3,800
ترامیم
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 21: | سطر 21: | ||
مشاہد حسین سید کو 2 سال قبل سی ایچ آر پی کا رکن منتخب کیا گیا تھا اور وہ پاکستان پارلیمانی فورم آن فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے کنوینر بھی ہیں۔ | مشاہد حسین سید کو 2 سال قبل سی ایچ آر پی کا رکن منتخب کیا گیا تھا اور وہ پاکستان پارلیمانی فورم آن فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے کنوینر بھی ہیں۔ | ||
مشاہد حسین استنبول میں قائم القدس پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں<ref>[https://jang.com.pk/news/1314524 مشاہد حسین سید ایک اور اہم عہدے کیلئے منتخب]-jang.com.pk- شائع شدہ 28جنوری 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 4 جون 2024ء۔</ref>۔ | مشاہد حسین استنبول میں قائم القدس پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں<ref>[https://jang.com.pk/news/1314524 مشاہد حسین سید ایک اور اہم عہدے کیلئے منتخب]-jang.com.pk- شائع شدہ 28جنوری 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 4 جون 2024ء۔</ref>۔ | ||
== آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی حالات پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے == | |||
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ [[سید علی خامنہ ای|آیت اللہ خامنہ ای]] نے [[فلسطین]] اور عالمی حالات پر جامع اور واضح گفتگو کی جس سے ان کے وسیع مطالعے کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ | |||
بانی انقلاب اسلامی [[سید روح اللہ موسوی خمینی|امام خمینی]] کی برسی کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا بھر میں تقریبات ہوئیں۔ [[ایران]] میں مرکزی تقریب تہران میں امام خمینی کے حرم میں ہوئی جس میں رہبر معظم نے خطاب کیا۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی اہم سیاسی و سفارتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر [[پاکستان]] سے آنے والے مہمان سینیٹ کی دفاعی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے مہر نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ | |||
=== رہبر معظم کے خطاب کے بارے میں آپ کیا تجزیہ کریں گے؟ === | |||
مشاہد حسین سید:" میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے امام خمینیؒ کی برسی میں شرکت کی۔ رہبر معظم نے بہت جامع خطاب کیا۔ میں نے دیکھا کہ ان کا بڑا وسیع مطالعہ ہے۔ انہوں نے تین موضوعات پر گفتگو کی۔ آپ بین الاقوامی حالات سے پوری طرح پر باخبر تھے۔ آپ مبصرین کے بیانات اور تھنک ٹینکس میں ہونے والی باتوں کا گہرا ادارک رکھتے ہیں۔ [[غزہ]] پر انہوں نے کئی ریفرنسز دیے اور نام لئے بغیر مبصرین کے بیانات اور تجزئے نقل کئے۔ | |||
انہوں نے غزہ کے حوالے سے کہا کہ [[طوفان الاقصیٰ|طوفان الاقصی]] بہت بڑا واقعہ ہے جس سے دنیا کی سمت تبدیل ہوگی۔ [[اسرائیل|اسرائیلی]] رژیم کی جو بالادستی تھی اس کی نابودی کا یہ آغاز ہے اور انہوں نے واضح پیغام دیا۔ انہوں نے طوفان الاقصی کے اثرات اور نتائج کا بھی وقتا فوقتا ذکر کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے [[سید ابراہیم رئیسی|شہید صدر رئیسی]] کا نام لے کر کافی تعریف کی اور کہا کہ وہ امام خمینیؒ کے سچے شاگرد تھے اور ان کی راہ کے پیرو تھے۔ | |||
سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ماضی میں متعدد صدور آئے لیکن صدر رئیسی کا عوام سے رابطہ بہت مستحکم تھا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے آئندہ آنے والے صدر کے حوالے سے بھی کہا کہ ان کے اندر کیا خصوصیات ہونی چاہئے۔ ایسا صدر آنا چاہئے جو ذاتی صلاحیت اور قابلیت کے علاوہ انقلابی خیالات کا حامل ہو۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود رہبر کا مجمع پر پورا کنٹرول تھا اور لوگ وقتا فوقتا نعرے لگارہے تھے۔ | |||
=== اسرائیل کی نابودی کے بارے میں کیا کہیں گے؟ === | |||
