مندرجات کا رخ کریں

ایاد جمال الدین

ویکی‌وحدت سے
ایاد جمال الدین
پورا نامایاد جمال الدین
دوسرے نامایاد رئوف محمد جمال الدین
ذاتی معلومات
پیدائش1961 ء
پیدائش کی جگہنجف، عراق
وفات2026 ء
یوم وفات27 مئی
وفات کی جگہغزہ
مذہباسلام، شیعہ
مناصبرکن اور نائب صدر عراقی پارلیمان از سال ۲۰۰۵ تا ۲۰۱۰

ایاد جمال الدین (پیدائش ۱۹۶۱) ایک عراقی سیاست دان، مذہبی رہنما اور مفکر ہیں۔ وہ حزب الاحرار سے تعلق رکھتے ہیں جو اتحاد العراقیہ کی فہرست کا بھی حصہ ہے۔ وہ ۲۰۰۵ سے ۲۰۱۰ تک صوبہ ذی قار سے عراق کی پارلیمان کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

پیدائش

ایاد رئوف محمد جمال الدین ۱۹۶۱ میں نجف میں جنوبی عراق کے شہر ناصریہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

وہ ۱۸ سال کی عمر تک عراق میں رہے اور اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم عراق میں ہی حاصل کی۔ ۱۹۷۹ میں شیعوں پر صدام کے دباؤ کی وجہ سے وہ عراق چھوڑ کر سوریہ اور پھر ایران چلے گئے، جہاں انہوں نے آٹھ سال تک حوزہ علمیہ قم میں درس خارج میں شرکت کرتے ہوئے دینی علوم کے ساتھ ساتھ فلسفہ اور عرفان کی تعلیم حاصل کی۔

امارات کی طرف ہجرت

۱۹۹۵ میں دبئی کے شیعوں کی دعوت پر وہ متحدہ عرب امارات چلے گئے اور ۲۰۰۳ تک وہیں رہے، اور صدام حسین کی حکومت کے زوال کے ساتھ ہی عراق واپس لوٹ آئے[1]۔

سیاسی نظریات

ان کا ماننا ہے کہ جمہوریت کو زبردستی نافذ کیا جانا چاہیے۔ وہ مذہبی نظام یا اصطلاحاً ولایت فقیہ پر مبنی شیعہ ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں اور ایک ایسی سیکولر ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جو مذہبی مراجع کی مداخلت سے پاک ہو اور اقلیتوں کی آزادی کو یقینی بنائے۔ وہ عرب حکومتوں اور عوام پر بھی تنقید کرتے ہیں، جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ ایک مسخ شدہ اسلام کو اپناتے ہیں جو دہشت گردی کو ابھارتا اور اس کی حمایت کرتا ہے[2]۔ وہ چار ناکام قاتلانہ حملوں سے بال بال بچے ہیں۔

دیگر ویب سائٹس پر دیکھیں

حوالہ جات

  1. حوار مع المفكرالسياسي الإسلامي الشيعي اياد جمال الدين (1 من3) من موقع إيلاف نسخة محفوظة 25 مارس 2010 علی موقع واي باك مشين
  2. المفكر الشيعي إياد جمال الدين:العراق مهيأ لولاية الفقيه والميلشيات تحكمه من موقع العربية نسخة محفوظة 04 يناير 2017 علی موقع واي باك مشين