مندرجات کا رخ کریں

موجودہ اسلامی دنیا کے بحران (کتاب)

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 01:33، 14 جون 2026ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{خانہ معلوماتی کتاب | عنوان = | تصویر = بحران های کنونی جهان اسلام – مجموعه مقاله های بیست و نهمین کنفرانس وحدت اسلامی.png | نام = بحران های کنونی جهان اسلام | مؤلفین/ مصنفین = مختلف دانشوروں کی ایک جماعت | زبان = فارسی | زبان اصلی = فارسی | ترجمہ = |...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
موجودہ اسلامی دنیا کے بحران (کتاب)
نامبحران های کنونی جهان اسلام
مؤلفین/ مصنفینمختلف دانشوروں کی ایک جماعت
زبانفارسی
زبان اصلیفارسی
ناشرپژوہشگاه مطالعات تقریبی وابسته به مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی
موضوعاتاسلامی اتحاد، تقریبِ مذاہب، مقالات اور خطابات
شابک-۲۴۷-۱۶۷-۹۶۴-۹۷۸

موجودہ اسلامی دنیا کے بحران، ان مقالات کا مجموعہ ہے جو "وحدتِ اسلامی" کی ۲۹ ویں بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیے گئے تھے۔ یہ کانفرنس ہر سال "مجمعِ جہانیِ تقریبِ مذاہبِ اسلامی" کے زیر اہتمام "ہفتہ وحدت" کے دوران منعقد ہوتی ہے، جس میں اسلامی دنیا کے ممتاز علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ آج اسلامی دنیا مختلف قسم کے بحرانوں اور کشیدگیوں کا شکار ہے۔ اگر ہم موجودہ اسلامی دنیا کی غالب تزویراتی (اسٹریٹجک) فضا کو غیر مستحکم، غیر محفوظ اور پائیدار ترقی کے اشاریوں کے اعتبار سے نامناسب قرار دیں، تو یہ مبالغہ آرائی نہیں ہوگی۔

اسلامی دنیا کے اہم ترین بحرانوں میں سے ایک، اسلامی ممالک کے فیصلہ سازی کے مراکز میں دشمن کا نفوذ ہے۔ حکمرانوں میں دینی اور قومی مفادات کی بنیاد پر آزادانہ فیصلے کرنے کی کمی نے دشمن کے مقابلے میں اسلامی حکومتوں اور قوموں کو کمزور کر دیا ہے، جس کی واضح مثال فلسطین پر صیہونی حکومت کے ظلم کے خلاف اسلامی ممالک کا کمزور ردعمل ہے۔

مختصر جائزہ:

مسلمانوں کی موجودہ ابتر صورتحال، اور آپس میں اختلاف و دشمنی نے جنگ کی آگ کو اس حد تک بھڑکا دیا ہے کہ امتِ مسلمہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ حالات رسول اللہ (ص) کی اس حدیث کی یاد دلاتے ہیں:"اِذَا التَبَسَت عَلَیکُمُ الفِتَنُ، کَقِطَعِ الَّیلِ المُظلِمِ فَعَلَیکُم بِالقُرآنِ" (جب فتنے تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح تمہیں گھیر لیں، تو تم پر لازم ہے کہ قرآن کا دامن تھام لو)۔ پس اب وقت آ گیا ہے کہ امتِ اسلامیہ فتنوں کی تاریکیوں سے نجات کے لیے "وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ" (اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو) کی پکار پر لبیک کہے اور اپنا علاج اسی میں تلاش کرے۔

کتاب کے اہم مضامین:

اس کتاب میں درج ذیل موضوعات پر مقالے شامل ہیں:

  • قرآن کے فقہی احکام کی روشنی میں وحدت اور تفرقہ (بہزاد مفاخری)
  • وحدت کے لیے علماء، دانشوروں اور نخبگان کا کردار (شیخ عبدالخالق حمادی)
  • تکفیری وہابیت کے فکری مبانی کی شناخت (ناظمی اردکانی و دیگر)
  • اسلامی دنیا میں دینی علماء اور حوزہ ہائے علمیہ کا کردار (دردی گر)
  • مشرق وسطیٰ میں بحران کی جڑیں اور انتہا پسندانہ تحریکوں کا ظہور (فرزی)
  • بیداریِ اسلامی کی آسیب شناسی اور مشرق وسطیٰ میں انتہا پسندانہ ابھار (سہرابی)
  • مسلمانوں میں تفرقہ بازی میں عالمی صیہونیت کا کردار (موسوی)
  • تکفیر اور اس کے ظہور کی جڑیں (نقدی و جوادی نیا)
  • رہبرِ معظم (مدظلہ العالی) کے نقطہ نظر سے وحدت کے عملی طریقے (محمد صالح)
  • اسلامی وحدت کی اندرونی اور بیرونی رکاوٹوں کا جائزہ (داوری و دیگر)
  • تکفیر کا رجحان (جوادی نیا و میرزاجانی ہرندی)[1]۔

متعلقہ تلاشیں

حوالہ جات