرف لے جاتے ہیں، جس میں پری بیچلر ز (سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ یا فاؤنڈیشن) اور بیچلر ڈگریاں شامل ہیں۔

یونیورسٹی آف فلسطین

یونیورسٹی آف فلسطین (University of Palestine) 2005 ءمیں قائم ہوئی، جو ایک غیر منافع بخش نجی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی، غزہ کی پٹی میں الزہرا شہر کے شہری ماحول میں واقع ہے۔ اس ادارے کا ایک اور کیمپس غزہ شہر میں بھی موجود ہے۔ یونیورسٹی آف فلسطین (UP)، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک چھوٹا فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس میں اندراج کی شرح واحددرجه : 5000 سے 5999 طلباء۔ یونیورسٹی آف فلسطین (UP) کورسز اور پروگرام پیش کرتی ہے جو متعدد تعلیمی شعبوں میں رسمی اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں کے حصول کی طرف لے جاتے ہیں۔

دار الکلیمہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ کلچر

دار الکلیمہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ کلچر (Dar al-Kalima University College of Arts and Culture)2006 ءمیں قائم ہوئی، ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی، مغربی کنارے کے بڑے شہر بیت اللحم میں واقع ہے ۔ دار الکلیمہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ کلچر، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ کالج ایسے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے جو متعدد تعلیمی شعبوں میں بیچلر ڈگری جیسی رسمی اعلیٰ تعلیمی اسناد کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔

الاستقلال یونیورسٹی

الاستقلال یونیورسٹی (Al Istiqlal University) 2007 ءمیں قائم ہوئی، ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی مغربی کنارے کے بڑے شہر اریحا میں واقع ہے۔ الاستقلال یونیورسٹی (IU)، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیمی ادارے کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی ایسے کورسز اور پروگرام پیش کرتی ہے جو متعدد تعلیمی شعبوں میں بیچلر ڈگری جیسی رسمی اعلیٰ تعلیمی اسناد کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔

فلسطین ٹیکنیکل کالج

فلسطین ٹیکنیکل کالج (Palestine Technical College) 1995 ءمیں قائم ہوا، ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ کالج، غزہ کی پٹی کے چھوٹے شہر دیر البلاح میں واقع ہے ۔ فلسطین ٹیکنیکل کالج (PTC)، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ کالج ایسے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے جو متعدد تعلیمی شعبوں میں بیچلر ڈگری جیسی رسمی اعلیٰ تعلیمی اسناد کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

یونیورسٹی کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (University College of Science and Technology) 1990 ءمیں قائم ہوا، ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ کالج، غزہ کی پٹی کے درمیانے شہر خان یونس کے شہری ماحول میں واقع ہے۔ یونیورسٹی کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (UCST)، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک محدود فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس میں 2000 سے 2999 طلباء کی اندراج کی حد ہے۔ یہ کالج ایسے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے جو متعدد تعلیمی شعبوں میں سرٹیفکیٹس، ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگریز اور بیچلر ڈگریز جیسی رسمی اعلیٰ تعلیمی اسناد کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اہلیا یونیورسٹی فلسطین

اہلیا یونیورسٹی فلسطین (Palestine Ahliya University) 2006 ءمیں قائم ہوئی، ایک نجی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی مغربی کنارے کے بڑے شہر بیت لحم میں واقع ہے۔ فلسطین اہلیا یونیورسٹی (PAU)، جسے فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ایک چھوٹی فلسطینی یونیورسٹی ہے جس میں 2000 سے 2999 طلباء کی اندراج کی گنجائش ہے۔ یہ یونیورسٹی مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگریز اور بیچلر ڈگریز جیسی رسمی تعلیمی اسناد کے حصول کے لیے کورسز اور پروگرام پیش کرتی ہے۔

اسراء یونیورسٹی

اسراء یونیورسٹی (Israa University) 2015 ءمیں قائم ہوئی، ایک غیر منافع بخش نجی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی غزہ کی پٹی کے دیہی علاقے میں واقع ہے ۔ اس ادارے کا ایک شعبه الزہرا کیمپس بھی موجود ہے۔ اسراء یونیورسٹی (ISRAA) کو فلسطین کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ ایک مخلوط (مرد و خواتین) فلسطینی یونیورسٹی ہے جس میں 1000 سے 1999 طلباء کی اندراج کی گنجائش ہے۔ یه یونیورسٹی مختلف شعبوں میں سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگریز بیچلر ڈگریز پیش کرتی ہے۔