مشاہد حسین سید:" میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے تازہ ترین خبریں دیں اور اسرائیلی تجزیہ کاروں کی باتوں کا حوالہ دیا۔ ان کا یہی پیغام تھا جو سالوں پہلے امام خمینیؒ نے دیا تھا۔ ان کا بڑا جامع مطالعہ ہے۔ انہوں نے امریکہ اور دوسرے میں اسرائیل کی مخالفت میں طلباء کے احتجاج کا ذکر کیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ عیسائیوں اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنا شروع کیا ہے"۔ | |||
=== رہبر معظم نے امریکی طلباء کے نام خط لکھا، اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ === | |||
مشاہد حسین سید:" یہ انتہائی امید افزا لیٹر ہے۔آپ پہلے مسلم لیڈر ہیں جنہوں نے امریکی طلباء کی تائید کی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ اس سے پہلے 1989 میں امام خمینی نے سویت یونین کے سربراہ گوباچوف کے نام خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمہارا نظام ناکام ہوچکا ہے اس لئے دستبردار ہوجائیں۔ ان کے خط دو سال بعد سویت یونین کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایسا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے طلباء کی تعریف کی ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے مغربی معاشرے میں امید کی کرن روشن ہوگئی ہے۔ یہ بڑا اچھا اور صائب قدم تھا۔ | |||
=== صدر رئیسی اور وزیرخارجہ شہید اور مسلم ممالک کی پالیسی کے بارے میں کیا کہیں گے؟ === | |||
مشاہد حسین سید:" شہید صدر رئیسی نے حلف اٹھاتے ہی پیغام دیا تھا کہ ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دیں گے جس میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور آذربائیجان وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے آخری دورہ بھی پاکستان کا کیا تھا۔ جہاں ان کو اور ایرانی خاتون اول کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دی گئی۔ اس طرح ان کا دورہ صرف سیاسی شخصیت کا دورہ نہیں تھا بلکہ ایک دانشور کا بھی دورہ تھا۔ ان کا دورہ بہت زبردست تھا۔ دورے کے ایک ہفتے بعد انہوں نے اسلام آباد میں اپنے سفیر علی رضا مقدم کو تہران طلب کرکے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں پر ہونے والی پیشرفت پر رپورٹ طلب کی اور کہا کہ میرے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں پر من و عن عملدرامد ہونا جاہے۔ | |||
=== کیا غزہ میں دوبارہ جنگ بندی ممکن ہے؟ === | |||
مشاہد حسین سید:" اسرائیل کی چابی امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔ امریکہ جنگ سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ نتن یاہو کو معلوم ہے کہ جنگ بندی کا نتیجہ اس کی حکومت کا خاتمہ ہے۔ اسرائیل سیاسی، سفارتی، نفسیاتی، اخلاقی اور قانونی طور پر جنگ ہارچکا ہے۔ سات مہینے گزرنے کے باوجود غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ دوسری طرف جنگ بندی صدر جوبائیڈن کے لئے بہت ضروری ہے۔ اگر جنگ مزید طول پکڑتی ہے تو جوبائیڈن الیکشن ہار جائیں گے۔ اسرائیل کا ساتھ دینے کی وجہ سے پارٹی کے اندر سے لوگ صدر جوبائیڈن کی مخالفت کررہے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف ایک سوچ پیدا ہورہی ہے۔ اس وجہ سے جوبائیڈن جنگ بندی پر مجبور ہیں <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1924493/%D8%A2%DB%8C%D8%AA-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%81-%D8%A7%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%AD%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%DA%AF%DB%81%D8%B1%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%B9%DB%81-%DB%81%DB%92 آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی حالات پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے]-ur.mehrnews.com- شائع شدہ 4 جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 4 جون 2024ء۔</ref>۔ |