ماڈرن یونیورسٹی اینڈ کالج

ماڈرن یونیورسٹی کالج (Modern University College) 1983 ءمیں قائم ہوا، ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی مغربی کنارے کے بڑے شہر رام اللہ میں واقع ہے۔ ماڈرن یونیورسٹی کالج (MUC) جو فلسطین کی وزارت تعلیم اور هائی ایجو کیشن کی طرف سے سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہے، ایک فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ ماڈرن یونیورسٹی کالج (MUC) کئی تعلیمی شعبوں میں سرکاری اعلیٰ ڈگریاں دینے والے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے۔

فلسطین کالج آف نرسنگ

فلسطین کالج آف نرسنگ (Palestine College of Nursing) 1976 ءمیں قائم ہوا، ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی، غزہ پٹی کے شہر خان یونس کے شہری ماحول میں واقع ہے۔ فلسطین کالج آف نرسنگ (PCN) جو فلسطینی علاقے کی وزارت تعلیم اور ہائی ایجوکیشن کی طرف سے سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہے، ایک مخلوط (مرد و خواتین) فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جس میں داخلے کی حد صرف 250 سے 499 طلباء تک ہے۔ فلسطین کالج آف نرسنگ (PCN) کئی تعلیمی شعبوں میں سرکاری اعلیٰ ڈگریاں دینے والے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے۔

عرب کالج آف اپلائیڈ سائنسز

عرب کالج آف اپلائیڈ سائنسز (Arab College of Applied Sciences) 1999ءمیں قائم ہوا، ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی غزہ پٹی کے چھوٹے شہر رفح میں واقع ہے۔ عرب کالج آف اپلائیڈ سائنسز (ACAS) جو فلسطینی وزارت تعلیم ہائی ایجوکیشن کی طرف سے تسلیم شدہ ہے، ایک مخلوط (مرد و خواتین) فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ عرب کالج آف اپلائیڈ سائنسز (ACAS) کئی تعلیمی شعبوں میں سرکاری اعلیٰ ڈگریاں جیسے پری بیچلر سرٹیفکیٹس (اسناد، ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری)، بیچلر ڈگریاں وغیرہ کے حصول کے لیے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے۔

کالج آف ویمنز سوسائٹی رام اللہ

کالج آف ویمنز سوسائٹی رام اللہ (ESF College of Women’s Society in Ramallah) ESF ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ یونیورسٹی مغربی کنارے کے بڑے شہر رام اللہ میں واقع ہے۔ ESF کالج آف ویمنز سوسائٹی رام اللہ جو فلسطینی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیمی ادارے کی طرف سے تسلیم شدہ ہے، ایک فلسطینی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ ESF کالج آف ویمنز سوسائٹی رام اللہ کئی تعلیمی شعبوں میں سرکاری اعلیٰ ڈگریاں دینے والے کورسز اور پروگرام پیش کرتا ہے۔

ابن سینا کالج آف ہیلتھ سائنسز

1971 ءمیں قائم ہونے والا یہ ایک غیر منافع بخش سرکاری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع ہے جہاں یہ 250,000 سے 499,999 افراد کی تعلیمی ضروریات پوری کرتا ہے۔ فلسطینی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیم کی طرف سے تسلیم شدہ یہ ادارہ درج ذیل ڈگریاں فراہم کرتا ہے: پری بیچلر ڈگریاں (سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، ایسوسی ایٹ ڈگری) بیچلر ڈگریاں (مختلف تعلیمی شعبوں میں)

فلسطین ٹیکنیکل کالج العروب (PCTA)

1958 ءمیں قائم ہونے والا یہ ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو مغربی کنارے کے بڑے شہر العروب میں واقع ہے۔ یہ کالج 10,000 سے 49,999 طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرتا ہے۔ فلسطینی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیمی ادارے کی طرف سے تسلیم شدہ هے یه تعلیمی اداره مختلف تکنیکی و پیشہ ورانہ شعبوں میں بیچلر ڈگریاں فراهم کرتا ہے۔[1]

متعلقه تلاشیں

حوالہ جات

  1. دانشگاه برتر فلسطین به ترتیب رتبه جهانی (عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 26 فلسطینی اعلی یونیورسٹیاں)-ostad-yab.com (زبان فارسی)- تاریخ درج شده: ء تاریخ اخذ شده: 12/جون/ 2025ء